Tag: کنٹونمنٹ بورڈ

  • کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر لی گئیں

    کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر لی گئیں

    کراچی: شہر قائد میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

    ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے آج کورنگی بھٹائی کالونی اور اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا، کلفٹن، ڈیفنس، درخشاں اور گزری کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔

    ملیر کینٹ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صفورہ چورنگی اور اطراف میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہراہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ڈی ایچ اے میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

    کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ 7 فروری کو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سہراب گوٹھ ٹاؤن میں درپیش مسائل سے متعلق اجلاس میں تجاوزات، برساتی نالوں سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی تھی، اور کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بلاتفریق جلد شروع ہوگا۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ پروفیشنل ٹیکس وصول نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

    کنٹونمنٹ بورڈ پروفیشنل ٹیکس وصول نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

    کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس وصولی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے مکمل اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے وصول کردہ ٹیکس غیر قانونی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ پروفیشنل ٹیکس وصول نہیں کر سکتے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 163 کے تحت ٹیکس کی وصولی کی پوری اسکیم موجود ہے۔ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتی ہے۔

    عدالت کی جانب سے پروفیشنل مد میں وصول کردہ ٹیکس واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئین صرف صوبائی حکومت کو ہی پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کا اختیار دیتا ہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے پروفیشنل ٹیکس وصولی کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔

  • پشاور : کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا

    پشاور : کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا

    پشاور: کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ نے افغان مہاجرین کوسیکورٹی رسک قراردیااوران کی بے دخلی کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پشاور چھاونی میں کمرشل جائیدادوں کے مالکان کے ہاں افغان مہاجرین بطورسیلزمین اورکرایہ دارکی حیثیت سے موجودہیں جوکہ امن عامہ کے لیے باعث تشویش ہے.

    کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے مراسلے میں ایسے تمام کمرشل جائیدادوں کے مالکان کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کوفوری نکالیں بصورت دیگران مالکان کو دہشت گردوں کے سہولت کار تصورکرکے ان کے خلاف کاورائی عمل میں لائے جائیگی۔

  • عمران خان سیاست میں انوکھا لاڈلا ہیں، خواجہ سعد رفیق

    عمران خان سیاست میں انوکھا لاڈلا ہیں، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں انوکھا لاڈلا ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 25اپریل کو لوگ شیر کے نشان پر مہر لگا کر ن لیگ کی فتح کو یقینی بنائیں گے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا، بیلٹ پیپز کی تقسیم سے پولنگ تک ہزاروں فوجی اہلکار شفافیت برقرار رکھنے کے لیے حصہ لیں گے۔

    خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ 25اپریل کو قوم ہمارے ترقیاتی کاموں کے مینڈیٹ کی توثیق کرے گی، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ عمران خان کنٹونمنٹ بورڈ میں ووٹ مانگنے آئیں، عمران خان کی سیاست الزام خان کی سیاست ہے۔

  • الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر انتخابات کی تاریخ لے،سپریم کورٹ

    الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر انتخابات کی تاریخ لے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو وزارت دفاع سے تحریری طور پر تاریخ لینے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں فروری میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں کیونکہ وفاقی حکومت کنٹونمنٹ کے علاقوں میں انتخابات کے لئے تیار نہیں۔

    جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ یہ کہانی پرانی ہے نئے کہانی سنائیں، جسٹس عظمت سعید نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ لے، جس کے بعد کیس کی سماعت نو جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔