Tag: کوئنز ٹاؤن

  • انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    کوئنزٹاؤن: انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا، پاکستان نے پول ڈی میں بہترین پوائنٹس کے باعث تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کے لیے کوئنزٹاؤن میں ہونے والے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

    پاکستان کو پول ڈی میں بہترین پوائنٹس کے باعث تیسری پوزیشن جبکہ افغانستان کو چوتھی پوزیشن ملی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل کرائسٹ چرچ میں ہونے والے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ہفتے کو آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کوئنز ٹاؤن:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ہرادیا

    کوئنز ٹاؤن:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ہرادیا

         کورے اینڈرسن کی ریکارڈ ساز سینچری اور جیسے رائڈر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ایک سو انسٹھ رنز سے شکست دے دی۔

    کوئنز ٹاؤن میں ویسٹ انڈین کپتان کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کی بولرز لاج نہ رکھ سکے، بارش کے سبب میچ اکیس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

    میزبان ٹیم کے نوجوان لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین کورے اینڈرسن اور جیسے رائڈر نے ویسٹ انڈین بولرز پر جم کر برسے، دونوں کھلاڑیوں نے خوب لاٹھی چارج کیا۔

    اینڈرسن نے ون ڈے کی تیز ترین سینچری بنائی، تو دوسری جانب جیسے رائڈر بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین سینچری بنانے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔

    اینڈرسن نے چھتیس اور رائڈر نے چھیالیس گیندوں پر سینچریاں بنائیں، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے آگے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو چوبیس رنز ہی بناسکی۔