کوئٹہ: یوم پاکستان کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کوئٹہ پہنچے اور پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ یوم پاکستان اور پی ایس ایل کی جیت کا جشن منایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں بہت ہی اچھا ایونٹ تھا، یہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سڈرن کمانڈر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے۔
سرفراز احمد نے کوئٹہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے انہوں نے ہمارا آج صبح استقبال کیا وہ قابل دید ہے، ہمیں یہاں آکر بہت اچھا لگا، ہم دوبارہ کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے چیمپئن بنیں۔
#ThankYouMyBalochistan
What a great event in #Quetta last night. This would not have been possible without the support and effort of #CMBalochistan @jam_kamal & Southern Commander #GenAsimBajwa & all the others involved.@nadeem_omar57 pic.twitter.com/IUXnmajr9I— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) March 24, 2019
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ تھا لیکن اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حوالے سے بات کی جائے تو بلوچستان ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں کم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسی بات کی خوشی ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے اور جب یہاں آئے تو لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
#ThankYouMyBalochistan
What an incredible welcome by the beautiful people of #Quetta .
I haven’t seen such an amazing #PSL2019 #Champions home-coming!
Really appreciate the effort that the organisers have put in for such a great event.
@QuettaGladiators #PakistanZindabad pic.twitter.com/ooluQmZjka— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) March 24, 2019
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی اور پشاور زلمی کو باآسانی شکست سے دوچار کیا تھا۔
یو اے ای میں جاری پاک آسٹریلیا سیریز جاری ہے لیکن کپتان سرفراز احمد کو ورلڈ کپ قریب ہونے کے سبب آرام دیا گیا ہے ان کے علاوہ حسن علی، فخر زمان، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔