Tag: کوئٹہ جلسے

  • کوئٹہ جلسے میں مریم نوازکو بلوچی چادر پیش کرنے والا کرمنل نکلا

    کوئٹہ جلسے میں مریم نوازکو بلوچی چادر پیش کرنے والا کرمنل نکلا

    کراچی : کوئٹہ جلسے میں مریم نوازکو بلوچی چادر پیش کرنے والا کرمنل نکلا، علی حسن بروہی کے خلاف کئی ایف آئی آرز درج ہیں اور وہ گرفتار بھی ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں مریم نواز کو چادر پیش کرنے والا علی حسن بروہی کرمنل نکلا، ملزم علی حسن بروہی کے خلاف کراچی کے تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے۔

    علی حسن بروہی کے خلاف ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے بھی اعلیٰ حکام کو شکایت اور عوام کو خبردار کیا تھا،ملزم زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسن بروہی اور اس کے ساتھیوں پر دوماہ قبل محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے بیس ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزم ضلع ویسٹ کی تین ہزار ایکڑ زمین پر قابض ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ، کیا تھا ، جلسے سے مریم نواز ، پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے خطاب کیا۔

    کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے موبائل فون سروس رات نو بجے تک کیلئے بند کردی گئی تھی جبکہ ڈبل سواری پر بھی ایک دن کیلئے پابندی لگادی گئی تھی۔

  • پیپلزپارٹی نےکوئٹہ جلسےکونوازشریف کی سیاست کا اختتام قرار دیدیا

    پیپلزپارٹی نےکوئٹہ جلسےکونوازشریف کی سیاست کا اختتام قرار دیدیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے کوئٹہ جلسے کو نوازشریف کی سیاست کا اختتام قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے کوئٹہ جلسے کو نوازشریف کی سیاست کا اختتام قرار دیدیا، پی پی رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہ نوازشریف 3باروزیراعظم کےباوجودلیڈرنہ بن سکے۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ مخالفین نےثابت کیاپیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے، 5 دسمبرکےجلسے سے سیاستدانوں کو جواب مل جائے گا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگ جی ٹی روڈکی جماعت تھی اب وہ بھی نہ رہی، وقت یہ آگیا کہ نوازشریف کواتحادیوں سے جلسے کرانے پڑتے ہیں اب نواز شریف محمود خان اچکزئی کےجلسے سے خطاب کررہے ہیں۔

    نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا تووہ ناراض ہوگئے، نثار کھوڑو 

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا تووہ ناراض ہوگئے،جیل میں رو رو کرنواز شریف کا رومال بھیگ گیا تھا۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان روزامپائرکی انگلی کی بات کرتےہیں،کیا چابی پر چلنے والے سیاستدان ملک چلائیں گے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کیلئےہم نےجانیں دی ہیں، پہلےذوالفقاربھٹواورپھربےنظیربھٹوشہید نےقربانی دی، بلاول بھٹو ہمارے قائد ہیں وہ بھی کہتے ہیں جمہوریت کو چلنے دیں۔

    انکا کہنا تھا کہ  لوگ معاہدےکرکےملک سے باہر چلے گئے لیکن ہم نے سامنا کیا، کسی کے کہنے پر کسی کیساتھ بیٹھےاورنہ کسی کی انگلی کاانتظارکرتےہیں، ہم کہتے ہیں کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے،  ہم نے جمہوریت بچانے کے لئے مثالیں قائم کیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔