Tag: کوئٹہ دھماکے کی مذمت

  • بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، عثمان بزدار

    بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ، عثمان بزدار نے کہا کہ بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی گئی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، قوم،سیکیورٹی اداروں نے امن کےلئے لازوال قربانیاں دیں، بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

    دونوں رہنماؤں نے حالیہ صورتحال پراپوزیشن کے افسوسناک رویے کی مذمت کی اور باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی اسکیموں پرپیشرفت سمیت سیاسی صورتحال پرگفتگو کی۔

    اپوزیشن کے حوالے سے عثمان بزدار نے کہا خدمت کےسفرکےسامنےانتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی، افراتفری کی سیاست کاجواب عوام کی خدمت سےدیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، پے درپے ناکامیوں کے بعدمخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ، حقیقی ترقی کاسفرتیزی سے جاری و ساری رہےگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی روکنےکی کوشش کرنے والےپہلے کی طرح ناکام رہیں گے، ماضی میں دانستہ طورپربعض علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی تھی لیکن خودٹوٹ پھوٹ چکی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا عوام کی حمایت سے افراتفری پھیلانےکےعزائم ناکام بنائے، عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے ، اپوزیشن نےحساس معاملات پربھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔

  • ناحق، بےگناہوں کا خون بہانے والے رعایت کےمستحق نہیں ، نوازشریف

    ناحق، بےگناہوں کا خون بہانے والے رعایت کےمستحق نہیں ، نوازشریف

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ناحق اور بےگناہوں کا خون بہانے والے رعایت کے مستحق نہیں، محنت کش اللہ کا دوست ہوتا ہے اور اس کے دوستوں کو نشانہ بنانے والے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں شہادتوں اورنقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی نےمحنت کش کواپنادوست قراردیاہے، اللہ کے دوستوں کو نشانہ بنانے والے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔

    ،نوازشریف کا کہنا تھا ناحق،بےگناہوں کاخون بہانےوالےرعایت کےمستحق نہیں ، متاثرہ خاندانوں کےغم میں پوری قوم شریک ہے۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ: ہزارگنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکا ، 20 افراد جاں بحق، 48 زخمی

    یاد رہے آج صبح کوئٹہ کے علاقہ ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ اڑتالیس سے زائد زخمی ہوئے، دھماکاخیزموادآلوؤ ں میں رکھاگیاتھا، جاں بحق افرادمیں سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہے جبکہ 8 جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔

    بعد ازاں صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکہ خودکش تھا، تحقیقات سے لگتا ہے کہ مخصوص کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، مستقبل میں بلوچستان اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے، دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن ہو۔