Tag: کنونشن سینٹر

  • کنونشن سینٹر کی ملکیت کا تعین کئے بغیر نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا انکشاف

    کنونشن سینٹر کی ملکیت کا تعین کئے بغیر نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا انکشاف

    اسلام آباد: سینیٹ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کنونشن سینٹر کی ملکیت کا تعین کئے بغیر نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کنونشن سینٹر کی نجکاری کا معاملہ زیر بحث آیا۔

    اجلاس میں کنونشن سینٹر کی ملکیت کا تعین کئے بغیر نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا انکشاف سامنے آیا، سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے بتایا کہ کنونشن سینٹر نجکاری والے اداروں کی فہرست میں شامل ہے، حکومت نے اس کیلئے مالی مشیر بھی تعینات کردیا اور اخراجات ہوئے ہیں۔

    سیکرٹری نجکاری ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے ایک ارب روپے میں کنونشن سینٹر سی ڈی اے سے خریدا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے سی ڈی اے کو مکمل تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی، جو بھی اس کو خریدے گا وہ کمرشل بنیادوں پر اس کو چلائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کنونشن سینٹر کی ملکیت وزارت داخلہ کی ہے سی ڈی اے کومرمت کیلئے دیا ہے، کنونشن سینٹر موجودہ حالت میں نجکاری کیلئے پرکشش آپشن نہیں ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پہلے تو ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ مالک کون ہے اب ہمیں پتہ چلا ہے، کیا وزارت داخلہ کنونشن سینٹر کی نجکاری کرنا چاہتی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ سی ڈی اے کو کہا گیا ہے کہ اس کے آپشنز بنا کر لائے جائیں، سی ڈی اے جب آپشن لیکر آئے گا تو اسے کابینہ میں نجکاری میں لیکر جائیں گے۔

  • ہماری دوستی سمندروں سے گہری اور شہد سےمیٹھی ہے‘ چینی نائب وزیراعظم

    ہماری دوستی سمندروں سے گہری اور شہد سےمیٹھی ہے‘ چینی نائب وزیراعظم

    اسلام آباد: چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے پاکستانیوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی عوام نے 70سال کے دوران جدوجہد کرکے اپنے ملک کا تحفظ یقینی بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے کہا کہ پاکستان کی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر بہت خوشی ہے، آج پورے پاکستان کےلیےخوشی کا دن ہے۔

    چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاک چین تعلقات آزمائشوں پر پورے اترے ہیں، حسن عمل کی دوستی عمر بھر چلتی ہے۔

    وانگ یانگ کا کہنا تھا کہ محنتی پاکستانی عوام نے کم وسائل کے باوجود ملک کی ترقی کےلیے محنت کی اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا۔

    چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نسل در نسل چلتی رہے گی، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا اچھا ہمسایہ رہےگا۔ انہوں نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے کہا کہ جدید دور میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے قریب تر آرہے ہیں جبکہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات مضبوط بنانےکا خواہش مند ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ہماری قوم کا مزاج جمہوری اور پارلیمانی ہے‘ صدر ممنون حسین

    ہماری قوم کا مزاج جمہوری اور پارلیمانی ہے‘ صدر ممنون حسین

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین عالمی اموریریکساں نکتہ نظررکھتےہیں اورچین پاکستان کا تعلق خطے میں استحکام کی ضمانت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر پاکستان ممنون حسین نے قومی پرچم لہرایا۔

    پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مہمان خصوصی چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی،وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہ، اراکین پارلیمنٹ، سفارتی نمائندے اورسینئر حکام نے شرکت کی۔


    صدرِ ممنون حسین کا خطاب


    صدر ممنون حسین نے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی یہ پرچم یوں ہی ہمیشہ سر بلند رہے۔

    انہوں نے حکومت اورپاکستانی قوم کی جانب سےچینی وفدکاخیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اورچین عالمی اموریریکساں نکتہ نظررکھتےہیں اور چین پاکستان کا تعلق خطے میں استحکام کی ضمانت ہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ آزادی کی تقریبات میں چین کے اعلیٰ وفد کی شرکت خوشی کا باعث ہے۔


    ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    صدر ممنون حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مستقبل کےبارے میں مایوسی درست نہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں جائزہ کرنا ہے کہ 70سال میں ہماری کارکردگی کیسی رہی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ کچھ حلقوں نے موجودہ حکومت سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا معاملات کوسیاق وسباق سے ہٹ کر دیکھنے کے بجائے درست تناظر میں دیکھا جائے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ جلد بازی میں نئی راہ اختیار کرنے کے بجائے ماضی سے سبق سیکھاجائے،نوجوانوں کی بے چینی پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پرغوروفکر سے مسائل کا حل نکالاجاسکتا ہے،ہماری قوم کا مزاج جمہوری اور پارلیمانی ہے۔

    صدر ممنون حسین نے اپنے خطاب کے اختتام پرکہا کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیےاختلافات بھلا کر سب متحد ہوجائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خیبر پختونخوا میں 2018 میں انشاءاللہ ہماری حکومت ہوگی،وزیراعظم

    خیبر پختونخوا میں 2018 میں انشاءاللہ ہماری حکومت ہوگی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل کے چھٹے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ 2018 میں خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل کے چھٹے اجلاس سے خطاب میں منتخب ہونے والے پارٹی عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی۔

    نوازشریف نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت سے بار بار پارٹی کا صدر منتخب ہوا،میرے نزدیک پارٹی کارکنوں کا بہت اہم مقام ہے۔

    وزیر اعظم کاکہناتھاکہ آپ نے صوبے میں کام کیا ہوتا تو لوگ آپ کے معترف ہوتے،خیبرپختونخوا کے لوگ دیکھتے ہیں نئے پاکستان کے نام پر ووٹ لینےوالا کنٹینر پر کھڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2013 کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین اور آسمان کا فرق ہے، تین سالوں میں زر مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

    انہوں نےکہا کہ 2018 میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی، لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

    ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ایسا لگتا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے والا ہے،ملک دہشت گردی کا شکار تھا،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نہیں بلکہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ملک میں شامل ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نےبجلی کےکارخانوں کی سرمایہ کاری کاوعدہ کیا،بجلی کاکارخانہ لگانےکے لیے رقم نہیں تھی،ایک کارخانےپر ایک ارب ڈالر لگتے ہیں،2018 کے بعد 30ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

    نواز شریف نے کہا کہ اپنی ایمانداری کی بدولت بجلی کے کارخانوں میں 100ارب روپے کی بچت کی ، ہم نے قوم سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا بجلی سستی کرنے کا نہیں، یہ قوم کے لیے بونس ہے۔

    مزید پڑھیں:بدھ 2 نومبر کو اسلام آباد بند کردیں گے،عمران خان

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر 2016 کو اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔