Tag: کنا یاری

  • ویڈیو: کنا یاری کی گلوکارہ ایوا بی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    کراچی: کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا کانا یاری کی بلوچی ریپر ایوا بی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔

    حجاب پہن کر اسٹیج پر سُر بکھیرنے والی بلوچی ریپر نے ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مہندی لگے ہاتھوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

    شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوا بی نے اپنے مہندی لگے ہاتھوں میں گلوکار مدثر قریشی کا نام لکھوایا ہے ساتھ ہی گلوکارہ نے کیپشن میں ’الحمداللہ‘ لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Eva B (@iamevaab)

     دوسری جانب سوشل میڈیا پر   شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکارہ کو لال رنگ کا بلوچی دلہن کا روایتی عروسی لباس زیب تن کئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    تصاویر اور ویڈیوز میں وہ ہمیشہ کی طرح مہندی لگے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چُھپا رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Waqar Hussain (@waqar_makeup)

    یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل ہی ایوابی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

    ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Eva B (@iamevaab)

  • کنا یاری پر وائرل ڈانس کرنے والے کوئیک اسٹائل گروپ کی وہاب بگٹی سے ملاقات

    کنا یاری پر وائرل ڈانس کرنے والے کوئیک اسٹائل گروپ کی وہاب بگٹی سے ملاقات

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچ زبان کے گانے کنا یاری پر وائرل ڈانس کرنے والے گروپ دا کوئیک اسٹائل نے گانے کے گلوکار وہاب بگٹی سے ملاقات کی۔

    ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ دا کوئیک اسٹائل کی ایک شادی میں پرفارمنس کی ویڈیوز کچھ ماہ قبل نہایت وائرل ہوئی تھیں۔

    گروپ نے کنا یاری سمیت کئی بالی ووڈ گانوں پر نہایت انوکھے رقص کا مظاہرہ کیا تھا جس کے اسٹیپس بے حد وائرل ہوئے تھے اور دنیا بھر میں لوگوں نے اس پر ویڈیوز بنائی تھیں۔

    گروپ میں متنوع بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے ڈانسرز شامل ہیں اور گروپ کے بانی کا نام سلیمان ملک ہے۔

    اب اس گروپ نے دبئی میں کنا یاری کے بلوچ گلوکار وہاب بگٹی سے ملاقات کی، دبئی میں کوک اسٹوڈیو کا لائیو کنسرٹ جاری ہے جہاں وہاب بگٹی سمیت کئی گلوکار شریک ہیں۔

    کوئیک اسٹائل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر وہاب بگٹی سے ملاقات کی ویڈیوز شیئر کیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئیک اسٹائل کے ڈانسرز بگٹی سے ملنے کے لیے کمرے میں داخل ہوئے تو بگٹی کو ان کے ڈانس کا بتایا گیا۔

    وہاب بگٹی نے ان کے ڈانس کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ کیا زبردست ڈانس کیا آپ نے، جبکہ ڈانسرز نے بھی ان کی آواز اور ان کے فن کو سراہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ghazi Taimoor (@ghazitaimoor)

    خوشگوار ماحول میں گفتگو اور تصاویر کے بعد ڈانسرز نے وہاب بگٹی سے گانے کی فرمائش کی جس پر وہاب بگٹی نے اپنے ساتھی کے ہمراہ کنا یاری گانا سنایا۔

    کوئیک اسٹائل نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہاب بگٹی کو سننا ایک اعزاز تھا، انہوں نے کوک اسٹوڈیو کا بھی شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے انہیں وہاب بگٹی سے ملاقات کا موقع میسر آسکا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Quick Style (@thequickstyle)