Tag: کم جونگ نیم

  • ملائیشیا نےشمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

    ملائیشیا نےشمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

    کوالالمپور: ملائیشیا نےشمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ کےسوتیلے بھائی کم جونگ نیم کی ہلاکت کےمعاملے پر بیان بازی کےبعد شمالی کوریا کےسفیر کوملک بدر کردیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ملائیشین وزارتِ خارجہ کی جانب سےجاری کیےجانےوالےایک بیان میں شمالی کوریا کے سفیر کینگ چول کو اس وقت ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیا جب انہوں نےکم جونگ نیم کی ہلاکت کےحوالے سے کی جانے والی تفتیش پرتحفظات کا اظہارکیاتھا۔

    ملائیشین وزیرِ خارجہ انیفا عمان نےکہا ہے کہ ان کے ملک نے شمالی کوریا کےسفیر سے ان کی جانب سے دیے جانے والے بیان پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نےکہاکہ ملائیشیااس کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف اپنا شدید ردِعمل دے گا۔

    مزید پڑھیں: زہریلےمادےکا استعمال‘کم جونگ نیم کی ہلاکت 20منٹ میں ہوئی

    خیال رہےکہ ملائیشیا کی وزارتِ خارجہ نے شمالی کوریا کے سفیر کینگ چول کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کم جونگ نیم کوقتل کرنے کے90ڈالر ملے‘سیتی ایسیاہ

    یاد رہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم 13 فروری کو ملائیشیا میں ہلاک ہوئے تھے۔ان کے چہرے پر ایک اعصاب شکن کیمیکل پھینکا گیا تھا جس سے ان کی موت ہو گئی تھی۔

    مزید پڑھیں:ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفارت کار تک رسائی مانگ لی

    واضح رہےکہ رواں ماہ ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفارت خانے کے ایک سینیئر اہلکار کو تلاش کرنے اور ان سے تفتیش کے لیے رسائی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • زہریلےمادےکا استعمال‘کم جونگ نیم کی ہلاکت 20منٹ میں ہوئی

    زہریلےمادےکا استعمال‘کم جونگ نیم کی ہلاکت 20منٹ میں ہوئی

    کوالالمپور : ملائشیا کی وزارتِ صحت کاکہناہےکہ شمالی کوریا کےحکمران کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کی ہلاکت زہریلے مادے سے کیے جانے والےحملےکےبعد15سے20منٹ میں ہوئی۔

    تفصیلات کےمطابق ملائشیا کےوزیرِ صحت سبرامایم سانتھاسیوم کاکہناہےکہ وی ایکس جیسےزہریلےمادے کےمہلک حملے کےبعد کوئی دوائی کارگر ثابت نہیں ہو سکتی۔

    خیال رہےکہ وی ایکس ایک غیر معمولی تباہ کن کیمیائی ہتھیار ہے اور اس کا ایک قطرہ بھی انسانی جلد پر گرنے سے انسان مر سکتا ہے۔یہ کیمیکل جلد کےراستےانسانی جسم میں داخل ہوکرنظامِ اعصاب کو تباہ کردیتا ہے۔

    مزید پڑھیں:کم جونگ نیم کوقتل کرنے کے90ڈالر ملے‘سیتی ایسیاہ

    ملائیشین حکام کا کہناہےکہ دو خواتین نے اپنے ہاتھوں پر زہریلا مادہ ملا اور پھر ان ہاتھوں سے کم کا چہرہ پونچھ دیا لیکن اگر ایسا ہوتا تو وہ دونوں بھی اسی وقت مر چکی ہوتیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مجرموں نے 13 فروری سے پہلے شاپنگ مالز میں اس کام کی مشق کی ہوگی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز ملائیشیا میں کم جونگ نیم کےقتل کےالزام میں گرفتارانڈونیشین خاتون کاکہناتھاکہ انہیں ایک مزاحیہ ریئلٹی شو میں حصہ لینے کے لیے90 ڈالر کم جونگ نام کے چہرے پر’بے بی آئل‘ ملنےکےلیےدیےگئے تھے۔

  • کم جونگ نیم کوقتل کرنے کے90ڈالر ملے‘سیتی ایسیاہ

    کم جونگ نیم کوقتل کرنے کے90ڈالر ملے‘سیتی ایسیاہ

    کوالالمپور: انڈونیشین خاتون کاکہناہےکہ شمالی کوریا کےحکمران کےسوتیلے بھائی کم جونگ نیم کوقتل کرنے کےلیےانہیں90ڈالر کی رقم دی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق ملائیشیا میں کم جونگ نیم کےقتل کےالزام میں گرفتارانڈونیشین خاتون کاکہناہےکہ انہیں ایک مزاحیہ ریئلٹی شو میں حصہ لینے کے لیے90 ڈالر کم جونگ نام کے چہرے پر’بے بی آئل‘ ملنےکےلیےدیےگئے تھے۔

    ملائیشین حکام کےمطابق تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو اعصاب شکن زہریلے مادے’وی ایکس‘ سے ہلاک کیا گیا ہے۔

    حکام نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ خاتون میں کوئی ایسا جسمانی نشان نظر نہیں آیا جس سے یہ پتہ چل سکتا کہ وہ بھی اس زہریلے مادے سے کسی طرح متاثر ہوئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریاکےسربراہ کےبھائی کاقتل‘کوریائی شہری گرفتار

    خیال رہےکہ وی ایکس ایک غیر معمولی تباہ کن کیمیائی ہتھیار ہے اور اس کا ایک قطرہ بھی انسانی جلد پر گرنے سے انسان مر سکتا ہے۔یہ کیمیکل جلد کے راستے انسانی جسم میں داخل ہو کر نظامِ اعصاب کو تباہ کر دیتا ہے۔

    واضح رہےکہ ’وی ایکس‘ مادے کو اقوامِ متحدہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والےہتھیاروں کے زمرے میں شمار کرتی ہے۔

  • شمالی کوریاکےسربراہ کےبھائی کاقتل‘کوریائی شہری گرفتار

    شمالی کوریاکےسربراہ کےبھائی کاقتل‘کوریائی شہری گرفتار

    کوالالمپور: شمالی کوریا کےحکمران کےسوتیلے بھائی کم جونگ نیم کےقتل کےشبےمیں پولیس نےپہلاشمالی کوریائی شہری گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کےسربراہ کےسوتیلے بھائی کم جونگ نیم کے قتل کے الزام میں پہلے ہی دوخواتین اور ایک مرد سمیت تین افراد کی گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔

    اس سے قبل ملائیشین پولیس کی جانب سےگرفتار کیےجانےوالےافراد میں ایک انڈونیشین اور ایک ویتنامی خاتون سمیت ایک ملائیشین شہری شامل ہے۔

    کم جونگ نیم کئی سالوں سے خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہے تھے اور مکاؤ، کوالالمپور اور دیگر شہروں میں مقیم رہے تھے،تاہم وہ اپنی جلا وطنی اور شمالی کوریا کی حکومت کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کرتے تھے۔

    یاد رہےکہ2010 میں جاپانی میڈٰیا میں ان کے حوالے سےایک بیان شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا میں موروثی انتقال اقتدار کے مخالف ہیں۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کے سربراہ کا سوتیلا بھائی ملائیشیا میں پراسرارطورپرہلاک

    واضح رہےکہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کِم جونگ نَیم ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کےایئرپورٹ پر رواں ماہ 14 فروری کو پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔