Tag: کنگنا رناوت

  • کنگنا رناوت نے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی لگژری کار خرید لی

    کنگنا رناوت نے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی لگژری کار خرید لی

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک نئی لگژری کار خریدی ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 8 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو ممبی میں اپنی نئی مرسیڈیز میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا، انہیں سفید لباس میں ملبوس سیلون سے نکلیں اور اپنی چمچماتی گاڑی میں سوار ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا کی اس نئی گاڑی کی قیمت تقریباً دو کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے ہے جو پاکستانی کرنسی میں آٹھ کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت  نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی اور ہماچل پردیش میں منڈی حلقہ سے الیکش لڑنے کا اعلان کیا۔

  • مودی سرکار نے کنگنا رناوت کو خوشخبری سنادی

    مودی سرکار نے کنگنا رناوت کو خوشخبری سنادی

    بھارت کی مودی سرکار نے بھارتی اداکارہ کنگنارناوت کو بڑی خوشخبری سنادی، بی جے پی حکومت نے اداکارہ کو آئندہ انتخابات کے لئے ٹکٹ سے نواز دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے اتوار کو ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی جس میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کنگنا رناوت ہماچل پردیش کے شہر مندی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا۔

    واضح رہے کہ بھارت کا الیکشن کمیشن ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرچکا ہے۔

    اس سے قبل اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ڈارک ویب سے متعلق بڑا انکشاف کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ نامور فلمی شخصیات ڈارک ویب کا استعمال کرتی ہیں۔ اداکارہ کے مذکورہ بیان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

    ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی جانب سے کالر آئی ڈی ڈسپلے کی تجویز سامنے آنے کے بعد کنگنا رناوت نے ڈارک ویب سے متعلق خدشات پر بات کی۔

    مردوں کو ’ہینڈ بیگ‘ کہنے پر کنگنا رناوت کی ٹوئنکل کھنہ پر سخت تنقید

    انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ بہت ساری معروف فلمی شخصیات نہ صرف ڈارک ویب کا استعمال کرتی ہیں بلکہ اس کے ذریعے منموعہ مواد تک رسائی اور واٹس ایپ اور ای میلز کی طرح نجی گفتگو کو ہیک کرتی ہیں۔

  • ’یہ تو کامیڈی ہوگئی‘ کنگنا رناوت کی فلم ’تیجس‘ بُری طرح فلاپ

    ’یہ تو کامیڈی ہوگئی‘ کنگنا رناوت کی فلم ’تیجس‘ بُری طرح فلاپ

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پچھلے سال او ٹی ٹی پلٹ فارم پر ڈیبیو کیا، اس پر بھی ان نئی فلم ’تیجس‘ بری طرح فلاپ ہوگئی۔

    فلم بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کے باوجود ناظرین کو سینما گھروں میں نہ لاسکی، اسٹریمنگ سروس پر فلم دیکھنے والے بہت سے لوگوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ شاید 2023 میں ریلیز ہونے والی بدترین فلموں میں سے ایک ہے۔

    تاہم اب ایک صارف نے فلم کا ایک سین شیئر کیا جس کے بعد لوگوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’کل ہی یہ فلم دیکھا تھا، اور میں کہہ سکتا ہوں کہ فلم میں ایسی بات نہیں نہیں تھی جو آپ کو دیکھنے پر مجبور کرتی۔

    ایک اور صارف نے کہا ’میرے اسکول ٹیچر جنہوں نے سالانہ تقریب کے لیے ہمارے ڈراموں کی ہدایت کاری کی، وہ اس سے بہتر ہدایتکار تھے‘۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی اس فلم کو ٹرول نہیں کر رہا ہے، کیونکہ کسی نے بھی فلم نہیں دیکھی‘، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ ٹو کامیڈی ہوگئی‘۔

    واضح رہے کہ ’تیجس‘ میں اداکارہ نے ایک انڈین ائیر فورس پائلٹ کا کردار ادا کیا ہے اور اس فلم میں بھی حب الوطنی کا تڑکہ لگایا گیا ہے۔

  • کنگنا کی مسلسل پانچویں فلم باکس آفس پر ناکامی سے دوچار

    کنگنا کی مسلسل پانچویں فلم باکس آفس پر ناکامی سے دوچار

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجس‘ باکس آفس پر پہلے ہی دن ناکامی سے دوچار ہوگئی اور فلم نے محض ایک کروڑ کا بزنس کیا۔

    اسرائیل کی حمایت کے باوجود بھارتی عوام نے کنگنا کی نئی فلم کو مسترد کردیا ہے۔ بڑے پیمانے پر فلم کی تشہیری بھی فلم بینوں کو سینما گھروں میں نہ لاسکی اور افتتاحی دن فلم نے صرف ایک کروڑ بھارتی روپے سے کچھ زائد کا بزنس کیا۔

    بھارتی فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کنگنا رناوت کی فلم نے آنے والوں دنوں میں کچھ پیش قدمی نہ کی تو یہ کنگنا کی پچھلی پانچ ہندی فلموں کی طرح بری طرح فلاپ ہوجائے گی۔

    بالی وڈ اداکارہ فلم ’تیجس‘ میں ایک بھارتی ایئر فورس پائلٹ کا کردار ادا کررہی ہیں اور اس فلم میں بھی پرانی طرز کو اپناتے ہوئے حب الوطنی کا تڑکہ لگایا گیا ہے۔

    فلم میکرز نے کنگنا کی ’تیجاز‘ کی ریلیز کو مختلف وجوہات کی بنا پر متعدد بار ملتوی کیا تھا مگر یہ عمل بھی فلم کو باکس آفس پر کامیاب نہ کرواسکا۔

    واضح رہے کہ پہلے اس فلم کو 20 اکتوبر کو فلم ’گناپاتھ‘ کے ساتھ شیڈول کیا گیا تھا لیکن پھر اس کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا تھا۔

  • وِل اسمتھ کے تھپڑ پر کنگنا رناوت کی پوسٹ

    وِل اسمتھ کے تھپڑ پر کنگنا رناوت کی پوسٹ

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران کامیڈین کو اسٹیج پر تھپڑ مارنے والے امریکی اداکار وِل اسمتھ کی حمایت میں آگے آ گئیں۔

    کنگنا رناوت نے واقعے پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ اگر میں وِل کی جگہ ہوتی تو یہی کرتی، کنگنا نے نہ صرف ول اسمتھ کی بیوی کی بیماری کو مذاق کا نشانہ بنانے والے کامیڈین کرس راک کو بے وقوف کہا بلکہ ان کی باتوں پر ہنسنے والوں بھی بے وقوف قرار دے دیا۔

    سوشل سائٹ پر اپنی اسٹوری پوسٹ میں بالی ووڈ میں اپنے بے باک انداز کے لیے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے لکھا ‘اگر کوئی بے وقوف کچھ بے وقوف لوگوں کو ہنسانے کے لیے میری ماں یا بہن کی بیماری کا مذاق اڑاتا تو میں بھی وِل اسمتھ کی طرح اسے تھپڑ مارتی۔’

    کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ کاش وہ میرے شو ‘لاک آپ’ میں آئیں۔

    یاد رہے کہ اتوار کو 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں آسکر کی تاریخ کا ایک ناقابل یقین واقعہ رونما ہوا، میزبانی کے دوران کرس راک نے وِل اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ کے گنج پن کی بیماری مذاق اڑایا، سامنے بیٹھے ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اسٹیج پر جا کر کرس کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔

    آسکر تقریب میں میزبان کو تھپڑ، وِل اسمتھ کے بیٹے کا ٹوئٹ میں ردِ عمل

    کرس راک نے ایک فلم ‘جی آئی جین’ کو لے کر وِل اسمتھ کی اہلیہ کا مذاق اڑایا تھا، انھوں نے جاڈا کے گنج پن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس فلم میں انھیں گنجا ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا، یہ سن کر وِل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

    واضح رہے کہ پچھلے سال جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایلوپیشیا بیماری میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے انھیں اپنے سر کے بال ہٹانے پڑے۔

  • کنگنا پر ایف آئی آر درج

    کنگنا پر ایف آئی آر درج

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں، کانگریس کی ذیلی شاخ یوتھ کانگریس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یوتھ کانگریس نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ملک مخالف بیان دینے کے الزام میں دہلی کے سنسد مارگ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 7.8 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اس لیے انہوں نے قصداً غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے نفرت انگیز پوسٹ کی۔

    حال ہی میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، انہیں اپنی حدود کا خیال رکھتے ہوئے بیان دینا چاہیئے۔

    یوتھ کانگریس کا مزید کہنا ہے کہ عوامی زندگی سے جڑے شخص کو اس طرح کا تبصرہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔ ملک مخالف اور تشدد پیدا کرنے والا بیان عوامی پلیٹ فارم پر مناسب نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کانگریس نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ناسمجھ سرکاری اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس نے کنگنا سے پدم شری سمیت سبھی ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

  • کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا

    کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا

    نئی دہلی: انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر کی پالیسی کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹ معطل کروانے والی اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف اب مغربی بنگال میں نفرت انگیز پروپگینڈا کرنے پر ایف آئی آر درج کر لیا گیا۔

    یہ ایف آئی آر ایک کارکن اور ترجمان رجو دتہ نے درج کروائی ہے جس نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ کنگنا نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے امیج کو نقصان پہنچایا ہے اور انھیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، درخواست میں انھوں نے اداکارہ کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی تھی، جس پر درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال کو ہوا دینے کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    نفرت آمیز ٹویٹس: بھارتی ڈیزائنرز نے کنگنا رناوٹ کا بائیکاٹ کردیا

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سلسلے میں متعدد پوسٹس کیں۔

    خیال رہے کہ بنگال میں پولنگ کے بعد ہونے والے تشدد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا نے بنگال کی وزیر اعلیٰ کو براہ راست نشانہ بنایا تھا جس پر یہ کارروائی کی گئی، ان کے ٹویٹس کے بعد کنگنا کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔

  • کنگنا کا ایک اور مضحکہ خیز بیان، سوشل میڈیا پر تنقید

    کنگنا کا ایک اور مضحکہ خیز بیان، سوشل میڈیا پر تنقید

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر قرار دیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایک پرانا مضمون شیئر کیا جو ان کی فلم منی کرنیکا کے بارے میں تھا، اس میں انہوں نے لکھا کہ لبرلز بہت پریشان ہیں، کیونکہ مشہور ایکشن فلموں کے ڈائریکٹر نے مجھے ٹام کروز سے بہتر کہا تھا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر انہوں نے 3 دفعہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہالی ووڈ اداکارہ میرل اسٹرپ کو اپنے آپ سے کمتر قرار دیا تھا۔

    اس حوالے سے بھی ایک ٹویٹ میں کنگنا نے لکھا کہ جو لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے (میرل اسٹریپ کے مقابلے میں) کتنے آسکر ایوارڈ جیتے ہیں، وہ لوگ میرل اسٹریپ سے بھی جا کر پوچھیں کہ انہوں نے کتنے نیشنل یا پدم شری ایوارڈ جیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا ان کا جواب بھی کچھ نہیں ہوگا لیکن اس سے لوگوں کی غلام ذہنیت ظاہر ہوتی ہے۔

    ان کے اس قسم کے ٹویٹس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید و مذاق کا نشانہ بھی بنایا۔

    خیال رہے کہ کنگنا گزشتہ کچھ عرصے سے مستقل متنازعہ بیانات دیتی رہی ہیں جبکہ مودی سرکار کی پالیسیوں کی بھی کھل کر حمایت کرتی دکھائی دی ہیں۔

  • ’کنگنا رناوت نفرت اور تعصب کو نارملائز کر رہی ہیں‘

    ’کنگنا رناوت نفرت اور تعصب کو نارملائز کر رہی ہیں‘

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نفرت اور تعصب کو معمول بنا رہی ہیں، اس طرح کے بارسوخ لوگ جب فرقہ واریت کو فروغ دینے میں حصہ بنتے ہیں تو بہت افسوس ہوتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نفرت اور تعصب کو نارملائز کر رہی ہیں۔

    ایک انٹرویو میں سوارا بھاسکر کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر کنگنا سے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن وہ ایسے لوگوں کے خلاف ہیں جو اپنی پوزیشن کا استعمال نفرت پھیلانے کے لیے کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں سوارا بھاسکر نے کہا کہ میں نے ایک ساتھی اداکارہ کے طور پر ان کے ساتھ کام کیا اور وہ بہت قابل اداکارہ ہیں، لیکن جب بارسوخ لوگوں کو نفرت، تعصب اور فرقہ واریت کو نارملائز کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو بہت افسوس ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں کنگنا میں کوئی ذاتی دلچسپی نہیں ہے تاہم وہ ان سے نظریاتی اختلافات رکھتی ہیں، کنگنا جس طرح سے تعصب کو معمول بنانے کی طرف لا رہی ہیں میرے خیال میں یہ زہر ہے۔

    یاد رہے کہ سوارا بھاسکر اور کنگنا سنہ 2011 میں تنو ویڈز منو میں ایک ساتھ کام کرچکی ہیں، تاہم کچھ عرصے سے کنگنا نے سوارا بھاسکر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا، ایک موقع پر انہوں نے سوارا کو بی گریڈ اداکارہ بھی قرار دیا تھا۔

  • کنگنا رناوت کو عدالت نے طلب کرلیا

    کنگنا رناوت کو عدالت نے طلب کرلیا

    نئی دہلی: بھارت کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی درخواست پر ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو طلب کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر کے وکیل نے ممبئی کے اندھیری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ایک درخواست جمع کروائی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کنگنکا رناوت نے نیشنل ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر ان کے مؤکل کی تضحیک کی ہے۔

    عدالت نے درخواست پر جوہو پولیس کو معاملے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی، پولیس نے مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد مزید وقت مانگا۔

    ایک روز قبل پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروادی جس کے بعد عدالت نے کنگنا رناوت کو طلب کرلیا گیا ہے، کنگنا یکم مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گی۔

    یاد رہے کہ کنگنا رناوت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس اور مختلف انٹرویوز میں متنازعہ گفتگو کرتی رہتی ہیں، وہ اکثر ساتھی اداکاروں کو تضحیک اور تنقید کا نشانہ بنانے سے بھی باز نہیں آتیں۔

    علاوہ ازیں وہ مودی سرکار کے تمام شدت پسندانہ اقدامات کی کھل کر حمایت کرتی نظر آتی ہیں اور ان کے خلاف ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کو پڑوسی ممالک کے فنڈڈ شدہ قرار دیتی ہیں۔