Tag: کنگنا رناوٹ

  • کنگنا رناوٹ کا شاہ رخ خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل

    کنگنا رناوٹ کا شاہ رخ خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کنگ شاہ رخ خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    بھارتی اداکارہ کنگنا فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری پر فلم جوان کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ نئی فلم ‘جوان’ دیکھنے کے بعد کہا کہ شاہ رخ خان سنیما کے وہ دیوتا ہیں جن کی بھارت کو ضرورت ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ 90 کی دہائی میں رومانوی لڑکے سے لے کر ایک دہائی بعد شاہ رخ خان نے خود کو 40 اور 50 برس کی عمر کے شائقین کے ساتھ جوڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اب 60 سال کی عمر میں بھارت کے اعلیٰ ترین اداکار بن کر ابھرے ہیں، یہ اصل زندگی میں بھی ان کے ہیرو ہونے کی نشانی ہے۔

    بولی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم جوان ریلیز کردی گئی، خیال کیا جا رہا ہے کہ جوان نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ بولی وڈ کی بھی پہلی فلم بنے گی جو سب سے کم وقت میں 500 کروڑ روپے کمائے گی۔

    فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ جنوبی بھارتی اداکارہ نیانتھرا، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور یوگی بابو سمیت اداکار شامل ہیں۔

    فلم کی ہدایات اتلی نے دی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوان بولی وڈ انڈسٹری کے لیے نیا راستہ بنانے والی فلم ثابت ہوگی اور یہ کمائی میں سب سے آگے نکل جائے گی۔

  • نفرت آمیز ٹویٹس: بھارتی ڈیزائنرز نے کنگنا رناوٹ کا بائیکاٹ کردیا

    نفرت آمیز ٹویٹس: بھارتی ڈیزائنرز نے کنگنا رناوٹ کا بائیکاٹ کردیا

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنے متنازعہ ٹویٹس اور بیانات کی وجہ سے اکثر کسی نہ کسی مشکل میں رہتی ہیں اور اب بھارتی ڈیزائنرز نے بھی ان کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے 2 روز قبل گینگ ریپ اور نسل کشی سے متعلق متنازعہ ٹویٹس کے باعث بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا اکاؤنٹ بند کردیا تھا۔

    کنگنا رناوٹ کے متنازعہ ٹویٹس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور اب بھارتی ڈیزائنرز نے بھی اداکارہ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    ڈیزائنر رم زم دادو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کبھی بھی درست کام کرنے میں تاخیر نہیں کرتے، ہم اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کنگنا رناوٹ سے اشتراک کی تمام پوسٹس ہٹارہے ہیں اور مستقبل میں ان کے ساتھ کوئی کام نہ کرنے کا عزم کر رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ڈیزائنر نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران پہلے ہی بہت زیادہ تباہی پھیلی ہوئی ہے، ایسے حالات میں ہم سب کو سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے ہیں معروف شخصیات سمیت کسی کا بھی تشدد کو بڑھاوا دینا درست ہے، تشدد کسی بھی شکل میں ہو اس کی مذمت کرنی چاہیئے۔

    دوسری جانب دہلی کے ڈیزائنر آنند بھوشن نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کنگنا رناوٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ دیگر ڈیزائنرز کو بھی ان کے ساتھ کام کرنے سے پہلے 2 مرتبہ سوچنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اور میرا برانڈ کسی بھی قسم کی نفرت آمیز گفتگو کی حمایت نہیں کرتے، میں ایسے نکتہ نظر سے وابستہ رہنے کی خواہش نہیں رکھتا اور اس کی مذمت کرتا ہوں۔

    بعد ازاں بالی وڈ اداکارہ کی بہن اور مینیجر رنگولی نے ڈیزائنر آنند بھوش کے تبصرے پر سخت ردعمل دیا اور انڈسٹری میں ان کی پوزیشن پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے لکھا کہ کوئی آپ کو نہیں جانتا لہٰذا خود مشہور ہونے کی کوشش نہ کریں۔

  • اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی ٹویٹس، کنگنا کو قانونی نوٹس مل گیا

    اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی ٹویٹس، کنگنا کو قانونی نوٹس مل گیا

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنے اشتعال انگیز اور تعصب پر مبنی ٹویٹس کی وجہ سے سخت مشکل سے دو چار ہوگئیں، دہلی کی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنے تعصب کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں، دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) نے کسان تحریک اور پنجابی برادری کی بزرگ خواتین کے خلاف غلط زبان کا استعمال کرنے پر کنگنا کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

    کمیٹی نے کنگنا سے فوراً عوامی طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    کنگنا کا یہ ٹویٹ ایک روز قبل سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کسان تحریک اور بزرگ خواتین کے خلاف غلط زبان کا استعمال کیا تھا۔

    اپنے ٹویٹ میں کنگنا نے کسان تحریک میں شامل ایک بزرگ خاتون کے بارے میں لکھا کہ یہ دادی 100 روپے میں دستیاب ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بھارت میں چلنے والی کسان تحریک کے حوالے سے پاکستان پر بھی الزامات عائد کیے اور تحریک کو اسپانسرڈ قرار دیا۔

    کنگنا کا دعویٰ تھا کہ یہ بزرگ خاتون اس سے قبل شاہین باغ مظاہروں میں بھی اپنی شہریت کے لیے احتجاج کر رہی تھیں اور اب یہ کسانوں کے احتجاج میں بھی موجود ہیں، تاہم جلد ہی بے شمار ٹویٹر صارفین نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دونوں بزرگ خواتین الگ الگ ہیں۔

    کنگنا کے ان ٹویٹس کے بعد سکھ گردوارہ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے اپنے وکیل راج کمل کے ذریعے کنگنا کو نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے جان بوجھ کر کسانوں، مظاہرین اور کارکنان کو بدنام کرنے کے لیے ٹویٹ اور ری ٹویٹس کیے جبکہ کسان تحریک کے تحت کسان دہلی میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے اپنے ٹویٹ میں ایک فوٹو بھی شیئر کیا تھا جس میں بزرگ خواتین تھیں، ٹویٹ کی زبان بے حد قابل اعتراض اور غیر مہذب تھی۔

    منجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا ایک ہفتے میں کسانوں اور بزرگ خواتین سے مشروط معافی مانگیں اور وضاحت نامہ دے کر اپنا ٹویٹ اور ری ٹویٹ واپس لیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر کنگنا نے ایک ہفتے میں معافی نہیں مانگی تو دہلی گردوارہ کمیٹی بغیر کسی دوسرے نوٹس کے کنگنا کو قانون کے مطابق سزا دلانے کی کوشش کرے گی۔

    خیال رہے کہ بھارت کے متنازعہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج دارالحکومت نئی دہلی میں مسلسل جاری ہے۔

    کسانوں نے نئی دہلی کی سرحدوں کا تقریباً محاصرہ کر رکھا ہے، حکومت اور کسانوں کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن تعطل برقرار ہے۔

  • معروف فنکاروں کے انوکھے شوق

    معروف فنکاروں کے انوکھے شوق

    ہر انسان کا کوئی نہ مشغلہ اور شوق ہوتا ہے جو وہ فارغ وقت میں اپناتا ہے۔ کچھ افراد کے شوق ان پر اس قدر حاوی ہوجاتے ہیں جس کے بعد وہ زندگی میں کچھ اور کرنے کے قابل نہیں رہتے۔

    مشہور شخصیات اور فلمی ستارے بھی اس سے مبرا نہیں۔ ویسے تو فلمی صنعت میں تمام افراد کا پہلا شوق اداکاری ہوتا ہے جس کے لیے وہ جان توڑ محنت کرتے ہیں تب ہی کامیاب ہوپاتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ بھی ان کے کچھ ایسے شوق اور مشغلے ہوتے ہیں جن کا علم لوگوں کو کم ہی ہوتا ہے۔

    آج ہم آپ کو دنیا بھر میں مقبول فلمی شخصیات کے ایسے ہی کچھ شوق بتا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    2

    معروف گلوکار علی ظفر کھانے کے بے حد شوقین ہیں۔ وہ اکثر و بیشتر مختلف کھانے کھاتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

    1

    ڈراموں کی معروف اداکارہ سائرہ شہروز کو کتے پالنے کا بے حد شوق ہے۔

    3

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مختلف گیجٹس جمع کرنے کا بے حد شوق ہے۔ ان کے گھر کی ایک منزل صرف مختلف اقسام کے گیجٹس اور ویڈیو گیمز رکھنے کے لیے مختص ہے۔

    4

    ودیا بالن کو شاعری کا شوق ہے۔ وہ اپنے دوستوں اور قریبی عزیزوں کو اکثر و بیشتر اپنے اشعار سناتی رہتی ہیں۔
    11

    سلمان خان کو پینٹنگ کا بے حد شوق ہے۔

    6

    کنگنا رناوٹ کو کھانے پکانے کا بے حد شوق ہے۔ وہ مختلف کھانے پکا کر اپنے قریبی دوستوں کو کھلاتی ہیں۔

    5

    دپیکا پڈوکون کو بیڈ منٹن کھیلنے کا بہت شوق ہے۔ وہ اپنے زمانہ طالب علمی میں ایک بہترین کھلاڑی رہ چکی ہیں۔ انہیں یہ شوق اپنے والد سے ورثے میں ملا ہے جو بھارت کے ایوارڈ یافتہ مشہور بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں۔

    10

    رنبیر کپور کو فوٹوگرافی کا شوق ہے۔

    7

    سونم کپور شاپنگ کی بے حد شوقین ہیں۔

    15

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کو خنجر جمع کرنے کا شوق ہے۔ بقول ان کے، انہیں ان کی والدہ نے بچپن میں خنجروں اور بلیڈوں سے متعارف کروایا۔ ان کی والدہ انہیں کوئی خنجر دینے سے پہلے اس کی نوک کند کردیا کرتی تھیں تاکہ وہ اپنے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں۔

    9

    مشہور اداکار جونی ڈیپ کو باربی ڈولز جمع کرنے کا بے حد شوق ہے۔

    12

    ہالی ووڈ کی متمول گلوکارہ اور ماڈل پیرس ہلٹن کو مینڈکوں کے پیچھے بھاگنے کا بے حد شوق ہے۔ وہ انہیں پکڑ کر ایک بالٹی میں جمع کرتی ہیں۔

    13

    مشہور اینی میٹڈ فلم ’ٹوائے اسٹوری‘ میں شیرف ووڈی کے کردار کے لیے اپنی آواز دینے والے ٹام ہینکس کو پرانے ٹائپ رائٹر جمع کرنے کا شوق ہے۔

    14
    فلم ’دا فالٹ ان اور اسٹارز‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی شیلائن ووڈلے اپنی ذاتی استعمال کی اکثر اشیا گھر میں تیار کرتی ہیں کیونکہ یہ ان کا شوق ہے۔ وہ ٹوتھ پیسٹ اور چہرے پر استعمال کی جانے والی مختلف کریمیں خود ہی تیار کرتی ہیں۔