Tag: کوئلے کی کان

  • چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،59افراد ہلاک

    چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،59افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کے شمالی علاقے انرمنگولیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے59مزدور ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چین کے شمالی علاقے انر منگولیا کی کان میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں59مزدورجان کی بازی ہارگئے۔

    c2

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکےکے بعد ریسیکو آپریشن میں کان کے اندر پھنسے ہوئے 149مزدوروں کو کان سے بحفاظت باہر نکال لیاگیا۔

    c3

    مزید پڑھیں:چین میں دھماکہ 14افراد ہلاک

    خیال رہے کہ اس سے قبل چین کےشہر شہانشی میں زورداردھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور کم ازکم147 زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

    c4

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجےمیں33افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    c5

    واضح رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

    c6

  • چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ،18افراد ہلاک

    چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ،18افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کے جنوبی صوبے ننجیشا ہوئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 18 کان کن جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شن ہوا کا کہنا ہےکہ شہر شیزوشان میں لینی کول مائینگ کمپنی کی جانب سے کوئلے کی کان میں کام جاری تھا۔جہاں کان میں گیس بھرنے کے باعث 18 کان کن ہلاک ہوگئے۔

    حادثے کے بعد ایک متاثرہ کان کن کو کان سے زندہ نکالا گیا تھا تاہم بعد ازاں وہ دم توڑ گیا جبکہ دیگر 17 افراد کی لاش نکالی گئیں اور دو لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

    سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جس وقت حادثہ پیش آیا کان میں 20 افراد کام کررہے تھے جن کو نکالنے کےلیے 200 ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں چین کے شمالی صوبے سہانشی میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ چین دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ پروڈیوس کرتا ہے جہاں کوئلے کی کانوں میں حادثے کے باعث آئے دن کان کنوں کی ہلاکتوں کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

  • اورکزئی ایجنسی:کوئلے کی کان میں دھماکہ،3مزدور جاں بحق

    اورکزئی ایجنسی:کوئلے کی کان میں دھماکہ،3مزدور جاں بحق

    اورکزئی ایجنسی : کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین مزدور جان سے گئے ۔ ریسکیوآپریشن میں چھ مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

    اورکزئی ایجنسی کےعلاقے ڈولی میں کوئلےکی کان میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ ہوا اور کئی مزدور دب گئے۔ مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

    پولیٹکل ذرائع کے مطابق چھ مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جنہیں کوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔