Tag: کنور نوید جمیل

  • کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہو گیا، آئی سی یو منتقل

    کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہو گیا، آئی سی یو منتقل

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کنور نوید جمیل برین ہیمرج کے شکار ہو گئے ہیں، جس پر انھیں کراچی کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث برین ہیمرج ہوا، اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طویل اسمبلی اجلاس اور ورک لوڈ کے باعث ان کی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔

    ایم کیو ایم کے کنوینئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان اور عوام سے کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔

    خیال رہے کہ کنور نوید جمیل سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئیر ہیں۔

  • ضیاء الرحمان کی تعیناتی کا معاملہ: کنور نوید جمیل کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

    ضیاء الرحمان کی تعیناتی کا معاملہ: کنور نوید جمیل کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

    کراچی: ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے ضیاء الرحمان کی بطور ڈی سی سینٹرل تعیناتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمان کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کے زمرے میں آتی ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر شہری سندھ کے لوگوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے۔

    کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ صوبے کے باہر سے ایک شخص کو لا کر ایک انتہائی اہم پوسٹ پر بٹھا دیا گیا ہے،ضیاء الرحمان کی تعیناتی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق صوبہ سندھ میں تعیناتی نہیں ہوسکتی، ڈسٹرکٹ سینٹرل حساس ترین علاقہ ہے، اس طرح کی پوسٹنگ بہتری کے لیے ممکن نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کی نوکریوں پر دوسرے صوبے کے لوگوں کو مسلط کیا جا رہا ہے، ایسی پوسٹنگز سے حکومت سندھ کا بغض صاف دکھائی دے رہا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے ورنہ حکومت سندھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

  • ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کیخلاف کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان

    ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کیخلاف کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی پی حکومت کے خلاف پورے کراچی میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

    کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا، سندھ حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، سندھ میں کرونا کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی ناکافی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں پر ایک پیسہ خرچ کرتے ہوئے ان کی جان نکلتی ہے، سندھ حکومت کے بجٹ میں کراچی، حیدرآباد کے لیے ایک بھی نیا منصوبہ نہیں، حکومت کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے ٹیکس اکٹھا کرتی ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما کے مطابق سندھ کی آبادی کا نصف کراچی میں رہتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کا بغور جائزہ لیا، اسمبلی میں اپنی تقریر میں بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا اور سندھ حکومت کو بتایا کہ ان کا طرز عمل تفریق اور دوریوں کا سبب بنے گا لیکن سندھ کے بے بس حکمران اور وزیراعلیٰ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    کنور نوید کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کیلئے 233 ارب کے بجٹ میں صرف 11 فیصد رکھا اور آج اپنا بجٹ پاس کرلیا، منظور شدہ سندھ بجٹ میں کراچی، حیدرآباد کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں، بجٹ میں کرونا کے سدباب، طبی سہولتوں کو نہیں بڑھایا گیا، مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے سندھ تک وسیع کردیں گے۔

  • گورنر سندھ کا ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل سےٹیلی فونک رابطہ

    گورنر سندھ کا ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل سےٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مطالبات پر جلد عملدرآمد کے لیے وزیراعظم سے بات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں میں معاہدوں پر عملدرآمد کے روڈ میپ پر بھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روزملاقات میں ایم کیو ایم نے پیشرفت نہ ہونے پر تحفظات رکھے تھے، ایم کیو ایم کے تحفظات اور معاملات جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مطالبات پر جلد عملدرآمد کے لیے وزیراعظم سے بات کروں گا، آپ سے کیے گئے معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت جلد ترقیاتی منصوبوں کی مد میں فنڈز فراہم کرے گی، وزیراعظم نے بھی اتحادیوں سے متعلق پیشرفت پر تفصیلات مانگی ہیں۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما کنور جمیل کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت جلد پیش رفت کرےگی ، ہمیں بھی انتظار ہے، واقعی ایسا ہونے جا رہا ہے تو شہریوں کی کئی سالوں کی محرومی دور ہوسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب باتوں سے آگے نکل کر گرؤانڈ پر کام ہوناچاہیے۔

  • عدالت میں دیر سے آنے پر ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل پر جرمانہ

    عدالت میں دیر سے آنے پر ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل پر جرمانہ

    کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے تاخیر سے پیش ہونے پر ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل پر 500 روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف 22 اگست کو میڈیا ہاؤسز حملہ کیس میں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا، عدالت نے ملزمان کے تاخیر سے آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کنور نوید جمیل پر 500 روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    مقدمات کی سماعت کے دوران فاروق ستار، عامر خان، شاہد پاشا، قمر منصور ودیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

    تفتیشی افسر نے مدعی مقدمہ کو پیش نہ کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ ایس ایچ او عبدالغفار بیمار ہیں آج پیش نہیں ہوسکتے اگلی تاریخ دے دی جائے۔

    مزید پڑھیں: میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ، فاروق ستار اور عامر خان سمیت 60 ملزمان پرفردجرم عائد

    عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی، واضح رہے کہ آج مدعی مقدمہ ایس ایچ او عبدالغفار کا بیان قلمبند ہونا تھا۔

    دوران سماعت ملزمان کے تاخیر سے آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے کنور نوید جمیل پر 500 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان وقت پر حاضری یقینی بنائیں، عدالت کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 9 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے، ملزمان پر تھانہ آرٹلری میدان میں سرکار کی مدعیت میں دو مقدمات درج ہیں۔

  • بھارتی دھمکیوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

    بھارتی دھمکیوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

    کراچی: پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم پاکستان نے بھارتی دھمکیوں کے خلاف احتجاج کیا اور مودی کی ہت دھرمی، بھارتی ہرزہ سرائی کے خلاف نعرے بازی کی گئی، احتجاج میں کارکنان، عوام، دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت جان لے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، ہم قوم ملک کے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں، امن کی ہر کوشش کو ہم سراہتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”بھارت کو متنبہ کرتے ہیں ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”کنور نوید جمیل”][/bs-quote]

    رؤف صدیقی نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کیا گیا، بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے، بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے۔

    کنور نوید جمال نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے ہماری افواج پاکستان کے دفاع کی بھرپور حفاظت کرسکتے ہیں، ہم فوج کے شانہ بشانہ ہر جنگ کے لیے تیار ہیں اور انشا اللہ جب ضرورت پڑے گی ہمارا ہر نوجوان فوج کے شانہ بشانہ سرحدوں پر موجود ہوگا اور ہندوستان کی متعصب حکومت اور افواج کو بتادینا چاہتے ہیں تم پاکستان سے بڑے بھی ہوجاؤ تو پاکستان کے قدموں کے نیچے ہی رہو گے۔

    کنور نوید جمیل نے قرارداد بھی پیش کی جس میں کہا گیا کہ آج کا مظاہرہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کو متنبہ کرتے ہیں ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج بھارت کے ہر قسم کے عزائم کو جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی جارحیت اور کنٹرول لائن پر جاری بربریت کا نوٹس لے۔

  • ایم کیو ایم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کنور نوید جمیل

    ایم کیو ایم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کنور نوید جمیل

    ایم کیو ایم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کنور نوید جمیل

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا سب جماعتوں کا آئینی حق ہے، سندھ میں تبدیلی سے متعلق فیصلہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ عدالت سے منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، ایم کیو ایم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    کنور نوید جمیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کی بات کی تھی، تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی بات بھی کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ پر جرم ثابت ہوجائے تو اخلاقی طور پر عہدے کے اہل نہیں ہوں گے، تمام صورت حال پر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آٗئندہ کی حکمت عملی سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی لیکن ایم کیو ایم کسی گیم کا حصہ نہیں بنے گی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا سندھ کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا یہ اجلاس صدرِ پاکستان عارف علوی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔

    اجلاس میں خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور دیگر شرکت کریں گے، اجلاس میں سندھ کے سیاسی منظر نامے پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

  • کراچی میں ضمنی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہیں: ایم کیو ایم پاکستان

    کراچی میں ضمنی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہیں: ایم کیو ایم پاکستان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے شہرِ قائد میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج مسترد کر دیے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے نتائج کو جانب دار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کنور نوید جمیل اور خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وہ ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”الیکشن شفاف پُر امن رہے مگر نتائج شفاف نہیں: خواجہ اظہار” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج بے بنیاد اور جانب داری پر مبنی ہیں، ہم نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، ہمارے ووٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، کل رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں صورتِ حال پر غور کریں گے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ این اے 247 کا نتیجہ این اے 243 سے مماثلت رکھتا ہے، الیکشن شفاف پُر امن رہے مگر نتائج شفاف نہیں۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ پیپر دکھایا ہی نہیں جا رہا، ایسے نتائج ہوں گے تو آئندہ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کریں گے۔


    ضمنی انتخابات، گنتی آخری مراحل میں داخل: تحریک انصاف جیت کے قریب


    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت مضبوط کرنے کی ذمہ داری صرف ہماری نہیں، ہر الیکشن میں نتائج زمینی حقائق کے خلاف آ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 247 کے 232 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے آفتاب صدیقی 31366 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے صادق افتخار 13544 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

  • بیورو کریسی وزیراعلیٰ سندھ کو بیوقوف بنا رہی ہے، خواجہ اظہار الحسن

    بیورو کریسی وزیراعلیٰ سندھ کو بیوقوف بنا رہی ہے، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بیورو کریسی وزیر اعلیٰ سندھ کو بیوقوف بنا رہی ہے، سندھ حکومت کی تبدیلی تک کراچی میں تبدیلی نہیں آسکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ کنور نوید جمیل بھی موجود تھے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ شہر کے دورے پر نکلے اچھا کیا، لیکن بارش کے بعد شہر میں بارہ افراد جاں بحق ہوگئے ان کی موت کا ذمہ دار کون ہے ؟

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارہ جاں بحق افراد کے قتل کا مقدمہ کے الیکٹرک اور ضلعی و ڈپٹی کمشنرز کے خلاف درج کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اورکراچی کے ندی نالے گندگی سے بھرے پڑے ہیں۔

    نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپے جاری کیے گئے، کرپٹ لوگوں کو گھربھیجے بغیر تبدیلی ناممکن ہے۔ کچرا اٹھانے کے نام پر 15،15کروڑ روپے جاری کیے گئے،ان کا حساب کون لے گا؟

    کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی کا مطالبہ کیا تھا جو اب تک نہیں بنی ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، ہم نے کبھی بھی جرائم پیشہ افراد کورہا کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شہر کے حالات کے پیش نظر ایم کیوایم نے اتوار کے روز نکالی جانے والی ریلی بھی موخر کردی۔

     

  • سوشل میڈیا پر چلنے والاوسیم اختر کا اعترافی بیان جھوٹ کا پلندہ ہے.کنور نوید جمیل

    سوشل میڈیا پر چلنے والاوسیم اختر کا اعترافی بیان جھوٹ کا پلندہ ہے.کنور نوید جمیل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ وسیم اختر نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا ہے اُن پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں تمام تر الزامات کے باوجود ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر ہی رہیں گے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کنور نوید جمیل نےاس بات کا اعادہ کیا کہ ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر ہی رہیں گے ،وسیم اختر کے حوالے سوشل میڈیا پر چلنے والے اعترافی بیان جھوٹ کا پلندہ ہے یہ من گھڑت،جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں جن کی کوئی آئینی حثیت نہیں کیوں کہ جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

    نامزد میئر وسیم اختر نے سانحہ 12کے حوالے سے منسوب جھوٹی خبروں کی تردید اور مذمت اپنے وکلاء کے پینل سے کراچی سینٹرل جیل میں ملاقات کے موقع پر اپنے ہاتھ سے لکھے گئے خط میں کی جو متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے پیش کیا اور اسے پڑھ کر سنایا ۔ پریس کانفرنس ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کی جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور ساتھی اسحاق بھی موجود تھے۔

    wasim akhtar-letter (Copy)

    انہوں نےبتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا پر سانحہ12مئی کے اپنے سے منسوب جھوٹے اعترافی بیان کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی ساری خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور میں نے سانحہ 12مئی کے حوالے سے کوئی اعترافی بیان دیا ہے نہ ہی 12مئی کے حوالے سے کوئی نئے انکشافات کئے ہیں بلکہ میں اپنے پچھلے بیانات کا اعادہ کرتا ہوں کہ اس سانحہ کی اعلیٰ عدلیہ سے اوپن انکوائری کروائی جائے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہاکہ ٍ ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ12مئی کا واقعہ وقوع پذیر ہونے کے بعد سب سے پہلے ایم کیوایم نے ہی اس کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ اس میں ایم کیوایم کے 14بے گناہ کارکنان شہید ہوئے تھے ، ویسے اس میں بہت ساری سیاسی جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کارکنان بھی شہید ہوئے ہیں لیکن باقی سب جماعتوں کے بیانات بیانات تک ہی محدود رہے ۔انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ کے سیٹنگ ججز پر مشتمل ایک کمیشن 12مئی کے حوالے سے تشکیل دیا گیا تھا اور انہوں نے اس پورے سانحہ کی تفصیل سے سماعت کی اور اس کی رپورٹ بھی آئی جس میں ایم کیوایم سے وابستہ کسی رکن کو یا کسی رہنما پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا نہ ہی کسی کو نامزد کیا گیا اور کراچی بدامنی کیس میں بھی مسلسل اس کا ذکر رہا اور اس میں بھی کسی ایم کیوایم کے رہنما یا کارکن کو ملوث نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کراچی کے لوگوں میں یہ احساس مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے کہ کراچی کو ایک کالونی کی طرح سے ڈیل کیاجارہا ہے اور کراچی کے لوگوں کو کسی کالونی کے باشندے ، محکوم لوگوں کی طرح سے ٹریٹ کیاجارہاہے ۔ جب آپریشن کی بات ہوتی ہے تو صرف کراچی میں آپریشن کی ہوتی ہے ،کراچی سے باہر آپریشن ہوگا تو صوبائی حکومت تیار نہیں ہوگی اور کہیں رینجرز پہنچ جائے گی تو انہیں گرفتار کرکے حوالات کی سزا دلائی جائے گی ۔

    آخر میں کنور نوید جمیل نے اس بات کا اعادہ کیا کراچی کے میئر کے لیے ایم کیوایم کے امیدوار وسیم اختر ہی رہیں گے اور انشاء اللہ پر جھوٹے مقدمات اور اعترافی بیانات کی قلعی جلدکھل گئی ہے اور وہ بھی ان مقدمات سے سرخرو ہو باعزت بری ہوں گے۔