Tag: کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات

  • کنٹونمنٹ انتخابات: ن لیگ 48 نشستوں کے ساتھ آگے

    کنٹونمنٹ انتخابات: ن لیگ 48 نشستوں کے ساتھ آگے

    اسلام آباد: کنٹونمنٹ انتخابات میں ن لیگ  48 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ  پی ٹی آئی  32 نشستیں سمیٹنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے،غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق ایک سو بیس سے زائد وارڈز میں سینتالیس آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

     مسلم لیگ ن نے تینتیس، پی ٹی آئی نے انتیس نشستیں اپنے نام کیں جبکہ ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ پندرہ امیدواروں نے بھی کامیابی کا تاج سر پر سجایا۔

    سترہ سال بعد منعقدہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور حصہ لیا۔ چاروں صوبوں میں کوئی ایک جماعت بھی اب تک واضح برتری حاصل نہیں کرسکی، اسلام آباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

    اب تک ایک سو بیس سے زائد وارڈز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے سینتالیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    سیاسی جماعتوں میں پاکستان تحریک انصاف انتیس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تئیس امیدواروں نے کامیابی کا تاج سر پر سجایا جبکہ ایم کیو ایم کے سات امیدوار فتحیاب ہوئے۔

     پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے تین تین امیدواروں نے کامیابی سمیٹی جبکہ مختلف قوم پرست جماعتوں کے چھ امیدوار فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    بیالیس کنٹونمنٹس میں ایک سو ننانوے وارڈز قائم کئے گئے ،جن کے لیےتیرہ سو سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے  سکیورٹی کے فرائض پاک فوج جوانوں نے انجام دیئے۔

  • ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کل ہونگے

    ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کل ہونگے

    لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کل ہونگے، امیدواروں کی جانب سے حمایت حاصل کرنے کیلئے ووٹرز کی آگاہی اور ہدایات کا سلسلہ جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں، بیالیس کنٹونمنٹس میں کل 1150امیدوار مد مقابل ہیں،
    الیکشن کمیشن کے مطابق 609امیدوار آزاد جبکہ 450 امید وار پارٹی بنیاد پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

    دس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے 140 ، نواز لیگ کے 113 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں، پی پی کے 74 ، جماعت اسلامی کے57 امیدواروں کو ٹکٹ دیا۔ ایم کیو ایم کے28 ،پیٹ کے 20 امیدوار ہیں، اے این پی نے 12 امیدوار کو ٹکٹ جاری کئے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کا وقت قریب  آگیا، کراچی میں کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کل ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں کنٹونمنٹ کے انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہونگے کنٹونمنٹ کے انتخابات سترہ سال بعد سیاسی بنیادوں پر ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی کے چھ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد آج ریٹرننگ افسران کے حوالے کردیئے جائیں گے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف اور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    فیصل کنٹونمنٹ کی دس نشستوں کیلئے سینتیس امیدوار انتخابی دنگل میں حصہ لے رہے ہیں یہاں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اٹھاون ہزار سے ہے جن میں بیاسی ہزار آٹھ سو پچپن مرد اور پچھتر ہزار نو سو اکتہر خواتین شامل ہیں ۔ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں تین نشستوں پر چوبیس امیدوار میدان میں ہیں ووٹرز کی تعداداکتیس ہزار اکتہر ہے، جن میں سترہ ہزار تریسٹھ مرد اور چودہ ہزار آٹھ خواتین شامل ہیں ۔

    کورنگی کنٹونمنٹ کی صرف ایک نشست پر الیکشن ہوگا، جس کیلئے بارہ امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں یہاں ووٹرز کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہے جن میں مرد ووٹرز نو ہزار دو سو باسٹھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد چھ ہزار چھ سو اکتہر ہے۔

    منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ میں دو بلدیاتی نشست پر سات امیدوار حصہ لے رہے ہیں، مجموعی ووٹرز کی تعداد دو ہزار پانچ سو ستائس ہے، جن میں ایک ہزار چار سو چوراسی مرد اور ایک ہزار تینتالیس خواتین شامل ہیں،کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی پانچ نشستوں پر مجموعی طور پر اکیس امیدوار میدان میں ہوں گے۔

    مجموعی ووٹرز کی تعداد چھتیس ہزار چار سو تیس ہے ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی دس نشستوں کیلئے بیاسی امیدوارالیکشن لڑیں گے، یہاں مجموعی طور پر ووٹرز کی تعدادایک لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو چھیاسی ہے مرد ووٹرز کی تعداد 78ہزار87ہے اور خواتین ووٹرز 70ہزار299ہے۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لئے انتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لئے انتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے

    اسلام آباد: کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لئے انتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے، پیپلز پارٹی کو تیر، پی ٹی آئی کو بلا اور مسلم لیگ ن کو شیر کا نشان دے دیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، جماعتی بنیادوں پر ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو انتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پیپلزپارٹی کو تیر، تحریکِ انصاف کو بلا، جماعت اسلامی کوترازو، ق لیگ کو سائیکل، پاکستان عوامی تحریک کو بالٹی اورعوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کردیا گیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بالٹی کا نشان کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لئے قبول کیا ہے، بلدیاتی اور قومی انتخابات کےلئے جھنڈے کا نشان لیا جائے گا۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات پچیس اپریل کو ہوں گے۔