Tag: کندھ کوٹ

  • کندھ کوٹ اور کشمور میں سیلاب کے خدشات مزید بڑھ گئے

    کندھ کوٹ اور کشمور میں سیلاب کے خدشات مزید بڑھ گئے

    سندھ : کندھ کوٹ اور کشمورمیں سیلاب کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، ڈی سی او نے مکینوں کو چوبیس گھنٹے میں علاقہ خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

    بپھری ہوئی سیلابی موجیں کشمور کے گردونواح میں بھی داخل ہونا شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث خدشات و خطرات بڑھ گئے ہیں، ٹوڑی بند سے گاؤں درانی مہر تک تین کلومیٹر بچاؤ بند کی حالت کو حساس قرار دے دیا گیا ہے، گڈو بیراج کے دائیں جانب سے نکلنے والے بند کو نو کلومیٹر تک انتہائی حساس بتایا گیا ہے۔

    اولڈ ٹوڑی بند سے گاؤں علی مراد اور گاہی تک دو کلومیٹر تک بند بھی انتہائی حساس قراردے دیا گیا ہے، ممکنہ خدشات خطرات کے پیشِ نظر ڈی سی او نے کندھ کوٹ اور کشمور کچے کے مکینوں کو علاقہ خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دے دیں ہیں۔

    صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز میر ہزار بجارانی محکمہ آبپاشی کی بریفنگ پر سخت برہم ہوئے، میر ہزار بجارانی نے چوبیس گھنٹوں میں متاثرہ بندوں پر کام کرنے کا حکم دیا ہے، صوبائی وزیر کے دورے کے فوری بعد آبپاشی کا عملہ استعمال میں آنے والی مشینری واپس کرکے غائب ہوگیا ہے۔

  • کندھ کوٹ: پولیس کیخلاف احتجاج، 80 کلومیٹرتک ٹریفک جام ہوگیا

    کندھ کوٹ: پولیس کیخلاف احتجاج، 80 کلومیٹرتک ٹریفک جام ہوگیا

    کندھ کوٹ میں قومی شاہراہ پر لاشوں کے ہمراہ پولیس کے خلاف دھرنا بیس گھنٹےبعد ختم کردیاگیا، پنجاب اورخیبرپختونخو جانے والی ہزاروں گاڑیاں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسی رہیں۔

    کندھ کوٹ میں چند روز قبل کچےکےعلاقےگبلومیں دریائے سندھ میں چھلانگ لگانے والی خاتون اور بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد لواحقین نے کل پانچ بجے ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنے کے بعد لاشوں کو قومی شاہراہ پر رکھ کر بلاک کردی تھی۔

    جس کی وجہ سے ایک سو کلو میٹر تک ہزاروں گاڑیاں رک گئیں صوبوں کو ٹریفک معطل ہونے کے بعد ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا ۔

    مظاہرین نے آج دوپہر کراچی سے پشاور جانیوالی خوشحال خان خٹک کو روک دیا ریلوے پٹری پر لیٹ گئے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمارے پیاروں کو ہلاک کرنے والے پولیس افسران کو گرفتار کیا جائے، ایس ایس پی کشمور کے نمائندے سے بات چیت کے بعد بیس گھنٹوں کے بعد قومی شاہراہ کھول دی گئی ۔

  • کندھ کوٹ:پولیس کا خوف،6خواتین،3بچوں نے دریا میں چھلانگ لگادی

    کندھ کوٹ:پولیس کا خوف،6خواتین،3بچوں نے دریا میں چھلانگ لگادی

    کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں چھ خواتین نے بچوں سمیت پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی، واقعے کے بعد ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ دیگر کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    کندھ کوٹ میں کچے کے علاقہ امداد علی میں آج صبح 4 بجے کے قریب جیکب آباد اور کشمور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، چار روز قبل تھل پولیس چوکی پر حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن کیا۔

    پولیس کے خوف سے چھ خواتین نے تین بچوں سمیت گرفتاری سے بچنے کے لئے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی، مقامی غوطہ خوروں اور دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 سالہ بچے آصف بنگلوار کی لاش نکال لی جبکہ چھ خواتین اور دو بچوں کی تلاش تاحال جا ری ہے۔