Tag: کمی

  • نہ فنڈز ہیں،نہ اختیارات،میئرکراچی وسیم اختر

    نہ فنڈز ہیں،نہ اختیارات،میئرکراچی وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ فنڈزہیں نہیں،اختیارات بھی نہیں لیکن بڑی ذمہ داری مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق میئرکراچی وسیم اختر نےکراچی میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ نہ فنڈز ہیں،نہ اختیارات لیکن اس کے باوجود دستیاب وسائل میں شہر کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

    مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں آٹھ سال سے کچرے کے پہاڑ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر کی بہتری کے لئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔

    مزید پڑھیں:میئرکراچی وسیم اخترکی نواز لیگ رہنماؤں سے ملاقات

    یاد رہے کہ چار روز قبل میئر کراچی وسیم اختر نے نواز لیگ سندھ کے دفتر کا دورہ کیاتھامیئرکراچی کاسینیٹرنہال ہاشمی اورامان اللہ آفریدی نے پر تپاک استقبال کیاتھا۔

    میئرکراچی اور نواز لیگ کے رہنماؤں نے مکراچی کی ترقی کےلیے مل جل کرکام کرنے کا عزم کیاتھا۔اس موقع پروسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم لیکن ہمت نہیں ہاروں گا،وزیراعظم کو چاہیے وہ کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ تھاوزیراعظم سے امید ہے وہ اختیارات دلانے میں کردار ادا کریں گے جبکہ سینیٹر نہال ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اخترکو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • گزشتہ3سالوں میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آئی،چئیرمین نیب

    گزشتہ3سالوں میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آئی،چئیرمین نیب

    اسلام آباد: چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں بدعنوانی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرایوان صدر میں سیمینار منعقد کیاگیا جس میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی اداروں کو کمزور کرتی ہے جس کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی متاثر ہوتی ہے۔

    قومی احتساب بیورو کے سربراہ قمرزمان چوہدری کا کہناتھا کہ گزشتہ تین سالوں میں بدعنوانی کی روک تھام میں واضح پیش رفت ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں:دہشت گردی اورکرپشن کا آپس میں گٹھ جوڑہے،چیئرمین نیب

    یاد رہے کہ دوروز قبل چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہناتھاکہ کرپشن اور دہشت گردی میں گٹھ جوڑ ہے،کرپشن کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہناتھا کہ فوج دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے اور ہم کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

  • بجلی کی قیمت میں 2 روپے کمی

    بجلی کی قیمت میں 2 روپے کمی

    اسلام آباد: نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 2 روپے 77 پیسے کم کردی۔

    نیپرا نے بجلی کی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد فی یونٹ بجلی 2 روپے 77 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

    چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر حکام سے استفسار کیا کہ ملک میں بجلی ہونے کے باوجود 6 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیوں کی جا رہی ہے۔ چیف انجینیئر نیشنل پاور کنٹرول امان اللہ نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ حکومت کی پالیسی ہے۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آپ بجلی کی مجموعی صلاحیت کا 51 فیصد پیدا کر رہے ہیں۔ بجلی موجود ہونے کے باوجود خواہ مخواہ عوام کو تکلیف میں رکھا ہوا ہے۔ ملک میں گیس اور فرنس آئل پر پاور پلانٹ کو پوری صلاحیت پر چلانے کے بجائے ڈیزل پر کیوں چلایا جارہا ہے، اس کا تحریری جواب دیا جائے۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پلانٹ کے ٹیرف سے متعلق ہم نظر ثانی کی تمام درخواستیں مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت اس کا ٹیرف کیوں جاری نہیں کرتی۔

  • برآمدات میں کمی،تجارتی خسارے میں اضافہ

    برآمدات میں کمی،تجارتی خسارے میں اضافہ

    اسلام آباد: ملکی برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارے میں اضافہ رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبرمیں تجارتی خسارہ 30 فیصد اضافے کے بعد 7 ارب ڈالر سےتجاوز کرچکاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں کمی آئی ہے اور ستمبر 2016 کے دوران ستمبر 2015 کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں 10.6 فیصد کمی ریکارڈہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران درآمدات پونے گیارہ فیصد اضافے کے بعد 11 ارب 75 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 10 ارب 90 کروڑ ڈالر تھیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ رواں مالی جولائی تا ستمبرکے دوران اب تک ملکی برآمدات میں 9 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ملکی برآمدات بڑھانے کے مختلف اقدامات کے لیے6 ارب روپے کے فنڈز کے اجرا کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران برآمدات میں 8 اعشاریہ 19 فیصد کمی کے باوجود وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔

  • رنبیر کی مقبولیت میں کمی کا ذمہ دار ہوں،انوراگ کشیپ

    رنبیر کی مقبولیت میں کمی کا ذمہ دار ہوں،انوراگ کشیپ

    ممبئی: بالی ووڈ ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ وہ بولی وڈ میں رنبیر کپور کی مقبولیت میں کمی کے ذمہ دار ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق انوراگ کشیپ کے بھائی ابھیناو کشیپ کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بے شرم’ سے رنبیر کی مقبولیت کا گراف کچھ کم ہوا،جو اس سے قبل ‘برفی’ اور ‘یہ جوانی دیوانی’ جیسی فلموں کی بدولت بولی وڈ پر راج کر رہے تھے.

    انوراگ کشیپ کی 2015 کی فلم ‘بمبئی ویلوٹ’ نےرہی سہی کسر پوری کردی،جو باکس آفس پر بری طرح سے فلاپ ہوئی۔

    بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کا کہنا تھا، ‘بمبئے ویلوٹ’ اور ‘بے شرم’ نے مجھے ذاتی طور پر متاثر کیا،رنبیر کی مقبولیت میں کمی نے بھی مجھے متاثر کیا اور جیسا کہ آپ اپنے کاموں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لہذا میں بھی خود کو رنبیر کے کیریئر کی ناکامی کا ذمہ دار محسوس کرتا ہوں’۔

    انوراگ کا کہنا تھا، ‘رنبیر ایک بہت اچھے اداکار ہیں جو تجربات کے لیے تیار رہتے ہیں،لیکن ہم نے مجموعی طور پر انہیں ناکام کروا دیا’۔

    اگرچہ رنبیر کپور کی فلم ‘بے شرم’ اور ‘بمبئے ویلوٹ’ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں تاہم اس سے اداکار اور ڈائریکٹر کے درمیان رشتہ خراب نہیں ہوا،انوراگ کا کہنا تھا، ‘ہاں ہم معمول کی طرح ہی بات کرتے ہیں’۔

    جب ان سے رنبیر کے ساتھ کسی نئے پراجیکٹ کے حوالے سے پوچھا گیا تو انوراگ کا کہنا تھا، ‘فی الوقت ایسا کچھ نہیں، وہ اور رنبیر اس وقت بہت سی فلموں مثلاً راجو ہیرانی کی فلم ‘جگا جاسوس’ اور ایان مکھرجی کی فلم میں مصروف ہیں، درحقیقت وہ اگلے 2 برس تک مصروف ہیں’۔

    یاد رہے کہ انوراگ کشیپ کی فلم ‘بمبئے ویلوٹ’ میں رنبیر کپور کے ساتھ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم ایک چور کی کہانی پر مبنی تھی۔

  • گندا اور بکھرا ہوا کچن موٹاپے کا ذمہ دار

    گندا اور بکھرا ہوا کچن موٹاپے کا ذمہ دار

    کہا جاتا ہے کہ کسی خاتون کا سلیقہ دیکھنا ہو تو اس کا کچن اور باتھ روم دیکھنا چاہیئے۔ صاف ستھرے باتھ روم اور کچن خاتون خانہ کی سلیقہ مندی کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ خاص طور پر گندے، بے ترتیب اور بکھرے ہوئے کچن گھر والوں کا ایک منفی تاثر قائم کرتے ہیں۔

    یہی نہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گندے اور پھیلے ہوئے کچن وزن میں اضافہ کرنے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

    k2

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو اپنا وزن کم کرنے کی کوششوں میں ہوں، اگر وہ بے ترتیب کچن سے کھاتے پیتے ہوں تو اس بات کا امکان کم ہے کہ وہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوسکیں۔ اس کے برعکس صاف ستھرے اور سمٹے ہوئے کچن میں وقت گزارنا اور وہاں سے کھانا پینا کھانے کی مقدار کو محدود کرتا ہے نتیجتاً کھانے والے افراد موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے۔

    اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 100 افراد کے دو گروپس بنائے۔ ایک گروپ کے کھانے کے لیے ایک ایسا کچن مختص کیا گیا جو نہایت ابتر حالت میں تھا جبکہ دوسرے گروپ کے لیے مختص کچن صاف ستھرا اور بہترین حالت میں تھا۔

    ماہرین نے دیکھا کہ پہلے گروپ کی کھانے کی مقدار میں یکدم اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کچن میں پھیلے ہوئے مختلف کوکیز اور اشیا کو چلتے پھرتے کھانا شروع کردیا۔ اس کے برعکس صاف ستھرے کچن والے افراد نے مناسب مقدار میں کھانا کھایا اور کھانے کے بعد اضافی چیزیں کھانے سے بھی پرہیز کیا۔

    ماہرین کے مطابق اس کا تعلق دماغی تناؤ سے ہے۔ جب ہم ذہنی دباؤ یا تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو لاشعوری طور پر زیادہ کھانے لگتے ہیں۔ اسی طرح بے ترتیب ماحول اور گندگی بھی ہمیں ذہنی دباؤ میں مبتلا کرتی ہے اور نتیجتاً ہم زیادہ کھانے لگتے ہیں۔

    k3

    ماہرین کے مطابق تناؤ کی حالت میں ہمارا دماغ ایسے کیمیائی مواد پیدا کرتا ہے جو موٹاپا پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ انہی میں سے ایک مادہ بیٹا ٹروفین ہے جو چکنائی اور کیلوریز کو جلانے والے انزائم کو کام کرنے سے روکتا ہے۔ اس طرح یہ چکنائی ہمارے جسم میں ذخیرہ ہونے لگتی ہے اور یوں ہم موٹاپے کی طرف مائل ہونے لگتے ہیں۔

    لہٰذا اب آپ جب بھی اپنے وزن کے لیے پریشان ہوں تو ایک نظر اپنے کچن کی حالت زار پر ضرور ڈالیں کہ کہیں وہ تو آپ کے موٹاپے کا ذمہ دار نہیں۔

  • امریکی کانگریس میں پاکستانی امداد کم کرنے کی سفارشات مسترد

    امریکی کانگریس میں پاکستانی امداد کم کرنے کی سفارشات مسترد

    واشنگٹن:امریکی کانگریس میں پاکستان کولیشن سپورٹ فنڈ میں کمی کی ترامیم مسترد کردی گئیں، ایک ممبر نے 20 ملین اور ایک ممبر نے پورا فنڈ ختم کرنے کی سفارشات پیش کی تھیں۔

    اطلاعات کے مطابق کانگریس کے رکن ٹیڈ پو نے امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے مختص امدادی فنڈ میں سے دوسو ملین ڈالر کا فنڈ کم کرنے کی ترامیم پیش کیں جبکہ کانگریس کے ایک اور رکن ڈانا روہر باشر نے تمام امدادی فنڈ ختم کرنے کی سفارش کی اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو دی جانے والی تمام امداد روک لی جائے۔ پاکستان مخالف ارکان کا موقف تھا کہ یہ رقم منہا کرنا ضروری ہے کیوں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔

    ووٹنگ کے دوران ارکان کی جانب سے ان دونوں سفارشات کی مخالفت میں کثرت سے ووٹ آئے، ڈانا روہر باشر کی حمایت میں 84 اور مخالفت میں 336 ووٹ کاسٹ ہوئےجس کے بعد یہ سفارشات مسترد کردی گئیں۔

    واضح رہے کانگریس میں موجود پاکستان مخالف اور بھارت نواز امریکی ارکان کی جانب سے وقتا فوقتاً پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے ،امداد میں کمی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے طرح طرح کی قرار دادیں اور سفارشات پیش کی جاتی ہیں تاہم کثر ت رائے نہ ملنے پر انہیں مسترد کردیا جاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستانی امداد ختم کرنے کی سفارشات مسترد ہونا پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، ووٹنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی کانگریس کی اکثریت اب بھی پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی سہولتیں یا امداد کم کرنے کے حق میں نہیں۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی

    کراچی: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کی کمی کردی گئی۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے گھریلو سلنڈر ایک سو پندرہ روپے اور کمرشل سلنڈرچارسو ساٹھ روپے سستا ہوگیا۔

    ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت اسی روپے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی نئی قیمت پچاسی روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی، نوٹیفکیشن جاری

    بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: بجلی تین روپے چوبیس پپیسےفی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پچاس یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے اور کراچی کےصارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔

    نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر 2014 کے مہینےکیلئے بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اس کمی سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو 21 ارب روپے ریلیف مارچ کے بلز میں ملےگا، 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے۔

    نیپرا کی جانب سے تاخیر سے سماعت کے باعث صارفین کو یہ ریلیف دو ماہ کی تاخیر سے ملے گا۔

  • عالمی منڈی :خام تییل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی

    عالمی منڈی :خام تییل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہےاور امریکی آئل کی قیمت ایک بار پھرپچاس ڈالر کی حد سے گرگئی۔

    ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت تینتیس سینٹس کمی کے بعد اڑتالیس ڈالر چھیالیس سینٹس ہوگئی ہے ۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اپریل کے سودے دس سینٹ کی کمی کے بعد اٹھاون ڈالر اسی سینٹس پر فروخت ہورہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ساڑھے چار ڈالرتک کمی ہو چکی ہے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر تمام نگاہیں اوپیک کی جانب مرکوز ہوگئی ہیں۔