Tag: کنگ چارلس

  • کنگ چارلس نے اسکاٹ لینڈ میں گارڈن پارٹی رکھ لی

    کنگ چارلس نے اسکاٹ لینڈ میں گارڈن پارٹی رکھ لی

    کنگ چارلس اور کوئین کنسورٹ کمیلا نے اپنی دوسری تاجپوشی کی تقریب سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں گارڈن پارٹی رکھ لی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی سہ پہر بادشاہ اور ملکہ کیملانے اپنے گارڈن پارٹی میں مہمان کا استقبال اسکالینڈ کے محل میں کیا۔

    اس تقریب میں مختلف کمیونیٹز کے لوگوں نے شرکت کی، بادشاہ چارلس کی اسکاٹ لینڈ کے برٹش پاکستانی فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے بھی ملاقات ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق تقریب کے دوران خصوصی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا، بادشاہ کو اسکاٹ لینڈ کے اعزازات پیش کیےگئے جس میں کراؤن جیولز میں تاج شاہی عصا اور تلوار شامل ہیں۔

    واضح رہے گارڈن پارٹیاں ایک شاہی روایت ہے، جہاں برطانوی بادشاہ عام طور پر ہر موسم گرما میں بکنگھم پیلس، پیلس آف ہولیروڈ ہاؤس اور اسکاٹ لینڈ میں اپنی سرکاری شاہی رہائش گاہ میں ایک سے زیادہ گارڈن پارٹیوں کی میزبانی کرتے ہیں۔

     74 سالہ کنگ چارلس نے 75 سالہ ملکہ کیملا کے ساتھ 3 مئی کو بکنگھم پیلس میں گرمیوں کے موسم کی پہلی گارڈن پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

  • نئے برطانوی بادشاہ پر انڈوں کی بارش،  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    نئے برطانوی بادشاہ پر انڈوں کی بارش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    لندن : نئے برطانوی بادشاہ چارلس پر شہری نے انڈے برسا دیئے ،پولیس نے اندے پھنکنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ چارلس پر شہری نے انڈے برسا دیئے تاہم نئے برطانوی بادشاہ بال بال بچ گئے۔

    خوش قسمتی سے چاروں انڈے نشانے پر نہیں لگے اور بادشاہ چارلس کو لگنے کے بجائے زمین پر جاگرے، کنگ چارلس پر انڈے برسانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار انڈے بادشاہ کے سامنے گرنے کے باوجود کنگ چارلس بہت مطمئن اور پرسکون دکھائی دیئے۔

    پولیس نے کنگ چارس اور ان کی اہلیہ پر انڈے پھینکنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔

  • کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

    کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

    لندن: برطانوی کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب آئندہ برس 6 مئی کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ بادشاہ چارلس III کی تاج پوشی ہفتہ 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی۔

    کیملا پارکر (جو شاہی رینک کے حساب سے ملکہ کنسورٹ کہلاتی ہیں اب) بادشاہ کے ساتھ ہوں گی، اور اس تاریخی تقریب میں ان کی بھی تاج پوشی کی جائے گی۔

    اس تقریب کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوگا، مہمانوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی گئی ہے، تقریب کو مختصر رکھا جائے گا، اور صرف 2 ہزار شخصیات کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں 70 برس کے بعد تاج پوشی کی تقریب ہوگی، آخری بار تاج پوشی جون 1953 میں الزبتھ دوم کی ہوئی تھی، اور گزشتہ صدی میں پہلی بار تاج پوشی 1902 میں ایڈورڈ ہفتم کی ہوئی تھی۔

    چھ مئی کو چارلس کے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے بیٹے آرچی کی چوتھی سال گرہ بھی ہے۔ یاد رہے کہ کنگ چارلس اس وقت بادشاہ بنے جب ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال ہوا۔