Tag: کم عمر میں شادی

  • نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے ا پنے چاہنے والوں کو کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

    حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں نادیہ خان شریک ہوئیں، جہاں اُنہوں نے کم عمری میں ہونے والی اپنی پہلی شادی کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو بتایا۔

    سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں تھا، میں نے خود اپنے سر اور پاؤں پر کلہاڑی ماری، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا۔

    سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے والد میری شادی کے مخالف تھے، انہوں نے اُس وقت مجھے کہا تھا کہ مجھے پہلے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے لیکن شاید اس وقت میرے شادی کرنے کی وجہ میرے ارد گرد کا ماحول تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس وقت میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر سوچ میں پڑ گئی تھی کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں بس میں تنہا رہ گئی ہوں۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بس وہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت میرا کیریئر بہت اچھا تھا اور میں دنیا بھر میں گھوم رہی تھی۔

    اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد کو میرے شادی کے فیصلے پر سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ابھی شادی کے لیے وقت مناسب نہیں کیونکہ میں صرف 20 سال کی تھی۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ نے بھی خواب میں دیکھا تھا کہ یہ شادی میرے لیے صحیح نہیں ہے۔

    مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دیے گئے، نادیہ خان

    انہوں نے کہا کہ میں تو شادی کا لڈو کھا کر بہت عرصے تک پچھتائی مگر شادی کے بعد سب سے خوبصورت چیز جو مجھے ملی وہ میرے بچے ہیں۔

  • پولیس نے کم عمری میں شادی ناکام بنادی

    پولیس نے کم عمری میں شادی ناکام بنادی

    شکارپور: سندھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوعمر بچوں کی شادی ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہرشکارپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سال کی بچی کا 13 سال کے لڑکے سے نکاح ناکام بنادیا۔ جبکہ نکاح خواں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور کے علاقے منڈوپھاٹک میں 12 سال کی بچی کا 13سال کے لڑکے سے نکاح ہونا تھا جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ پولیس نے دلہا برکت شاہ اور دلہن اسریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دولہے کے باپ کو گرفتار کرلیا جبکہ نکاح خوار فرار ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پولیس نے تھرپارکر میں شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر کم عمری کی شادی کے جرم میں دو دولہا سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    بعد ازاں گرفتار افراد کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔