Tag: کنونشن

  • مغربی دنیا کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کوسجھنا ہوگا، وزیراعظم

    مغربی دنیا کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کوسجھنا ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، بھارت کے کسی بھی ایکشن کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کبھی بھی ہماری محمدﷺ سے محبت کو نہیں سمجھ پائیں گے، مسلمان اپنے نبی ﷺسے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دنیا بھرمیں اسلامو فوبیا بڑھتا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی دنیا کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کو سجھنا ہوگا، آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ مذہبی جذبات کو مجروح کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں آرایس ایس مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے، آر ایس ایس کی شروعات کیسے ہوئی وہ انٹرنیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو برابری کے حقوق نہیں مل رہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا بلیک آؤٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آرایس ایس کے غنڈے دہشت گردی کر رہے ہیں، بھارت کا سیکولرازم خطرے میں ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت فروری جیسا ایڈونچر دوبارہ کرسکتا ہے، خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیےکچھ بھی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی ایکشن کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔

  • وزیراعظم آج اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے کنونشن سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم آج اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے کنونشن سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے کنونشن سےخطاب کریں گے، وزیراعظم کا خطاب سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

    اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کا 56واں سالانہ کنونشن ہیوسٹن میں جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب سوشل میڈیا پربراہ راست نشر کیا جائے گا۔

    صدراثنا ڈاکٹر سید سعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو خصوصی طورپر کنونشن سے خطاب کی دعوت دی۔

    ڈاکٹرسید سعید کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلامی عقائد اور مذہبی آزادی سے متعلق مثبت اشارے دیے، وزیراعظم مسلم دنیا کی اہم آواز ہیں، امریکی نوجوان انہیں سننا چاہتے ہیں۔

    کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے: وزیر اعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کو خبردار ہونا چاہیئے کہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس شائع ہورہی ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کا مجرم کہتا ہے میری واپسی پر جلسے کرو: عمران خان

    منی لانڈرنگ کا مجرم کہتا ہے میری واپسی پر جلسے کرو: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کا مجرم کہتا ہے میری واپسی پر جلسے کرو۔ مغرب میں منی لانڈرنگ کرنے والا لوگوں میں جانے کی جرات تک نہیں کرتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی کمزور طبقے کو بنیادی حقوق نہیں ملتے۔

    عمران خان نے کہا کہ ڈھائی کروڑ بچے اسکول ہی نہیں جاتے، یہ خطرناک صورتحال ہے۔ 45 فیصد پاکستانی بچوں کو غذائی قلت کی وجہ سے بیماری ہے۔ ظلم ہے 45 فیصد بچوں کی اسٹینڈرڈ گروتھ ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے غریبوں کو بنیادی حقوق دینا، طاقتور کمزور پر ظلم کرتا ہے تو کمزور کے پاس انصاف کے لیے وسائل ہی نہیں۔ مہذب معاشرے میں بے روزگاروں کو خصوصی فنڈز دیے جاتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی نہیں ہوتی تو ہمیشہ کمزور کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے، معاشرے کی نشوونما قانون کی بالا دستی ہے اور ہر طبقے کے لیے انصاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مدینہ کی فلاحی ریاست میں سب کے حقوق یکساں تھے۔ مدینہ کی فلاحی ریاست میں تمام مذاہب کے لوگوں کو حقوق ملتے تھے۔ زبردستی لوگوں سے مذہب تبدیل کروانے کی اسلام میں اجازت ہی نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس نے دن دیہاڑے 2 لوگوں کو گولی مار دی۔ مغربی ممالک میں اس قسم کا واقعہ ہوتا تو اسے جیل میں ڈال دیا جاتا۔ پاکستان کا قانون کمزور تھا اسی لیے ریمنڈ ڈیوس باآسانی فرار ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک مجرم پکڑا گیا اور وہ کہتا ہے میری واپسی پر جلسے کرو، منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا اب کہتے ہیں میرا استقبال کریں۔ مغرب میں منی لانڈرنگ کرنے والا لوگوں میں جانے کی جرات تک نہیں کرتا۔ وہاں ارب پتی کرپشن پر پکڑا گیا تو اس کا سوشل بائیکاٹ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔