Tag: کوئٹہ دھماکہ

  • کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    کوئٹہ : سول اسپتال میں دھماکے کےبعد آرمی چیف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان،وزیر داخلہ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ سمیت کئی اہم افسران نے شرکت کی،آرمی چیف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں جمع ہو رہے ہیں اور اپنی بزدلانی کارروائیوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں جسے ناکام بنایا جائے گا۔

    آرمی چیف نے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے خصوصی کومبنگ آپریشن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک کے جس حصے میں ہوں اُن کا پیچھا کر کے گرفتار کیا جائے،معصوم جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے،دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

  • آرمی چیف سول اسپتال کوئٹہ پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت

    آرمی چیف سول اسپتال کوئٹہ پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیر اعظم بھی کوئٹہ روانگی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آج صبح سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ آمد کے بعد وہ سول اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کے ہمراہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ انہیں اس حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وہ وہاں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف بھی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ روانگی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ انہیں تمام موجودہ صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔

    وزیر اعظم کوئٹہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • کوئٹہ عالمو چوک پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ عالمو چوک پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : عالمو چوک کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،28 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے ائیرپورٹ روڈ عالمو چوک پر واقع سبزی کی دکان پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے امدادی اداروں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔

    زور دار دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں میں سنی گئی جس کے نیتجے میں تین دکانیں دو رکشا اور گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں.

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام مکمل کرلیا

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 5 سے 6 کلو بارود موٹرسائیکل میں نصب گیا تھا تباہ شدہ موٹرسائکل کو قبضے میں لے کر تحقیقات کی شروع کردی گئی۔

    واضح رہے کہ عالمو چوک کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں گنجان آباد علاقوں میں شمار ہوتاہے۔