Tag: کم ترین سطح پر

  • بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا، ڈالر مستحکم

    بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا، ڈالر مستحکم

    نئی دہلی : بھارتی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہوکر ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا، مرکزی بینک کی ہر ممکن کوششوں کے باوجود امریکی ڈالر نے بھارتی روپے کو مزید جھٹکا دے دیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ جمعے کے روز اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، تیزی سے ہونے والی گراوٹ نے درآمد کنندگان کو ڈالر خریدنے پر مجبور کر دیا۔

    امریکی کرنسی کے مضبوط رجحان اور غیر ملکی سرمائے کے مسلسل انخلاء کے درمیان جمعہ کے روز ابتدائی تجارت میں روپیہ 8 پیسے گر کر 85.75 کی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    مقامی تاجروں کے مطابق مرکزی بینک کی مداخلت سے نقصانات کو کسی حد تک محدود کیا جاسکا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپیہ تقریباً 0.3 فیصد نیچے آیا اور یہ مسلسل آٹھویں ہفتہ وار کمی تھی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ماہ کے آخر اور سال کے آخر میں ادائیگی کی ذمہ داریوں کے لیے درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی مانگ میں اضافے سے ڈالر مضبوط ہوا، جس سے مقامی کرنسی پر دباؤ پڑا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز جمعرات کو بھارتی روپیہ 12 پیسے گر کر 85.27 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی سست ہوتی ہوئی اقتصادی ترقی اور تجارتی خسارے میں اضافے کے خدشات نے روپے کو متاثر کیا ہے جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی سخت مانیٹری پالیسی اور نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے توقعات نے بھی ڈالر کو مضبوط کیا۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے، موڈیز

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے، موڈیز

    نیویارک : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے یہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کر سکتے، آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پاکستان کے لیے مسائل میں کمی کا باعث بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان سےمتعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں زرمبادلہ ذخائر میں کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کم ترین سطح پر ہیں اور یہ دو ماہ کی درآمدات کے لیے بھی کافی نہیں ہیں۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ، منگولیا۔ مالدیپ اور سری لنکا کو تقریبا ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، بیرونی خطرات انڈیکیٹر کا تناسب بڑھ کر ایک سو تریپن فیصد ہوگیا ہے۔

    رپورٹ میں آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی مسائل سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ضرورت ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے مسائل میں کمی کا باعث بنے گا۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق حال ہی میں پاکستان سعودی عرب سے ارب ڈالر کا پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جاری کھاتےکےخسارےمیں اضافہ بھی زرمبادلہ میں کمی کاباعث ہے۔

    مزید پڑھیں : زرِمبادلہ کے ذخائرمیں 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

    اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم مجموعی قرضوں کا پینتیس فیصد ہے، گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 2 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، رواں مالی سال کی دوسری سہماہی میں بیرونی قرضوں کی شرح جی ڈی پی کا69.9 فیصد ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر میں19کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی ذخائر گھٹ کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کے پاس 7ارب 48کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس6ارب34 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

  • بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر آگیا

    بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر آگیا

    نئی دہلی : نریندر مودی کی پالیسیاں بھارت کو لے ڈوبیں، غیرملکی سرمایہ کار بھاگ گئے اور بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوٹوں کی تبدیلی کا معاملہ ہو یا پاکستان سے کشیدگی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سرکار کی پالیسیوں کو رد کردیا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران بھارتی مارکیٹ سے دو ارب ستر کروڑ ڈالر کا غیر ملکی سرمایہ نکل گیا، صرف نومبر میں بھارتی روپے کی قدر میں ڈھائی فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    یاد رہے کی چند ماہ قبل ہی بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر گرگیا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کی وجہ سے بازار میں سرمائے کی شدید قلت ہے، دوسری طرف غیرملکی سرمایہ کار مودی کی پالیسیوں سے مطمئن نہیں، اسی لئے بھارت کی اسٹاک اور بانڈ مارکیٹ فروخت کے شدید دباو کا شکار ہیں۔


    مزید پڑھیں : کرنسی نوٹوں پر پابندی، بھارتی عوام اذیت میں مبتلا


    یاد رہے کہ  مودی حکومت نے کالے دھن کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے آٹھ اور نو نومبر کی درمیانی رات سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی لگنے کے بعد عوام نئی اذیت میں مبتلا ہوگئے، اپنی نوکری اور کاروبار کو پس پشت ڈال کر اپنے نوٹ بچانے کے لیے بینکوں میں قطاریں بنا کر کھڑے ہوگئے جبکہ اے ٹی ایم مشینوں نے بھی کام کرنا بند کردیا۔

    حکومت کے اس اعلان کے بعد کم آمدن والے کاروباری، بڑے تاجر اور وہ عام لوگ جن کی زندگی اور کاروبار نقد پیسوں پر منحصر ہے حکومت کے اس قدم سے بری طرح متاثر ہوئے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر فروخت کر رہا ہے۔

    نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل ستمبر کے سودے بتیس سینٹس کمی کے بعد استانوئے ڈالر ستائس سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نارتھ سی برینٹ ستمبر کے سودے اٹھاون سینٹس کمی کے بعد ایک سو تین ڈالر ستر سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کے خام تیل کی ذخیرہ میں مسلسل اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔