Tag: کوئٹہ بمقابلہ لاہور

  • حسن نواز کی لاہور کیخلاف فائنل میں دھواں دھار اننگز،  صرف 21 بالز پر ففٹی، ویڈیو دیکھیں

    حسن نواز کی لاہور کیخلاف فائنل میں دھواں دھار اننگز، صرف 21 بالز پر ففٹی، ویڈیو دیکھیں

    پی ایس ایل 10 فائنل میں حسن نواز نے لاہور قلندرز کےخلاف دھواں دھار اننگز کھیلی اور صرف 21 بالز پر جارحانہ ففٹی اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جب ایک اینڈ پر کوئٹہ کی وکٹیں تواتر سے گررہی تھیں تو انھوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کےلیے نہایت کارگر اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ کے بیٹر نے لاہور کے تقریباً تمام بولرز کی دل کھول کر پٹائی کی، انھوں نے 21 بالز پر اپنی ففٹی بنائی جبکہ 43 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگز تراشی۔

    حسن نواز کی اننگز کی خاص بات گیندوں کو ان کے میرٹ پر کھیلنا اور انھیں بائونڈری کے پار پہنچانا تھا، انھوں نے اپنی دلکش اننگز میں 4 بلند و بالا چھکے اور 8 شاندار چوکے لگائے۔

    ان کی اہم وکٹ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی، بائونڈری لائند پر سکندر رضا نے کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

  • گلیڈی ایٹرز یا قلندرز! کس کے سر سجے گا پی ایس ایل 10 کا تاج؟ فیصلہ آج ہوگا

    گلیڈی ایٹرز یا قلندرز! کس کے سر سجے گا پی ایس ایل 10 کا تاج؟ فیصلہ آج ہوگا

     لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کا فائنل آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا ٹائٹل کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج لاہور میں ہوگا، دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی بار فائنل میں ٹکرائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق فائنل مقابلے کے لیے ٹیمیں تیاری نہ کرسکیں، کل لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا جبکہ کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی میدان کے بجائے ہوٹل میں ہوا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس وقت شاندار فارم میں نظر آرہی ہے، گلیڈی ایٹرز نے پہلے راونڈ میں سات میچ جیتے اور کوالیفائر راؤنڈ میں اسلام آباد کو ہرا کر سیدھا فائنل میں جگہ بنائی۔

    دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم نے بھی کمال کردیا اور  لگاتار تین ڈو آر ڈائی میچز جیت کر چوتھی بار فائنل میں جگہ بنائی۔

    پاک بحریہ کو خراج تحسین

     ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اس سے قبل آرمی اور فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا چکا ہے، پی سی بی حکام کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب ہو گی۔