Tag: کوئلہ کان

  • کانکن کی لاش 51 دن بعد نکال لی گئی

    کانکن کی لاش 51 دن بعد نکال لی گئی

    دکی: کوئلے کی کان میں پھنسے والے دوسرے کانکن کی لاش 51 دن بعد نکال لی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق مائنز انسپکٹر مقصود احمد نے بتایا کہ کول مائنز ایریا معراجہ میں 4 مئی کو بارش کے باعث سیلابی ریلہ کوئلے کی کان میں داخل ہونے کی وجہ سے دو کانکن کان کے اندر 900 فٹ کی گہرائی میں پھنس گئے تھے۔

    مائنز انسپکٹر مقصود احمد نے کہا کہ ان دونوں کانکنوں کو ریسکیو کرنے کے لئے جودجہد جاری تھی، ایک کانکن عبدالباقی کی لاش حادثے کے 43 روز بعد لاش برآمد کرکے کان نے نکالی گئی تھی۔

    مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ ایک مہینہ 20 دن سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا دوسرے کانکن کی لاش 51 دن بعدکوئلہ کان سے نکالی گئیجو زیر زمین کچڑ میں دب گئی تھی۔

  • کوئٹہ: کوئلہ کان میں پھنسنے والے 6 کان کن جاں بحق

    کوئٹہ: کوئلہ کان میں پھنسنے والے 6 کان کن جاں بحق

    کوئٹہ: مارواڑ کوئلہ کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے، کان میں پھنسے 6 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے حکام نے کہا ہے کہ مارواڑ کوئلہ کان میں پھنسے چھ کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں، جب کہ 2 کان کنوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق کوئٹہ، مسلم باغ اور چمن سے ہے، کان میں گزشتہ روز مٹی کا تودہ گرنے، اورگیس بھر جانے سے کان کن پھنس گئے تھے۔

    واقعے کے بعد مارواڑ میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جو کل اور آج جاری رہا، پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج 2 مزدوروں کو بحفاظت کان سے نکالا گیا۔

    گزشتہ روز ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مارواڑ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان میں 8 مزدور پھنس گئے، مقامی لوگوں نے بھی کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے کوششیں کیں۔

    چیف مائنز انسپکٹر شفقت فیاض کا کہنا تھا کہ مارواڑ کے علاقے میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 8 کان کن پھنس گئے۔

  • کوئٹہ : کوئلہ کان میں پھنسے 6 کان کن جاں بحق

    کوئٹہ : کوئلہ کان میں پھنسے 6 کان کن جاں بحق

    کوئٹہ : مارواڑ میں کوئلہ کان کے اندر پھنسے 6 کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کو زندہ بچالیا گیا ، جاں بحق کان کنوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، مسلم باغ اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں جمعرات کی صبح کوئلہ کان میں مٹی تودہ گرنے سے 8 مزدور پھنس گئے جس پر پی ڈی ایم اوے دیگر متعلقہ ٹیموں نے ریسکیو کا کام شروع کیا۔

    کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن میں دو مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم 6 مزدور کان میں میتھین گیس بھرجانے سے جاں بحق ہوئے۔

    حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا گیس کے اخراج سے ہوا تھا۔

    پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق 6 مزدوروں کی لاشیں نکال کر آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ، جاں بحق کان کنوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، مسلم باغ اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔

  • کوئلے کی کان سے چھ مزدوروں کی نعشیں  تین روز بعد برآمد

    کوئلے کی کان سے چھ مزدوروں کی نعشیں تین روز بعد برآمد

    کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے دکی کی میں کوئلہ کان میں دب کر جاں بحق چھ مزدورں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ بلوچستان میں کوئلے کی کان سات زندگیوں کے چراغ گل کر گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں دبے مزدوروں کی لاشیں تین روز کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد نکا لی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق واقعہ جمعرات کو پیش آیا جب سات کان کن کو ئلہ نکالنے کے لیے زیر زمین دو ہزار فٹ تک گئے جہاں کھدائی کے دوران شعلہ بھڑکنے سے دھماکا ہو گیا۔

    دھماکے سے کوئلے کی کان اندر دھنس گئی جس سے کان کنوں جاں بحق ہوگئے۔۔۔ ذرائع کے مطابق لاشیں نکالنے میں تاخیر ریسکیو ٹیموں کے پاس مناسب اوزار نہ ہونے کے باعث ہوئی۔