کوئٹہ: ہائیکورٹ نے بلوچستان حکومت کے تمام کوآرڈی نیٹرز کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز اور دو ترجمانوں کی تقرری کے خلاف آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان حکومت کے تمام کو آرڈی نیٹرز کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیدیا، عدالت نے وزیر اعلیٰ اور حکومت بلوچستان کے ترجمانوں کی تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دیا۔
عدالت نے تمام کوآرڈی نیٹرز اور ترجمانوں کو کام سے روکنے اور سرکاری مراعات، گاڑیاں واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا، ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ وزیراعلیٰ کے لئے تقریبا 30 کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تقرری وسائل کا ضیاع ہے۔