Tag: کنٹریکٹ ملازمین

  • کنٹریکٹ ملازمین کے لئے اچھی خبر آگئی

    کنٹریکٹ ملازمین کے لئے اچھی خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنےکاحکم دے دیا اور کہا یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ریڈیو پاکستان کےکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنےکاحکم دیتے ہوئے 2 ماہ میں ملازمین کو مستقل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے کہا کہ یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔

    ریڈیو پاکستان کے 23 ملازمین نے مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواستیں دائرکی تھیں، درخواست میں کہا تھا کہ سالوں سےریڈیوپاکستان میں کام کر رہے ہیں مگر مستقل نہیں کیا جا رہا۔

  • وزیر اعلیٰ کا کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ کا کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات ہوئی جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے اوورسیز کانفرنس جلد بلائی جائے گی اور ہر ڈویژن میں اوورسیز کلب بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ ن اور پی پی کی جانب سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے اور انہیں گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے کے بعد جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ آج ہونے والا اجلاس شاید دو سے تین ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں سبطین خان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جو مرضی کہیں ہم نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، وہ اسمبلی سیل کرکے دکھائیں۔

  • 50 ہزار ملازمین، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    50 ہزار ملازمین، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ اور ورک چارج پر تعینات 50 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملازمین کو سہولیات دینے کا حکم دے دیا ہے، پنجاب کے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے محکمہ ریگولیشن کو احکامات جاری کر دیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریگولیشن نے احکامات ملنے کے بعد سرکاری محکموں سے رپورٹس لے کر سمری بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے، سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری کابینہ اجلاس میں رکھی جائے گی۔

    عوام کو ریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ہر ممکن اقدام کرے گی، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات میں انھوں نے کہا عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض بھی، صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔