سیالکوٹ : گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے کم سن بہن بھائیوں کی لاشیں قبرستان سے مل گئیں، پولیس نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے بھیکو شورو میں لاپتہ کم سن بہن بھائیوں کی لاشیں قبرستان سے مل گئیں۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات 6 سالہ ام کلثوم اور 3 سالہ وارث لاپتہ ہوگئے تھے ، جس کے بعد بچوں کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ آج صبح دونوں بچوں کی لاشیں قریبی قبرستان سے ملیں۔
ڈی پی او فیصل شہزاد اور دیگرافسران بھاری نفری کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔