Tag: کنگ فہد پل

  • کنگ فہد پل کے مسافروں کیلئے اہم ہدایات

    کنگ فہد پل کے مسافروں کیلئے اہم ہدایات

    ریاض: سعودی عرب کے کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے افراد کے لیے نئی شرائط کا اعلان کردیا گیا جن پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کو سمندر کے راستے جوڑنے والے سمندری پل (کنگ فہد پل) کے ادارے نے مملکت آنے جانے والوں کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔

    انتظامیہ نے کہا ہے کہ جو مقامی شہری پل کے راستے بحرین جانا چاہتے ہوں وہ اپنے ہمراہ پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ ضرور لائیں، ابشر اور توکلنا کے ذریعے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کا ریکارڈ دینا کافی نہیں ہوگا۔

    اخبار 24 کے مطابق بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والا پل ’کنگ فہد پل‘ کہلاتا ہے۔
    پُل انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جسر‘ ایپ کے ذریعے آن لائن ادائیگی سروس مؤثر کردی گئی ہے۔ اس سے سفر کرنے والوں کو فیس ادا کرنے کے لیے لائن میں لگنا نہیں پڑے گا۔

  • کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہری ان باتوں کا خیال رکھیں

    کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہری ان باتوں کا خیال رکھیں

    سعودی حکام نے کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہریوں کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مملکت سے بحرین جانے کے لیے سفر کے لیے قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ضروری ہے، توکلنا ایپ میں ڈیجیٹل ورژن قابل قبول نہیں ہوگا۔

    کنگ فہد پل کی انتظامیہ کے بیان کے مطابق مملکت سے بحرین جانے کے لیے سعودی شہریوں اور ان کے ہمراہیوں کی شناخت کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ کرونا ویکسین کی تینوں ڈوز لگوا چکے ہوں، 2 ڈوز لینے والے صرف ان شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی جنھیں دوسری ڈوز لگوائے 3 ماہ سے زیادہ نہیں گزرے ہوں۔

    جدہ: مزید 12 کچی بستیوں کی مسماری سے قبل رہائشیوں کو نوٹس

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 برس سے کم عمر شہریوں کو کرونا ویکسین کی 2 ڈوز لگوانے پر ہی سفر کی اجازت دی جائے گی، جب کہ بارہ برس سے کم عمر کے شہریوں کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس سفر کی بنیادی شرط ہوگی۔

    انتظامیہ کے مطابق گھریلو ملازمین کے لیے توکلنا ایپ میں ان کا ریکارڈ محصن (امیون) ہونا ضروری ہے۔

  • کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

    کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

    ریاض: سعودی عرب کے کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب سے شاہ فہد پل کے راستے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    نئے کرونا ضوابط پر عمل درآمد اتوار 20 فروری سے کیا جائے گا۔

    بحرین کو سعودی عرب سے جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آنے کے لیے پی سی آر کی شرط برقرار ہے تاہم بحرین کی جانب سے اس شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بحرینی سول ایوی ایشن کی جانب سے اس سے قبل فضائی مسافروں کے لیے پی سی آر اور قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اتوار 20 فروری سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    بحرینی حکومت نے طبی اداروں کی جانب سے حاصل شدہ رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی مسافروں پر پی سی آر اور قرنطینہ کی شرط کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم زمینی راستے سے بحرین آنے والے مسافروں کے لیے بھی مرحلہ وار اس کا اعلان کیا جارہا ہے۔

  • کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانے کے لیے نئی ہدایات

    کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانے کے لیے نئی ہدایات

    ریاض: سعودی عرب کے کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے افراد کے لیے نئی شرائط کا اعلان کردیا گیا جن پر عمل درآمد 9 فروری 2022 سے شروع کیا جائے گا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کو سمندر کے راستے جوڑنے والے کنگ فہد پل کے ادارے نے مملکت آنے جانے والوں کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔

    فیصلے پر عمل درآمد 9 فروری 2022 سے شروع کیا جائے گا۔

    کنگ فہد پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان سعودیوں کو سفر کی اجازت ہوگی جو مکمل ویکسین یافتہ ہوں گے اور دوسری خوراک پر تین ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز لے چکے ہوں گے۔

    اس پابندی سے 16 برس سے کم عمر اور توکلنا ایپ کے مستثنیٰ زمرے مستثنیٰ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ سعودی شہریوں کو بیرون ملک کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی جبکہ مملکت آنے والے تمام افراد کو سفر سے 48 گھ۔نٹے قبل لیے گئے کرونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

  • سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا پل موٹرسائیکلوں کے لیے کھل گیا

    سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا پل موٹرسائیکلوں کے لیے کھل گیا

    ریاض: سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کو یکم جنوری سے موٹرسائیکل سواروں کے لیے کھولا جا رہا ہے، دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں نے منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کو یکم جنوری 2020 سے موٹرسائیکل سواروں کے لیے کھولا جائے گا۔ فیس 25 ریال مقرر کی گئی ہے، بحرینی کرنسی میں دھائی دینار ایک طرف سے لیے جائیں گے۔

    کنگ فہد پل جنرل کارپوریشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عماد المحیسن نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں نے پل کے ذریعے آمدورفت کی اجازت دے دی ہے

    انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار کے پاس لائسنس اور دونوں ملکوں میں رائج قوانین وضوابط کے مطابق نمبر پلیٹس نصب ہوں۔ موٹرسائیکل سوار روزانہ آجاسکیں گے تاہم موسم خراب ہونے کی صورت میں عارضی طور پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

    عماد المحیسن کا کہنا تھا کہ کہ موٹرسائیکل ڈرائیوروں کی امیگریشن کی کارروائی کے لیے باقاعدہ ایک لائن متعین کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار مناسب لباس اور ہیلمٹ کا استعمال کریں۔