Tag: کندھکوٹ

  • کندھکوٹ: ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

    کندھکوٹ: ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

    کندھ کوٹ: سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں گشت کے دوران پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں 2پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ جاں بحق اور زخمی پولیس اہلکاروں کوکندھ کوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کشمورکے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو موالی بہیو مارا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ڈاکو ہلاک ساتھی کی لاش اور زخمیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

    اس سے قبل کندھ کوٹ میں گشت کے دوران پولیس موبائل کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

    کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے مچھی بنڈو کے مقام پہ پیٹرولنگ کے دوران پولیس موبائل کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی۔

    لاہور: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

    حادثے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو ئے، ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ نماز جنازہ کے بعد جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دی جائیں گی۔

  • کندھکوٹ اور شکارپور میں مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    کندھکوٹ اور شکارپور میں مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    کشمور : کندھکوٹ اور شکارپور میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس نے چار ڈاکو ہلاک کر دیئے ،ڈاکوؤں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق کندھکوٹ کےقریب پولیس اور اشتہاری ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکومارے گئے۔

    اشتہاریوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے۔ ہلاک ڈاکو سندھ ،پنجاب اوربلوچستان میں متعددوارداتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق شکار پور میں ناصرکوٹ تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔

  • کاروکاری : دو خواتین سمیت چار افراد قتل

    کاروکاری : دو خواتین سمیت چار افراد قتل

     

    کندھکوٹ کے مختلف علاقوں میں کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت چار افراد قتل کردیے گئے، ذرائع کے مطابق آرڈی 109 تھانہ کی حدود میں گاؤں ببو جکھرانی میں ملزم الطاف نے اپنی اٹھارہ سالہ بیوی وڈیری اور اٹھارہ سالہ نوجوان دنگلو جکھرانی کو کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

     پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیں، جبکہ مذکورہ گاؤں کے قریب گاؤں ملاح جکھرانی مین ملزم ملاح جکھرانی نے اپنی بیوی 36 سالہ نور بخت اور 45 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا تاہم پولیس نے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا ہے ۔