Tag: کنگنا

  • کنگنا نے مسلم ممالک کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا

    کنگنا نے مسلم ممالک کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا

    ممبئی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے پر اسلامی ممالک کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش چھوڑنے والی خبر کو ٹویٹر پر شیئر کیا۔

    کنگنا رناوت کا خبر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ بھارت ہمارے آس پاس کے سبھی اسلامک ریپبلک کی مدرلینڈ ہے، ہم اس بات سے خوش ہیں اور ہمیں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عزت ماب وزیراعظم ہندوستان میں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکتی ہیں۔

    کنگنا نے مزید لکھا کہ لیکن وہ سبھی جو بھارت میں رہتے ہیں اور پوچھتے رہتے ہیں کہ ہندو راشٹر کیوں؟ رام راج کیوں؟ خیر یہ واضح ہے کیوں۔ کنگنا نے مزید لکھا کہ مسلم ممالک میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے یہاں تک کہ خود مسلمان بھی محفوظ نہیں۔

    کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان، پاکستان،بنگلہ دیش اور برطانیہ میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم رام راج میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

    اس سے قبل بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے تنقید کا جواب دیاتھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپڈیٹ کی جو موضوعِ بحث بن گئی تھی۔

    کنگنا رناوت اسٹوری میں لکھتی ہیں کہ اس بات پر دائیں اور بائیں بازو والے سب متفق ہیں کہ میں بہت بدتمیز، متشدد اور انتہا پسند ہوں۔

    بنگالی شوبز شخصیات بھی حسینہ واجد کی حکومت گرنے پر خوشی سے نہال

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے تشدد پسند ہے اور تشدد کو بھی میں پسند ہوں، میں تھوڑی بگڑی ہوئی اور بہت زیادہ ضدی ہوں، اس کے علاوہ میں خطرناک حد تک باصلاحیت بھی ہوں۔

  • کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ کیا ہوا؟

    کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ کیا ہوا؟

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور حکمران جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلویندر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کلویندر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک ان کا تبادلہ بنگالورو یونٹ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کلویندر کور نے کنگنا رناوت اس وقت تھپڑ ماردیا تھا جب وہ دہلی جانے کیلئے چندی گڑھ ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر کمانڈنٹ نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ لیڈی کانسٹیبل اور ان کے ساتھیوں، شفٹ انچارج کے علاوہ ایئر لائن کے کچھ عہدیداروں کے بیانات بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔

    کانسٹیبل کلویندر کا سال 2009 میں سی آئی ایس ایف میں تقرر ہوا تھا، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع کپور تلا سے ہے اور وہ 2021 سے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی ائی ایس ایف کے ایوی ایشین سیکوریٹی گروپ میں شامل تھیں۔

    تھپڑ پڑنے کے معاملے پر سوارا بھاسکر نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    کنگنا کے احتجاجی کسانوں کے تعلق سے دیے گئے بیان پر لیڈی کانسٹیبل سخت برہم تھیں اور جب نو منتخب رکن پارلیمنٹ کنگنارناوت ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں تو لیڈی کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔

  • کنگنا پر ایف آئی آر درج

    کنگنا پر ایف آئی آر درج

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں، کانگریس کی ذیلی شاخ یوتھ کانگریس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یوتھ کانگریس نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ملک مخالف بیان دینے کے الزام میں دہلی کے سنسد مارگ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 7.8 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اس لیے انہوں نے قصداً غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے نفرت انگیز پوسٹ کی۔

    حال ہی میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، انہیں اپنی حدود کا خیال رکھتے ہوئے بیان دینا چاہیئے۔

    یوتھ کانگریس کا مزید کہنا ہے کہ عوامی زندگی سے جڑے شخص کو اس طرح کا تبصرہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔ ملک مخالف اور تشدد پیدا کرنے والا بیان عوامی پلیٹ فارم پر مناسب نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کانگریس نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ناسمجھ سرکاری اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس نے کنگنا سے پدم شری سمیت سبھی ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

  • کنگنا کی تقریب میں وزیراعلیٰ اور پارٹی صدر کی شرکت، تصویر وائرل

    کنگنا کی تقریب میں وزیراعلیٰ اور پارٹی صدر کی شرکت، تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے قربت بڑھتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ اُن کی فلم کے ریڈ کارپیٹ پر  پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے شرکت کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا گزشتہ دنوں سیاست میں آنے کا اعلان کرچکی ہیں، کچھ دن قبل نئی دہلی میں ہونے والی سرکاری تقریب کے دوران انہوں نے مستقبل میں سیاست شروع کرنے کا عندیہ دیا۔

    اس تقریب میں نریندر مودی بھی موجود تھے، بالی ووڈ اداکارہ نے اُن کی شان میں قصیدہ گوئی بھی کی اور انہیں ملک کا سب سے بہترین بھارتی وزیراعظم قرار دیا۔

    کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی میدان میں آکر ملک کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہی ایک بہترین راستہ ہے جس کے ذریعے بھارت کی خدمت کی جاسکے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’مودی بھارت کے جمہوری وزیراعظم ہیں جن کی قیادت میں ملک درست سمت پر گامزن ہے، ہمیں چار سال کی کارکردگی کو نہیں بلکہ ماضی کو دیکھ کر بی جے پی کی حکومت کا موازانہ کرنا چاہیے‘۔

    حکمراں جماعت کے حق میں اچانک کنگنا کے بیانات کا آنا ساتھی اداکاروں کے لیے حیران کُن تھا کیونکہ اداکارہ کافی عرصے سے خاموش بیٹھی تھیں اور شوبز انڈسٹری میں مصروف تھیں۔

    بی جے پی حکومت نے کنگنا کی حمایت کے بعد اُن کی نئی آنے والی فلم کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا جس کا عملدرآمد اُس وقت دیکھا گیا کہ جب ’چلو جیتے ہیں‘ کی تعارفی تقریب ہوئی تو اُس میں بھارتی ریاست مہاشٹرا کے وزیراعلیٰ دیوندرا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    دونوں مہمانِ گرامی نے اداکارہ کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مودی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

    اطلاعات کے مطابق ’چلو جیتے ہیں‘ فلم مودی کے بچپن پر بنائی گئی ہے جس میں اکشے کمار اور کنگنا سمیت دیگر اداکار کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض آنند ایل رائے نے سرانجام دیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کنگنا اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    کنگنا اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوٹ اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہلی بار بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں جگہ بنالی.

    کنگنا نے بالی ووڈ میں اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے کسی بڑے اداکار کا سہارا نہیں لیا بلکہ انہوں نے ہمیشہ ایسی فلمز کی آفرز کو قبول کیا جس میں انہیں اداکاری کے زیادہ مواقع ملیں.

    حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خوبرواداکارہ کنگنا رناوٹ اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ پہلی بار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں جلوہ گرہوں گے.

    کنگنا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے فلم کے حوالے سے بات کی تھی،انہوں نے کہاکہ وہ میرے اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے ہیں،لیکن اس کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا‘.

    بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا ’ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں خود کو کافی خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے یہ مواقع مل رہے ہیں، میری فلمیں زیادہ فیشن پر مبنی نہیں ہوتی،پر مجھے خوشی ہے کہ میں ملک میں موجود بہترین فنکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر آؤں گی‘.

    *بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ، امیتابھ بچن، کنگنا بہترین اداکار قرار

    واضح رہےکہ بالی ووڈ اداکارہ اپنے کیریئر میں اب تک 3 نیشنل ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں.