Tag: کنٹرول

  • شامی فورسز کی کارروائی‘تاریخی شہرتدمرکاکنٹرول سنبھال لیا

    شامی فورسز کی کارروائی‘تاریخی شہرتدمرکاکنٹرول سنبھال لیا

    دمشق : شامی فوج نےتاریخی شہرتدمرمیں دولت اسلامیہ کو شکست دے کراس شہرکا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق شامی فورسز نےگزشتہ روز داعش کےخلاف تاریخی شہر تدمر میں کامیاب آپریشن کے بعد شہر میں داخل ہوگئی ہیں۔

    شامی شہرتدمر پر کنٹرول حاصل کرنے کی یہ شامی افواج کی دوسری کوشش ہے،اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں شامی فورسز نے تدمر کا کنٹرول داعش سے چھڑالیا تھا لیکن صرف 10 ماہ بعد ہی داعش نے اس پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔

    تدمر پر شامی فوج کے قبضے کی پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنیوا میں شام کے حوالے سے امن مذاکرات جاری ہیں تاہم اب تک اس میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے قبل تدمر دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پر کشش ترین مقامات میں سے ایک تھا اور یہاں سالانہ لاکھوں سیاح آتے تھے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں شامی صدر بشار الاسد کی حامی فورسز نے حلب کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا تھا اور دسمبر تک انہوں نے حلب کے 90 فیصد سے زائد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

    واضح رہےکہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک جبکہ ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

  • عراقی فوج نےموصل ایئرپورٹ کاکنٹرول سنبھال لیا

    عراقی فوج نےموصل ایئرپورٹ کاکنٹرول سنبھال لیا

    بغداد: عراقی افواج نےداعش کےزیراستعمال موصل کےہوائی اڈے کو دہشت گردتنظیم کے قبضے سےچھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق موصل کے ہوائی اڈے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے عراقی سیکورٹی فورسز کے دستوں کے ساتھ امریکی فوجیوں نےداعش کےخلاف چار گھنٹوں تک لڑائی میں حصہ لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق عراقی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے داعش کے جنگجوؤں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرکے سب سے پہلے ایئرپورٹ کے رن وے پر کنٹرول حاصل کیا۔

    عراقی فورسز کو امریکی فوجی اتحاد کی ایڈوانس فورس کی بھی مدد حاصل تھی،تاہم اس فورس میں کن ممالک کے اہلکار شامل تھے یہ نہیں بتایا گیا۔

    اس سے قبل رواں ماہ 19 فروری کو عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے موصل کے مغربی علاقے میں داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا، جس کے فوری بعد عراقی فورسز نے پیش قدمی شروع کردی تھی۔

    واضح رہےکہ عراقی فوج نے رواں برس 8 جنوری کو مشرقی موصل کی فتح کا اعلان کیا تھا،عراقی فوج نے مسلسل 3 ماہ کی لڑائی کے بعد شہر کے مشرقی حصے پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔

  • حلب کے بڑےحصے پر شامی فوج کا کنٹرول

    حلب کے بڑےحصے پر شامی فوج کا کنٹرول

    حلب : شام کے شہرحلب میں حکومتی اورروسی فورسزکی شدید بمباری جاری ہے۔حکومتی فورسزنےمشرقی حلب کےایک تہائی علاقے کاکنٹرول سنبھالنے کادعویٰ کیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق شام میں سرکاری ٹی وی کا کہناہے کہ فورسز بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز موادصاف کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔

    post6

    باغی جنگجوؤں کو حلب کے ان علاقوں سے جن پر ان کا ایک طویل عرصے سے قبضہ تھا پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور سرکاری فوج کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔

    post5

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے شہر کے بارہ اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔حلب پرجب سے حکومتی بمباری کا آغاز ہوا ہے شہری گھر بار چھوڑ کر حکومتی علاقوں اورکردوں کےزیرکنٹرول خود مختار علاقوں کی جانب ہجرت کررہے ہیں۔

    post-1

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم سیرئن ابزرویٹری کا کہنا ہے کہ دس ہزار کے قریب لوگ یا تو سرکاری فوج کے زیر قصبہ علاقوں میں چلے گئے ہیں یا کرد کے زیر اثر شمالی ضلع میں منتقل ہو گئے ہیں۔

    post2

    یاد رہے کہ شامی فوج نے رواں سال ستمبر میں حلب کا کنٹرول حاصل کرنےکےلیے بڑی کارروائی کا آغازکیا تھا۔

    post-3

    واضح رہے کہ شام میں کام کرنے والے امدادی اداروں کےاعداد و شمار کے مطابق حکومتی کارروائی میں اب تک سینکڑوں شہری لقمہ اجل بن چکےہیں۔

    post-4