Tag: کم قیمت

  • مشہور امریکی لگژری برانڈز اب سستے داموں میں ملیں گے؟

    مشہور امریکی لگژری برانڈز اب سستے داموں میں ملیں گے؟

    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ نیا رخ اختیار کرگئی ہے، جس کا اثر مشہور امریکی لگژری برانڈز پر بھی پڑےگا۔

    مشہور امریکی برانڈز گوچی، پراڈا اور لوئی ویٹون سے لے کر نائیکی تک وہ تمام لگژری آئٹمز جن پر صرف دنیا کے امیر ترین افراد تک ہی رسائی حاصل ہے کیا اب ہر عام انسان کی قوت خرید میں ہوں گے؟

    یہ سوال اب سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہا ہے کہ کیا دنیا کے مہنگے ترین برانڈز اب MADE بن گئے ہیں؟

    امریکا چین کے درمیان تجارتی جنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی بے شمار ویڈیوز وائرل ہیں جن میں چائنیز مینو فیکچررز یہ کہہ رہے ہیں کہ گوچی، پراڈا اور لوئی ویٹون اور ان جیسے دیگر لگژری برانڈز امریکا میں نہیں بلکہ چین میں تیار کروائے جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ جو اشیاء کمپنی ٹیگ لگا کر انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں وہ ان کی اصل قیمت سے دو ہزار گنا سے بھی زیادہ ہیں۔

    مثال کے طور پر ایک سپلائر نے یہ انکشاف کیا کہ مشہور برانڈ حرمیز کا یہ لیڈیز بیگ 34 ہزار ڈالر ( 95 لاکھ 33ہزار پاکستانی روپے ) کا فروخت ہوتا ہے جبکہ اس کی اصل لاگت صرف 1400 ڈالر ہے یعنی پاکستانی روپے میں 3 لاکھ 92ہزار روپے۔

    سپلائر نے پیشکش کی کہ اگر کوئی شخص اسی کوالٹی کا یہ بیگ بغیر برانڈ کے لوگو کے ہم سے اصل قیمت پر خریدنا چاہتا ہے تو وہ براہ راست رابطہ کرسکتا ہے۔

    اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ پیشکش واقعی سچ ہے یا دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ کا کوئی حربہ ہے؟ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب صدر ٹرمپ نے چین کے ٹیرف میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے 245فیصد کردیا جس کے بعد تیزی سے ایسی ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوگئیں۔

    ان ویڈیوز میں مشہور لگژری برانڈز تیار کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے اور ان کی قیمت مارکیٹ سے بہت زیادہ کم بیان کی جارہی ہے، اس سوشل میڈیا مہم کے جواب میں برانڈز کمپنیز نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

    مشہور برانڈ حرمیز کا کہنا ہے کہ ان کے بیگز چین نہیں بلکہ فرانس میں بنائے جاتے ہیں، اس تردید کے باوجود یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھی اور پسند کی جارہی ہیں۔

    تاہم دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی ویڈیوز میں دکھائے گئے لگژری برانڈز جعلی ہیں۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکا اور چین کی اس تجارتی جنگ کا خاتمہ کب اور کیسے ہوگا؟ اور کیا یہ بات درست ہے کہ امریکہ کے تمام بڑے برانڈز سارا مال چین میں سستے داموں تیار کروا کر امریکہ میں مہنگے داموں بیچتے تھے۔ دیکھتے ہیں آنے والے کل میں یہ جنگ کیا صورت اختیار کرتی ہے؟۔

  • کم قیمت آئی فون جلد ہی دستیاب ہوں گے

    کم قیمت آئی فون جلد ہی دستیاب ہوں گے

    امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے صارفین کے لیے کم قیمت والا 5 جی موبائل فون متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔

    بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل رواں سال مارچ میں اپنے کم قیمت والے 5 جی موبائل فون اور آئی پیڈ متعارف کروائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2021 کے بعد ایپل کی پہلی پروڈکٹ متعارف کروائی جائے گی جبکہ اس کی تقریب کرونا وبا کے خطرے کے پیشِ نظر ورچوئل منعقد ہوگی۔

    ایپل کی جانب سے فی الحال ایک کم قیمت والا آئی فون 2020 میں متعارف کروایا گیا تھا جسے آئی فون ایس ای کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت تقریباً 400 ڈالرز (یعنی تقریباً 70 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ نیا متعارف کروائے جانے والا کم قمیت کے آئی فون کا ڈیزائن گزشتہ فون سے یکساں ہوسکتا ہے تاہم صارفین کے لیے اس میں تیز پروسیسر، اچھا کیمرا اور 5 جی سپورٹ شامل ہوگی۔

    اس کے علاوہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی پیڈ ایئر کا اپ ڈیٹ ورژن بھی متعارف کروایا جائے گا، اس ڈیوائس کو آخری بار اکتوبر 2020 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور فی الحال اس کی قیمت 599 ڈالر ہے۔

  • بجٹ دوست نئے آئی فون کی پہلی جھلک

    بجٹ دوست نئے آئی فون کی پہلی جھلک

    ایپل کے نئے آئی فون SE2 کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں، مذکورہ فون کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جبکہ اس کی قیمت بے حد کم ہے۔

    آن لیکس نامی ٹویٹر اکاؤنٹ نے آئی فون ایس ای 2 یا آئی فون 9 کی ایک تصویر ٹویٹ کی ہے، تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں 4.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے، ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن اور سنگل کیمرا دیا گیا ہے۔

    یہ ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جو دو سال قبل ریلیز کیا گیا تھا۔ نئے فون میں طاقتور اے 13 بائیونک پراسیسر ہوگا۔

    خیال رہے معروف ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کو نے بتایا تھا کہ سال 2020 میں ایپل 2 نئے ایس ای ٹو ماڈل کے آئی فون لانچ کرنے جارہا ہے، نئے ماڈلز کی اسکرینز 5.5 اور 6.1 انچ کی ہوں گی۔

    منگ چی کو کے مطابق مذکورہ ماڈل کا ایس ای 2 پلس اگلے برس یعنی سنہ 2021 میں لانچ کیا جائے گا۔

    ان کے مطابق ایس ای 2 ماڈلز میں تھری ڈی ٹچ فیچرز نہیں ہوں گے، یہ فیچرز آئی فون 11 سے بھی ختم کیے جا چکے ہیں۔ نئے ماڈلز میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی نہیں ہوگی۔

    علاوہ ازیں اس میں اے 13 چپ اور تھری جی بی ریم ہوگی۔ ایس ای 2 ماڈل کی قیمت 399 ڈالر ہوگی۔