Tag: کنورنوید جمیل

  • فاروق ستاراپنی عزت خراب کروارہے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے، کنورنوید جمیل

    فاروق ستاراپنی عزت خراب کروارہے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے، کنورنوید جمیل

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ فاروق ستار غیرسنجیدہ اقدامات سے اپنی عزت خراب کرارہے ہیں، انہیں آج ایم کیوایم حقیقی، پی ایس پی کارکنان کا سہارا لینا پڑا، اللہ پاک فاروق ستارکو ہدایت دے۔

    یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز دفتر بہادر آباد کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فاروق ستارکو غیرتنظیمی، غیرآئینی ہتھکنڈے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی بار بار بہادرآباد بلاتی رہی لیکن وہ نہیں آئے، وہ اپنے تمام غیرقانونی اقدامات کو کالعدم کرکے بہادرآباد واپس آجائیں تو انہیں ویلکم کہیں گے۔

    کنورنوید نے کہا کہ غیرآئینی انٹرا پارٹی الیکشن میں ایم کیوایم حقیقی اور پی ایس پی کارکنان کا سہارا لے کر اور اپنے غیرسنجیدہ اقدامات سے فاروق ستار اپنی عزت خود خراب کروا رہے ہیں۔

    کنور نوید جمیل کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے تمام ووٹرز آج بھی بہادرآباد کے ساتھ کھڑےہیں، ایم کیوایم کے ووٹرز تنظیم کو جانتے ہیں فرد واحد کو نہیں، کارکنوں کو انٹراپارٹی الیکشن ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں، عام انتخابات سے بہت پہلے ساری صورتحال کلیئر ہوجائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ 10فروری کو فاروق ستارکو کہہ دیا تھا کہ ہمارے لئے سینیٹ کی سیٹیں مسئلہ نہیں انہیں آپ لےلیں، کنورنوید نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان پتنگ ہے، بہادرآباد کا دفترہی ایم کیوایم کا مرکزی دفتر ہے، اگر فاروق ستاراپنے اقدامات کالعدم کرکے یہاں آتے ہیں تو یہ ان کا دفتر ہے۔

    ان کا کمزید کہنا تھا کہ فاروق ستار نے جورابطہ کمیٹی بنائی وہ کامران ٹیسوری گروپ کی ہے، ایم کیوایم کا ایک ہی آئین ہےجو2000میں بنا،2016میں کچھ ترمیم ہوئی، انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک فاروق ستارکو ہدایت دے کہ وہ اپنے تمام غیرآئینی اقدام ترک کرکےہمارے ساتھ آجائیں۔

  • فاروق ستارمسلسل میڈیا میں ٖغلط بیانی کر رہے ہیں،  کنورنوید جمیل

    فاروق ستارمسلسل میڈیا میں ٖغلط بیانی کر رہے ہیں، کنورنوید جمیل

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ فاروق ستار مسلسل میڈیا میں ٖغلط بیانی کر رہے ہیں، انہوں نے کامران ٹیسوری کی ایما پر انیس قائم خانی سے ملاقاتیں کیں۔

    یہ بات انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ کوئی دانستہ طور پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے یہ بات کسی کو بھی برداشت نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی عمل کو روکنےکیلئے ہی فارق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹایا گیا تھا،  گزشتہ رات بھی فاروق ستار سے بہادرآباد آنے کی درخواست کی گئی لیکن وہ پھر بھی نہیں آئے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی کے غیر قانونی الیکشن میں ایک ایک آدمی 10۔10 ووٹ کاسٹ کررہاہے، ووٹنگ میں کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بلایا گیا ہے۔

    کنور نوید جمیل نے بتایا کہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کی ایما پر انیس قائم خانی سے خفیہ ملاقاتیں کیں، فاروق ستار اس لائن پر کئی ماہ پہلے چلے تھے، ہم فاروق بھائئی سے تنظیمی باتوں کو چھپانے کی باتیں کیا کرتے تھے، لیکن اب باقی باتوں سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

  • متحدہ رہنما کنور نوید جمیل جیل سے رہا

    متحدہ رہنما کنور نوید جمیل جیل سے رہا

    کراچی : عدالتی احکامات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما کنور نوید جمیل کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا، رہائی کے فوری بعد وہ پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر پہنچ گئے، کنور نوید کا رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤس پر حملہ کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ( اے ٹی سی ) نے کنور نوید جمیل کے ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔

    kanwar-naveed

    کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کنور نوید جمیل کے پانچوں مقدمات میں ریلیز آرڈر جاری کردیئے، 22 اگست کے دو کیسز میں 20 ، 20 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

    کنور نوید جمیل کی تین کیسز میں ایک، ایک لاکھ روپے کےعوض ضمانت منظور ہوئی۔ جیل سے رہائی کے بعد کنور نوید جمیل کارکان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی پہنچے جہاں متحدہ سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی۔

    اس موقع پر عامر خان، رؤف صدیقی، شبیر احمد قائم خانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے گفگتو کرتے ہوئے کنورنوید نے کہا کہ جن لوگوں نے میری رہائی کیلئے دعا کی ان کاشکر گزار ہوں، یہ میری چوتھی قید تھی، ہمارے لئے قیدو بند کی سعوبتیں برداشت کرنا کوئی بڑی بات نہیں.

    کنورنوید نے کہا کہ اےآروائی نیوز کے دفتر پر حملے کے وقت میں وہاں موجود ہی نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک منتخب ایم این اے کو جھوٹے الزام میں 150دن بند کیا جاسکتا ہے تو سوچنے کی بات ہے کہ عام کارکن کے ساتھ کیا سلوک ہوتاہوگا؟

  • انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر بھی تعینات ہونگے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن یعقوب بابر کی صدارت میں کراچی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مشاورت اور الیکشن قوانین پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔

     سیکریٹری الیکشن کمیشن یعقوب بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے،الیکشن کے دن انتخابی عملہ اور مٹیریل جلد فراہم کیا جائے، پولنگ مقررہ وقت شروع اور ختم کی جائے۔

     اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے،ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    حلقے میں تین ہزار اور شہر بھر میں سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائینگے،ضمنی انتخاب پرامن ماحول میں ہوگا، اجلاس میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عارضی چوکیاں قائم رکھنے کی بھی تجویز دی گئی۔

  • عمران اسماعیل کا رینجرزکی سیکورٹی پراعتماد کا اظہار

    عمران اسماعیل کا رینجرزکی سیکورٹی پراعتماد کا اظہار

    کراچی: تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے ضمنی انتخاب میں رینجرز کی سیکوریٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کراچی آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کنورنویدجمیل نےبائیومیٹرک مشین کی مخالفت کی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ رینجرز پر بھرپور اعتماد ہے،لیکن بعض مقامات سے انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوششوں کی شکایات مل رہی ہیں۔

    پی ٹی آئی کراچی کے سربراہ علی زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے246 کےافرادکےشناختی کارڈزبردستی چھینےجارہےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے دوسو چھیالس کے عوام انہیں ووٹ دیکر سیاسی جمود توڑیں گے۔

  • ایم کیوایم کےکارکن جھکنےاوربکنےوالےنہیں، کنور نوید

    ایم کیوایم کےکارکن جھکنےاوربکنےوالےنہیں، کنور نوید

    کراچی : این اے دوسوچھیالیس سےایم کیوایم کےامیدوارکنورنوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےخلاف پہلےدن سےسازشیں کی گئیں۔

    ایم کیوایم کےکارکن جھکنےاوربکنےوالےنہیں، قائد تحریک الطاف حسین کےاعتمادپرپورااتروں گا،یہ بات انہوں نےلیاقت آباد نمبر 10 کی جامع مسجد شہداء میں  نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ ی ۔

    انہوں نے نمازیوں اور اہل محلہ سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سنے ۔ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیوایم کی جدوجہد ظالم نظام کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کے رکھوالو ں نے شروع دن سے ہی ایم کیوایم کے خلاف نت نئی سازشوں کے جا ل بچھائے لیکن ہم ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

  • عمران اسماعیل کےساتھ جرائم پیشہ افراد ہیں، کنور نوید جمیل

    عمران اسماعیل کےساتھ جرائم پیشہ افراد ہیں، کنور نوید جمیل

    کراچی : حلقہ این اے 246 میں ایم کیوایم کےامیدوارکنورنوید جمیل نےالزام لگایا ہےکہ پی ٹی آئی کےامیدوارکےساتھ جرائم پیشہ افراد گھومتے ہیں، پی پی آئی کے جرائم پیشہ افراد پی ٹی آئی میں رہنمابن گئے۔

    ان خیالات کا اظہار کنور نوید جمیل نےاپنےبیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سکہ بند جرائم پیشہ افراد کی اس طرح تحریک انصاف کے امیدوار اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ موجود گی سے اصل عزائم اور اصل چہرہ سامنے آگیا۔

    انہوں نے کہا کہ کٹی پہاڑی سے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ بھی پی ٹی آئی کی صفوں سے ہی ملتا ہے۔ کنور نوید کا کہنا تھا کہ سندھ انتظامیہ کو ایم کیوایم کی آنکھ کا تنکا تو نظر آجاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کی آنکھوں کا بانس دکھائی نہیں دیتا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ اسّی کی دہائی کی لسانی جماعت پنجابی پختون اتحاد سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کو بڑی تعداد پی ٹی آئی میں لیڈر بننے کا موقع فراہم کیا گیا۔

    کنورنوید جمیل نے کہاکہ پی ٹی آئی کو حلقے میں کارکن نہیں مل رہے، ان کو پولنگ ایجنٹ دستیاب نہیں،  وہ صرف ٹکراؤ اور تصادم سے انتخابی مہم کو میڈیا کی زینت بنا رہی ہے۔