Tag: کنٹینر

  • جتنے لوگ کنٹینرپرکھڑے ہیں اتنے ہی ریلی میں ہیں، پرویز رشید

    جتنے لوگ کنٹینرپرکھڑے ہیں اتنے ہی ریلی میں ہیں، پرویز رشید

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان گزشتہ کئی سالوں سےایک ہی تقریر کر رہے ہیں جو ہمیں بھی رٹ گئی ہے، جتنے لوگ کنٹینر پر کھڑے ہیں اتنے ہی ریلی میں موجود ہیں۔

    ، پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کی وجہ سے میٹرو ٹرین کو مجموعی طور پر پندرہ لاکھ کا نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں چار ارب کا کاروبار نہ ہوسکا۔

    ان خیالات کا اظہارپرویز رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی ریلیوں نے حکومت پنجاب سے وہ انتظامات بھی کروادیئے جو پنجاب کے عوام کیلئے حکومت کو عام دنوں میں کرنے چاہئے تھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اپنی پریس کانفرنس میں سارا حساب کتاب میڈیا کے سامنے لے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیوں کی سیکیورٹی پر کروڑوں روپے کےاخراجات کررہےہیں۔ آج بھی پچاس لاکھ روپے لگا دیئے۔

    پریس کانفرنس میں انہوں نے پی اے ٹی اورپی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرویز رشید نے دعویٰ کیا کہ جتنے لوگ کنٹینر پر کھڑے ہیں اتنے ہی ریلی میں موجود ہیں۔ خان صاحب سڑک والوں کیلئے بھی ایک کنٹینر کا انتظام کر لیتے تو اچھا ہوتا۔

    پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کی وجہ سے میٹرو ٹرین کو مجموعی طور پر پندرہ لاکھ کا نقصان ہوا اور لاہور میں چار ارب کا کاروبار نہ ہوسکا۔ ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا۔

    پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان چاہتے تو آج کا مارچ مینار پاکستان پر بھی کرسکتے تھے، عمران خان مینار پاکستان پرجو بات کرتے انہیں بھی سناجاتا۔

    پرویزرشید کا کہنا تھا کہ تینوں رہنما لوگوں کی زندگی عذاب بنانے پر متفق ہیں، پی اےٹی اورپی ٹی آئی کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی، میراخیال تھا کہ عمران خان کوئی نئی بات کریں گے۔

    عمران خان گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی تقریربار بار کر رہے ہیں، ان کی تقریر کا ایک ایک لفظ لوگوں کو زبانی یاد ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج تک معلوم نہیں ہوسکا کہ عمران خان کس کا احتساب چاہتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی احتساب میں سنجیدہ ہیں توپارلیمنٹ میں جا کربات کریں، اگر خان صاحب احتساب میں سنجیدہ ہیں تو قانون سازی میں حصہ لیں اور اس وقت بل ایوانوں میں پیش ہو چکے ہیں خان صاحب کو چاہیئے انہیں ایکٹ بنوائیں۔ جس نے غلط کام کیا ہو گا تو گرفت میں آ جائے گا۔

    پرویز ریشد کا یہ بھی کہنا تھا خان صاحب اگر دونوں بلوں سے مطمئن نہیں تو اپنا مسودہ پیش کریں۔ خان صاحب کو جس کام کیلئے منتخب کیا گیا وہ نہیں کر رہے جبکہ خان صاحب انتخاب کے ذریعے تبدیلی کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ اپیل کے باوجود عمران خان نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

     

  • پشاور: کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور: کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور: کنٹینر سے 30ٹن آتش گیر مادہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پشاور میں کسٹم انٹیلی جنس نے کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی، کسٹم انٹیلی جنس اہلکاروں نے جی ٹی روڈ پر کراچی سے پشاور آنے والے کنٹینرکو روکا۔

    تلاشی لینے پر کنٹینر میں موجود تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والا بارودی مواد برتنوں کے کاٹن میں چھپایا گیا تھا، کسٹم اہلکاروں نے آتش گیر مادے کوقبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتارکیاہے۔

    کنٹینر سے بر آمد ہونے والے کاغذات میں برتنوں کی ترسیل کا اجازت نامہ لیاگیا تھا۔

  • کراچی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈ کنٹینرکارگوہینڈلنگ کی گئی

    کراچی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈ کنٹینرکارگوہینڈلنگ کی گئی

    کراچی : بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈکنٹینر کارگوہینڈلنگ کی گئی، جنوری میں ایک لاکھ چھپن ہزار دو سو چون کنٹینر ہینڈلنگ کاریکارڈ قائم کیا گیا۔

    کراچی پورٹ ترجمان کے مطابق جنوری میں چالیس تجارتی بحری جہازوں کے ذریعے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بیالیس ہزار دو اسی کنٹینرزکی درآمداور اکتالیس ہزار آٹھ سو اکتیس کنٹینرز کی برآمدکی گئی ۔

     پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر چھتیس ہزار سات سو سڑسٹھ کنٹینرز کی درآمد اور تینتیس ہزار تین سواننچاس کنٹینرز کی برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق آئندہ سال گہرے پانی کی نئی کنٹینر بندرگاہ آپریشنل ہونے سے مزید اضافہ ہو جائے گا۔

  • پی ٹی آئی جلسہ: سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع، بڑی تعداد میں کنٹینرز لگ گئے

    پی ٹی آئی جلسہ: سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع، بڑی تعداد میں کنٹینرز لگ گئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے اور متوقع احتجاج پر اسلام آباد کی چون سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں کنٹینرلگادیے گئے ہے اوردوسرے شہروں سے سیکیورٹی اہلکاربڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    جو ں جو ں تیس نو مبر کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے ملک کے سیا سی درجہ حرارت میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے، اسلا م آباد ایک مرتبہ پھر سیاسی پنجہ آزما ئی کی زد میں ہے۔ حکومت ملکی دارالخلا فہ کو کنٹینرز کے حصار میں لینے پر کمر بستہ نظر آتی ہے اور مختلف شاہراہوں کی بندش بھی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    ایک جا نب ایوان اقتدار کی غلا م گردشو ں میں بیٹھکیں جا ری ہیں کہ کس طرح کپتان کے جلسے اور احتجا ج کو روکا جائے، حکومتی تیاریوں میں پی ٹی آئی کارکنا ن کی پکڑدھکڑ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ اور پو لیس کی مزید نفری طلبی بھی شامل ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ہنگا مہ آرائی کی صورت میں واٹر کینن، شیلنگ، ربر کی گو لیوں اور لا ٹھی چارج کے استعما ل پر بھی غور و خو ص جا ری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ احتجا جی عوام اپنارویہ، راستہ اور حکمت عملی خود طے کرتے ہیں اور کنٹینر، گرفتاریاں اور تشدد سے احتجا ج رک نہیں پا تا یہ عمل تحریک کو جلا بخشتا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس اور ایف سی کے دوہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مزید اہلکار آج رات اور کل رات تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے تین ہزار اہلکار، آزاد کشمیر پولیس سے ایک ہزار اہلکار اور ایف سی سے تین ہزار ایف اہلکار وں کی درخواست کی تھی۔

  • لاہورہائیکورٹ: کنٹینرہٹانے سے متعلق نظرثانی کی اپیل دائر

    لاہورہائیکورٹ: کنٹینرہٹانے سے متعلق نظرثانی کی اپیل دائر

    لاہور: پنجاب حکومت نے کنٹینر ہٹانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کردی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے نظر ثانی کی اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔حکومت پنجاب کی نظر ثانی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے مگر اس کے باوجود عمران خان آزادی مارچ کر کے امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

    عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی بناء پرشہریوں کی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں مگر اس کےباوجود عدالت عالیہ کے فل بنچ نے سڑکوں پر کھڑی رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت عالیہ کو سکیورٹی معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کنٹینرز اور رکاوٹیں لگائی گئیں لہذا عدالت فل بنچ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے

  • لاہور: پنجاب اسمبلی کے اردگرد کنٹینر پہنچا دئیے گئے

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اردگرد کنٹینر پہنچا دئیے گئے

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے اردگرد کنٹینر پہنچا دئیے گئے، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے, فیصل ٹاون میں کارکنوں اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے شہید کارکنوں کی رسم چہلم کے موقع پر ماڈل ٹاؤن کے اطراف میں بھی پولیس نے مزید کنٹینرز لگادئیے ہیں جبکہ شہر میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عوامی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہرموجود ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں کارکنان نے پولیس کی جانب سے ممکنہ طور پر آنسو گیس کے استعمال پر بچنے کیلئے ماسک اور ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

    فیصل ٹاون میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔