Tag: کم ترین سطح

  • جاپان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    جاپان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    جاپان میں شرح پیدائش میں اضافے کے لیے کی جانے والی تمام تر کوششوں کے باوجود شرح پیدائش ایک سو پچیس سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    جاپان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شرح میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے تمام تر اقدامات اور کوششوں کے باوجود مسلسل نویں سال شرح پیدائش میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    جاپان میں سال 2024 کے مقابلے میں بھی پانچ فیصد کم ہے جب 7 لاکھ 20 ہزار نو سو اٹھاسی بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی تھیں، شرح پیدائش میں سالہہ سال گراوٹ کے باعث جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جاپان میں تقریباً تیس فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زیادہ عمر کی ہے۔

    واضح رہے کہ کئی ممالک میں شرح پیدائش سست روی کا شکار ہے لیکن جاپان میں یہ مسئلہ خاص طور پر سنگین ہے جہاں حالیہ دہائیوں کے دوران متوقع عمر میں اضافے کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی مدد کے لیے افرادی قوت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کی کوشش کر رہی ہے ، جن میں بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات میں اضافہ، ہاؤسنگ سبسڈی کی پیش کش اور یہاں تک کہ شادی اور بچے پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے ذریعے چلائی جانے والی ڈیٹنگ ایپ کا آغاز بھی شامل ہے۔

  • بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    لندن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل کمی کا سبب چین کی جانب سے سپلائی میں کمی اور سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی میں توسیع کے اثرات بھی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 77.24 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ برینٹ کروڈ 81.65 ڈالر پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں چین کی خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا جبکہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اثرات کو چینی مارکیٹ نے کور کیا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں چینی ریفائنریز خام تیل کی طلب میں کمی کو  اور محدود کرسکتی ہیں۔

  • چینی معیشت کی شرح9 سال کی کم ترین سطح پرآگئی

    چینی معیشت کی شرح9 سال کی کم ترین سطح پرآگئی

    بیجنگ : دنیا کی دوسری بڑی معشیت سست روی کا شکار ہو گئی ، چینی معیشت کی شرح نمو ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں سال 2009 سے اب تک کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی معاشی ترقی کی شرح نو سال کی کم ترین سطح پرآگئی ، چینی حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی معاشی ترقی کی شرح ساڑھ چھ فیصد رہی۔

    چینی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت جانب سے اقدامات کے باوجود معیشت میں سست روی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

    چینی معشیت کے اعداد وشمار کے بعد چینی حصص بازاروں میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم حکومت اقدامات کے بعد اسٹاک مارکیٹس سنبھل گئی۔

    دوسری جانب چینی معیشت میں سست روی اور طلب میں ممکنہ کمی نے خام تیل کی قیمت کو بریک لگا دئے، برینٹ خام تیل کی قیمت اسی ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ چین کی حکومت نے ملک کی ڈیجیٹل معشیت کو مزید ترقی اور شعبہ زراعت میں اسے رائج کرنے کے لئے خاص توجہ دینے کا اعلان کیا تھام چینی حکومت کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی کو ترقی دینے سے ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

    واضح رہے رواں سال جون میں امریکا نے پہلی مرتبہ چینی مصنوعات پر چونتیس بلین ڈالر کے اضافی محصولات عائد کیے تھے جس کے فوری ردعمل میں چین نے امریکی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے بعد امریکا اور چین کے مابین جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی تھی اور دونوں جانب سے اضافی محصولات عائد کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

    خیال رہے کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر چین کا نام آتا ہے۔