Tag: کمی

  • فرنس آئل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی

    فرنس آئل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی

    اسلام آباد: عرب لائٹ کروڈ آئل اور فرنس آئل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں صرف چھیالیس پیسے کمی کی شفارش کی گئی ہے۔

    گزشتہ تمام حکومتوں کی طرح موجود حکومت بھی قیمتوں میں اضافہ تو عوام کو منتقل کر دیتی ہے مگر کمی پر قیمتیں کم نہیں کرتی، عالمی منڈی میں عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔مگر بجلی کی قیمتوں میں صرف چھیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    فرنس آئل کی قیمت چھہتر ہزار روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہوکر تریسٹھ ہزار روپے ہوگئی ہے ۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے تیس پیسے تک کمی ہوئی ہے مگر حکومت اب بھی عوام سے سولہ روپے فی یونٹ وصول کر رہی ہے۔

  • نومبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصداضافہ

    نومبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصداضافہ

    کراچی: رواں مالی سال 2014-15ءکے پانچویں ماہ (نومبر 2014ء) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.73 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔

     پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 7نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی ، انڈے،آلو،چنے کی دال ،دال ماش ، مٹن، ادرک ،بیف اورسرخ مرچ سمیت 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ، ٹماٹر،پیاز، کیلا ، چینی ، گڑ ، اری چاول ، مونگ کی دال ،مسور کی دال ،آٹا ،ویجی ٹیبل گھی ، اور ایل پی جی سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

     ادارہ شماریات کے مطابق گندم،گیس نرخ ، تازہ دودھ، دھی ،خوردنی تیل ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.95، 0.49،0.39 اور 0.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپیہ 50 پیسے فی کلو کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپیہ 50 پیسے فی کلو کمی

    اسلام آباد : بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 148ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت میں کمی کے بعدمقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 17روپے 50پیسہ کی کمی ہو گئی ۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ قیمت میں کمی خوش آئندبات ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 753ڈالر سے کم ہو کر 605ڈالر فی ٹن پر آگئی۔

    جس کے بعد لوکل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 17روپے 50پیسہ ، 206روپے گھریلو سلنڈر، 795روپے کمرشل سلنڈر اور 17500روپے فی میٹرک ٹن کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

    وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ اوگرا قانون کے مطابق بین الاقوامی قیمت سے ہمیشہ لوکل پروڈیوسرز کی قیمت تقریبا 8ہزار سے10ہزار فی ٹن قیمت کم ہوتی ہے لہٰذا نئی قیمت پر فوری عمل درامد کروایا جائے۔

  • ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی

    ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال2014-15ء میں ماہ اگست کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق رواں مالی سال میں صرف ماہ اگست کے دوران تین کروڑ71 لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال 2013-14ءکے اسی عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی درآمدات کا حجم 4 کروڑ45 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اس طرح گذشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • اکتوبرکے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    اکتوبرکے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکے چوتھے ماہ (اکتوبر 2014ء) کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.13 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 17اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 1.13 فیصد کمی سے 211.52 پوائنٹس سے کم ہو کر209.14 پو ائنٹس تک پہنچ گیا ۔

    جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 1.10 فیصد کمی سے 218.98 پوائنٹس سے کم ہو کر216.58 پوائنٹس ہوگیا، اس ہفتے کے دورا ن چنے کی دال ،دال ماش ، مسور کی دال ، مونگ کی دال ،گڑ ،گندم،آٹا ،ویجی ٹیبل گھی اورسرخ مرچ سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر،کیلا،آلو، زندہ مرغی ، انڈے،چینی ،ادرک ،اری چاول ، خوردنی تیل اور ایل پی جی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ،مٹن، تازہ دودھ، دھی ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 32 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.12، 1.14،1.12 اور 1.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 38لاکھ ڈالر کی کمی

    مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 38لاکھ ڈالر کی کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے دوسرے ماہ اگست 2014ءکے دوران مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 38لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2013ءکے دوران مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات سے 23.2ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال میں اگست 2014ءکے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19.4ملین ڈالر تک کم ہوگیا ہے۔

    اسی طرح صرف ایک ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 3.8ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات ڈیڑھ روپےفی لیٹرسستی ہونےکا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات ڈیڑھ روپےفی لیٹرسستی ہونےکا امکان

    اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے ڈیڑھ روپے فی لیٹرکمی کی سمری تیار کر کے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔اوگرا ذرائع کےمطابق یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    اطلاعات کےمطابق پیٹرول ایک روپے 40پیسے،ڈیزل ایک روپےاور ہائی اُوکٹین ایک روپے60 پیسےفی لیٹر سستا ہونےکاامکا ن ہے۔ جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 106 روپے 37 پیسے۔ڈیزل ایک سو آٹھ روپے 34پیسے اور ہائی اُوکٹین کی قیمت 129 روپے 66 پیسےفی لیٹر پر آجائیگی۔جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت برقرار رکھےجانےکا امکان ہے۔

  • ماہ اگست: قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.45 فیصد کمی

    ماہ اگست: قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.45 فیصد کمی

    اسلام آباد: اگست کے پہلے ہفتے کے دوران کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں صفر اعشایہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،پاکستان بیورو شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے آٹھ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں صفر اعشاریہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اس ہفتے کے دورا ن گندم،آٹا ،ادرک، مٹن،بیف ،دودھ، دہی ، چینی ، انڈے اور دال ماش سمیت بارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو،ٹماٹر، کیلا،پیاز ،،گڑ ،ایل پی جی ،مسور کی دال اور مونگ کی دال سمیت تیرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات کے مطابق اٹھائیس اشیائےصرف کی قیمتوں میں استحکام رہا۔