Tag: کم کارڈیشان

  • کم کارڈیشان نے اننت امبانی کی شادی سے متاثر ہوکر کیا فیصلہ کیا؟

    کم کارڈیشان نے اننت امبانی کی شادی سے متاثر ہوکر کیا فیصلہ کیا؟

    امریکی سوشل میڈیا اسٹار کم کارڈیشان نے کہا ہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریب ان کے رئیلٹی ٹی وی شو ’دی کارڈیشینز‘ کا حصہ ہوگی۔

    ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشان بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاہانہ شادی سے کافی متاثر نظر آتی ہیں، وہ ممبئی میں اپنی بہن کلوئی کارڈیشان کے ساتھ شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے آئی ہیں جہاں دونوں بہنوں کو روایتی بھارتی لباس میں بھی دیکھا گیا۔

    43 سالہ کم کارڈیشان نے انکشاف کیا کہ یہ شاندار تقریب ان کے ریئلٹی ٹی وی شو ’دی کارڈیشینز‘ پر دکھائی جائے گی۔

    کم اور ان کی بہن 40 سالہ کلوئی ان کئی بین الاقوامی مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنھیں اننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت بلایا گیا ہے، دونوں جمعرات کو بھارتی شہر ممبئی پہنچیں تھیں۔

    دونوں بہنیں ذاتی پروڈکشن اسٹاف کے ہمراہ ممبئی آئی ہیں جبکہ ان کا ممبئی کے تاج ہوٹل پہنچنے پر بھی روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

    دونوں بہنیں ممبئی میں لگژری گاڑیوں کے بجائے رکشہ میں سوار ہو کر گھومتی بھی نظر آئیں اور اس سفر کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور معروف شخصیات کی موجودگی میں ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔

    شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، تقریب سے شاہ رخ خان، سلمان خان اور رجنی کانت کے ڈانس کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔