Tag: کمی کا خدشہ

  • موسمیاتی تباہی سے پاکستان کی ترقی میں 15 فیصد تک کمی کا خدشہ

    موسمیاتی تباہی سے پاکستان کی ترقی میں 15 فیصد تک کمی کا خدشہ

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تباہی سے پاکستان کی ترقی میں 15 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے دی فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موسمیاتی تباہی میں کردار نہیں پھر بھی ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، ماحولیاتی تباہی سے پاکستان کی ترقی میں 15 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔

    جین میریٹ نے کہا کہ موسمیاتی تباہی کے پیش نظر پاکستان کیلئے 5 سالہ کلائمیٹ رزیلینٹ پروگرام کا اجرا کر دیا ہے اس پروگرام کیلئے 35 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

     جین میریٹ نے سمیٹ سے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے برطانیہ بہت بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈز فراہم کرے گا۔

  • سیلاب کی وجہ سے شرح نمو میں 50 فیصد تک کمی کا خدشہ

    سیلاب کی وجہ سے شرح نمو میں 50 فیصد تک کمی کا خدشہ

    اسلام آباد: حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ملکی معیشت کی متوقع شرح نمو میں 50 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے جبکہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 500 تا 600 ارب روپے کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    معروف اقتصادی ماہر اور سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کی سربراہی اقتصادی ماہرین کے تھکن ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلابوں سے پنجاب اور سندھ بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، جس سے ملک کی اقتصادی شرح ترقی 2.5 فیصد تک کم ہوسکتی ہے جبکہ رواں مالی سال کےلئے شرح نمو میں اضافہ کا تخمینہ 5.1 فیصد لگایا گیا تھا۔

    سیلابوں کی تباہ کاریوں کے باعث ملک معیشت کی شرح ترقی میں 50 فیصد نقصان کا سامنا ہے۔

    ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہاکہ ملکی معیشت کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصان کے اعدادوشمار حال ہی میں کئے گئے فیلڈ سرویز سے اخذ کئے گئے ہیں جبکہ اقتصادی شرح نمو میں ہونے والی کمی کا بنیادی سبب شعبہ زراعت کو پہنچنے والا بھاری نقصان ہے، انہوں نے کہا کہ مالی سال 2014-15ء کےلئے زراعت کے شعبہ کی شرح نمو کےلئے 3.3 فیصد اور صنعتی شعبہ کےلئے 6.8 فیصد کے اہداف کا تعین کرکے ملکی معیشت کی مجموعی ترقی کا ہدف 5.1 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔