Tag: کمی
-
جنوری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی
جنوری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے دس جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اعشاریہ میں صفر اعشاریہ ایک فیصد کی کمی ہوئی ۔اس ہفتے کے دورا ن زندہ مرغی ، ٹماٹر،گندم، آٹا ، مونگ و ماش کی دال ، سرخ مرچ ،گھی، اری چاول اور تیل سمیت تیرہ اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
کیلا، مسور کی دال ، پیاز، آلو، انڈے، ایل پی جی اور انڈے سمیت گیارہ اشیائے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل مٹن ، بیف ، گیس کے نرخ ، بجلی کے نرخ ،باسمتی چاول اور کھلا گھی سمیت انیتس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
-
چائے کی درآمد میں 27فیصد کمی
رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران چائے کی درآمد میں ستائیس فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق رواں سال جولائی سے نومبر کے دوران مجموعی طور پر دس کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی ۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران چودہ کروڑ ستتر لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی، اس عرصے کے دوران چھیالیس ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں انچاس ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی گئی تھی۔
-
بجلی کی قیمت میں ایک اعشاریہ ایک پانچ سے نوروپے یونٹ کمی کی منظوری
.نیپرانے لیسکو ٹیرف میں ایک اعشاریہ پانچ ایک روپے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دیدی ہے
ذرائع کے مطابق گھریلوصارفین ٹیرف میں ایک اعشاریہ ایک پانچ سے نوروپے یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے کمرشل،صنعتی اورزرعی ٹیرف میں پچاس پیسے یونٹ کمی کی منظوری دی ہے،سپریم کورٹ تحفظات کے باعث لاسزوصولی کا بوجھ دس ارب روپے کم کردیاگیا۔
قانون کے مطابق ٹِرف میں کمی کا ریلیف ملک بھر کے صارفین کوملے گا دیگرکمپنیوں کے فیصلے کے بعد وزارت پانی وبجلی نوٹفیکیشن کرے گی۔