Tag: کمی کی منظوری

  • عید سے قبل عوام کیلیے بڑا ریلیف

    عید سے قبل عوام کیلیے بڑا ریلیف

    اسلام آباد: نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے ڈسکوز کے مالی سال 20-21 کے پہلی اور دوسری کواٹر ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی اور کہا ڈسکوز نے 91.367 ارب روپے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستیں دی تھی، اتھارٹی نےڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 90.367 ارب روپے کی منظوری دی۔

    اتھارٹی کا فیصلہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہی قابل اطلاق ہوگا، اس کا اطلاق صارفین کو کس حد تک پہنچانا ہے، وفاقی حکومت اپنی سماجی و اقتصادی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔

    نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے -جی نے61 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28اپریل 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا، اس کے علاقہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا۔

    نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

  • کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

    کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال پرغورکیا گیا اور 14نکاتی ایجنڈے میں متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں اور کوروناسےمتاثرہ مریضوں کولگنےوالےانجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی جبکہ ماڈل جیل کی تعمیرکے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔

    اجلاس میں کنٹونمنٹس ایریا کی درجہ بندی اور کنٹونمنٹ بورڈزکےآئین کی بھی منظوری دی گئی جبکہ اسلام کے ماحولیاتی ٹربیونل کے چیئرپرسن کی تعیناتی اور آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین کے لیے قواعد کی بھی منظوری دی۔

    وفاقی کابینہ میں اوگرا کے ممبرآئل کی تعیناتی کا معاملہ موخر کردیا۔

    مزید پڑھیں : عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے، وزیراعظم

    اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزرا کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزرا کو غیر ضروری بیانات دینے سے روک دیا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر فضول بات نہ کرے، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی، کوئی وفاقی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا۔

    عمران خان نے اسلام آباد میں گرین ایریا پرجیل کی تعمیر پربھی اظہار ناراضی کرتے ہوئے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے ، گرین ایریا کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈے اے کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کے مؤقف سے آگاہ کریں۔

  • بجلی کی قیمت میں 4روپے 42پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں 4روپے 42پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں چار روپے بیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی لیکن اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کارکمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے، کمی فروری کے مہینے کےفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    لائف لائن صارفین بھی اس کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر پچیس ارب روپے ریلیف ملے گا، نپیرا کے مطابق فروری کے مہینے میں بجلی کی لاگت چھبیس ارب سڑسٹھ کروڑ روپے رہی۔

  • کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1روپے73 پیسے فی یونٹ کمی

    کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1روپے73 پیسے فی یونٹ کمی

    کراچی: نپیرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے تہتر پیسے کی کمی کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے تہتر پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    کمی نومبر کے مہینے کیلئےکی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کے الیکٹریک بجلی کی قیمتوں میں کمی مارچ کے بلوں میں ایڈجسٹ کرے گی۔

    نپیرا نے اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی تھی۔