Tag: کم سے کم اجرت

  • ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں‌ کے لئے بڑی خبر

    ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں‌ کے لئے بڑی خبر

    حکومت نے رواں برس کے بجٹ میں کسی بھی ملازم کی کم سے کم اجرت 37 ہزار مقرر کی تھی اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سرگرم ہو گئی ہے۔

    حکومت نے رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں مزدور / ملازم کی کم سے کم تنخواہ 37 ہزار مقرر کر رکھی ہے لیکن رپورٹ کے مطابق بہت کم ایسے ادارے ہیں جہاں اس پر عملدرآمد ہوتا ہے۔

    اب وفاقی دارالحکومت میں ضلع انتظامیہ طے شدہ 37 ہزار کم سے کم اجرت کی ملازم کو فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے اور گزشتہ روز نجی ریسٹورینٹ اور سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    اسسٹنٹ کمشنر رورل فہد شبیر نے نجی ریسٹورینٹ پر ملازمین کو طے شدہ کم سے کم 37 ہزار روپے اجرت نہ دیے جانے کی اطلاعات پر چھاپہ مارا اور غوری ٹاؤن میں واقعہ مذکورہ ریسٹورینٹ کے منیجر کو گرفتار کر لیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    انتظامیہ نے اسی معاملے پر ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کے منیجر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی بلیو ایریا میں کی گئی جہاں گارڈرز کو مقررہ 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ دی جا رہی تھی۔

    ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی کم سے کم 37 ہزار روپے اجرت دینے کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور کارروائیاں جاری رکھیں۔

  • نواز شریف اور میرے دل کی آواز ہے کم سے کم اجرت 40 ہزار ہونی چاہیے: مریم نواز

    نواز شریف اور میرے دل کی آواز ہے کم سے کم اجرت 40 ہزار ہونی چاہیے: مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور میرے دل کی آواز ہے کم سے کم اجرت 40 ہزار ہونی چاہیے، مزدور کی محنت سے ہی پاکستان ترقی کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز لاہور میں یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کر رہی تھیں، انھوں نے حیرت کا اظہار کیا ’’مجھے پتہ نہیں تھا ن لیگ کا محنت کش وِنگ اتنا متحرک ہے، جس جماعت کا لیبر ونگ اتنا مضبوط ہے اس جماعت کو آنچ نہیں آ سکتی۔‘‘

    مریم نواز نے کہا کم سے کم اجرت 40 ہزارر وپے ہونی چاہیے، مشکل اور سخت معاشی حالات کے باوجود شہباز شریف نے کم سے کم اجرت 35 ہزار مقرر کی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ باہر ممالک میں پاکستانی لگن سے کام کر رہے ہیں لیکن پاکستان میں اتنی صلاحیت ہے کہ باہر جاکر مزدوری کی ضرورت نہ پڑے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی طریقوں سے اپنے اقتدار کے راستے کھولنا بند کیا جائے، موجودہ حالات کا ذمہ دار صرف خان نہیں بلکہ پورا ٹولہ ہے، عمران خان کے گینگ میں تمام کرپٹ ترین افراد شامل ہیں، اس میں ثاقب نثار اور فیض بھی شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا جس نے نواز شریف کو نکالا آج اس کا اپنا بیٹا 1 کروڑ 20 لاکھ رشوت لیتے پکڑا گیا، چور کا بیٹا چور، ابھی یہ ریٹائرڈ ہے سوچیں ثاقب نثار جب کرسی پر تھا کیا کرتا ہوگا، ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ’’تم نے ٹکٹ کے 1 کروڑ 20 لاکھ لیے، نواز شریف کو نکالنے کے کتنے لیے؟‘‘

  • حکومت نے کم سے کم اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا

    حکومت نے کم سے کم اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا

    لاہور: پنجاب میں کم سے کم اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزارسے بڑھا کر 32 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    پنجاب حکومت سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا، اجرت میں اضافے کا مقصد مہنگائی میں مزدور طبقے کو ریلیف دینا ہے۔