Tag: کنول شوذب

  • ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے نہ عوام ڈیل کرنے کو تیار ہے، کنول شوذب

    ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے نہ عوام ڈیل کرنے کو تیار ہے، کنول شوذب

    راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے نہ عوام ڈیل کرنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ٹیم نے کہا صداقت عباسی،واثق قیوم وعدہ معاف گواہ نہیں بنے، ہماری حاضری مکمل ہے پھر بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جاتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دھماکےکرنیوالوں کونہیں پکڑاجاتا ہم پر سنگین الزامات عائد کیے جاتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 24 نومبر کو پورا پاکستان نکلے گا، ہمارا پرامن احتجاج ہو گا، ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے نہ عوام ڈیل کرنے کو تیار ہے۔

    خیال رہے بانی پی ٹی آئی کی چوبیس نومبرکو احتجاج کی کال کے بعد بشریٰ بی بی احتجاج کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہیں۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور بانی کی اہلیہ نے پارٹی کارکنوں اورعہدیداروں سے ملاقات کی ، جس میں ہدایت کی بانی کی رہائی کے لیے جدوجہد تیزکی جائے، سابق وزیراعظم کو نوجوانوں سے بہت سی توقعات ہیں۔

  • نااہلی کیس : پی ٹی آئی کی 3 ممبران قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

    نااہلی کیس : پی ٹی آئی کی 3 ممبران قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نا اہلی کی درخواست پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوذب اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ملائکہ بخاری ، تاشفین صفدر اور کنول شوذب کی نا اہلی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

    ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز بخاری اور کنول شوزب کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، وکیل شائستہ پرویز بخاری نے بتایا میڈیا کے ذریعے کیس کا معلوم ہوا، جس پر عدالت نے کہا آپ پھر ابھی نوٹس وصول کر لیں۔

    میاں عبدالروف ایڈووکیٹ نے کہا مخصوص سیٹ پر دونوں خواتین رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھیں، مخصوص سیٹ حاصل کرنے کے بعد دہری شہریت واپس کی گئی۔

    مزید پڑھیں : مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے وکیل نے نوٹس کورٹ روم میں وصول کر دیا، میاں عبدالروف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا درخواست کے فیصلے تک اسمبلی رکنیت معطل کی جائے۔

    میاں عبدالروف ایڈووکیٹ نے کہا ملائکہ بخاری کو دوہری شہریت رکھنے، کنول شوزب کو الیکشن کمیشن کو غلط معلومات دینے پر نااہل کیا جائے، 62 ون ایف کے تحت دونوں ممبر اسمبلی کو نااہل کیا جائے۔

    جس کے بعد عدالت نے ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوذب اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور دونوں کیسز کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

    یاد رہے (ن )لیگ نے دو ممبران اسمبلی نے پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کررکھا ہے، درخواست گزار کے مطابق دو کی دوہری شہریت ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں تھیں۔

    درخواست گزار کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔

    درخواست گزار کے مطابق کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

  • مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    اسلام آباد: مریم نواز کی نا اہلی کی خواہش مند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں پڑ گئی، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ملائکہ بخاری اورکنول شوذب کا نااہلی کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا گیا۔

    تفصلات کے مطابق پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ملائکہ بخاری اورکنول شوذب کا نااہلی کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو کیس کی سماعت کریں گے ۔

    عدالت نے تینوں ممبران قومی اسمبلی کے وکلاءسے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

    ن )لیگ نے دو ممبران اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کررکھا ہے، درخواست گزار کے مطابق دو کی دوہری شہریت ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں تھیں، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔

    درخواست میں کہا گیا کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

    مزید پڑھیں  :  تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی پر نااہلی کی تلوارلٹکنے لگی

    دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی تاشفین صفدر کے خلاف اہلیت کیس پر بھی پیر کو سماعت ہوگی ۔

    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر نے سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی سینیٹ رکنیت کالعدم قرار دی تھی ، دونوں کو دہری شہریت پرسینیٹ کی رکنیت سے نااہل قراردیا گیاتھا۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دونوں رہنماؤں کی رکنیت منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا تھا