Tag: کنزا ہاشمی

  • ’ویزا نہیں ملے گا‘ کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ویڈیو وائرل

    ’ویزا نہیں ملے گا‘ کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ویڈیو وائرل

    بھارتی کامیڈین منور فاروقی اور پاکستانی اداکارہ کنزا ہاشمی کے درمیان دلچسپ اشتراک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منور فاروقی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جوڑے کی ساتھ کھڑے تصویریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اب باقاعدہ طور اپنے پراجیکٹ کی تشہیر کرنے کے لیے، منور اور کنزا نے ایک مزاحیہ انسٹاگرام ویڈیو شیئر کی ہے۔

     

    ویڈیو میں کنزا کو ایک گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب منور غیر متوقع طور پر اسکرین پر نمودار ہوتے ہیں اور ٹریک کے ساتھ گانا گاتے نظر آتے ہیں جس پر کنزا کہتی ہیں پتا نہیں کوں لوگ ہیں ویڈیو خراب کردی۔

    ویڈیو میں منور فاروقی اداکارہ کا موبائل لے کر بھاگتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ مجھے نہیں جانتیں، اب ڈھونڈیں گی مجھے، انہیں ویزا بھی نہیں ملے گا۔

    دوسری جانب کنزا ہاشمی نے بھی یہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ویزا تو ان کو بھی نہیں ملے گا‘۔

  • کنزا ہاشمی کو پہلا چیک کتنے کا ملا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

    کنزا ہاشمی کو پہلا چیک کتنے کا ملا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 برس کی عمر میں پہلے ڈرامے کا معاوضہ 5 لاکھ روپے ملا تھا۔

    اداکارہ کنزا ہاشمی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اس دوران انہوں نے شوبز کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں 16 سال کی عمر میں تقریباً 10 سال قبل اپنے پہلے ڈرامے کے لیے پانچ لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔

    کنزا ہاشمی نے کہا کہ وہ پانچ لاکھ روپے کی پیشکش سن کر حیران رہ گئی تھی لیکن اس کا اظہار نہیں کیا اور پھر کام کرنے کے بعد انہیں پورے پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا۔

    اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں اب تک ایک بار محبت ہوچکی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ محبت بار بار ہوسکتی ہے اور آگے کا نہیں پتا مجھے کتنی بار محبت ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی بھی شوبز شخصیت پر کبھی فدا نہیں رہیں، وہ شوبز میں آنے سے قبل شوبز سے متعلق اتنا کچھ نہیں جانتی تھیں۔

    کنزا ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ انہیں زوال سے بہت ڈر لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈراموں ’ہوک‘۔ ’آزمائش‘۔ اور ’’گل و گلزار۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    اداکارہ بھارتی پنجابی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہ یہیں جس میں ان کے ہمراہ گلوکار جسی گل ہیں جبکہ فلم کا ٹائٹل حال کی اے۔ ہے۔

  • کیسی لگتی ہوں؟ کنزا ہاشمی کے سوال پر مداحوں نے کیا کہا؟

    کیسی لگتی ہوں؟ کنزا ہاشمی کے سوال پر مداحوں نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکاراؤں میں سے ایک کنزا ہاشمی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے سوال پوچھا ہے کہ وہ کیسی لگتی ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبصورت اداکارہ کنزا ہاشمی نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نیلے مخمل کے لباس میں کافی جاذب نظر لگ رہی ہیں۔

    کنزا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’تمہیں کیس لگتی ہوں۔‘ ساتھ ہی انھوں نے ہنستی ہوئی ایموجی بھی بنائی۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک پنجابی گانا بھی سنائی دے رہا ہے اور اس میں بھی یہی بول دہرائے جارہے ہیں۔

    انھوں نے محض چند منٹ قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں مداح اپنی پسندیدگی کی سند سے نواز چکے ہیں جبکہ ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستانی نوجوان اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے چاہنے والے پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل انٹرویو میں کنزا ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں بہت آرام سے ڈرائیونگ کرتی ہیں چاہے جتنی بھی دیر ہوجائے۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی و دیگر شامل تھے۔

  • کنزا ہاشمی کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    کنزا ہاشمی کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساحل پر جھولا جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کنزا ہاشمی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’رات کے آسمان کے نیچے۔‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے صارف نے انہیں پری قرار دیا۔‘

    کنزا ہاشمی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    کنزا ہاشمی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں گل و گلزار، آزمائش اور ہوک شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی کے ساتھ فیصل قریشی اور شہروز سبزواری نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • ’میری زندگی سے جانے کا کیا لو گے تم‘ کنزا ہاشمی کی ویڈیو وائرل

    ’میری زندگی سے جانے کا کیا لو گے تم‘ کنزا ہاشمی کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کنزا ہاشمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سوشل میڈیا ٹرینڈ ’میری زندگی سے جانے کا کیا لو گے تم‘ پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ سیاہ ساڑھی میں اس ٹرینڈ پر لپسنگ کررہی ہیں۔

    کنزا ہاشمی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہے اور کنزا ہاشمی سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی (حیا) اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں دیگر کرداروں میں فیصل قریشی، صائمہ نور، حنا دلپذیر، مریم انصاری، شہروز سبزواری ،شبیر جان ودیگر شامل ہیں۔

    ’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔