Tag: کوئٹہ فائرنگ

  • کوئٹہ: گھر کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    کوئٹہ: گھر کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

     کوئٹہ: گھر کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

     پولیس حکام کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی جناح کیمپس کے قریب مسلح افراد نے دشمنی کی بنا پر ایک گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 2 بھائی اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا  بتانا ہے کہ عمر اور نعمان نامی دو بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے  جبکہ  خاتون اور 2 افراد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق زیارت سے ہے، پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے اور مقتولین کا تعلق گلستان قلعہ عبداللہ سے تھا۔

    کوئٹہ میں گزشتہ روز بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عرفان نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ماہ رمضان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا تھا جب پولیس نے کوئٹہ کی ایک امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو مار گرایا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اس نے اپنے جسم سے دھماکہ خیز مواد باندھ رکھا تھا۔ ڈی آئی جی عبد الرزاق کے مطابق حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔

  • کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید، 2 حملہ آور مارے گئے

    کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید، 2 حملہ آور مارے گئے

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سرکی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکی روڈ پر دونوں ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب سے گزر رہی پولیس موبائل نے حملہ آوروں پر فائرنگ کردی جس سے دو دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    [bs-quote quote=”فرار دہشت گرد کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ڈی آئی جی” author_job=”عبدالرزاق”][/bs-quote]

    حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے راہگیروں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    ڈی آئی جی عبدالرزاق نے کہا کہ فیلکن اسکواڈ ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے موقع پر پہنچا جس سے دو حملہ آور مارے گئے جبکہ فرار دہشت گرد کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل کوئٹہ سمنگلی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، واقعے میں ڈی ایس پی حمید اللہ محفوظ رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ،62 اہلکار شہید، 118 زخمی

    کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ،62 اہلکار شہید، 118 زخمی

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملےمیں 62اہلکار شہید،118 سے زائد زخمی ہوگئے،فورسزکی کارروائی میں3دہشت گردمارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز رات گیارہ بجے سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا گیا،پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی جبکہ حملہ آوروں سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔

    دہشت گردوں کے حملےمیں 62اہلکار شہید جبکہ ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت 118سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں سے پانچ اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان

    واضح رہےکہ بلوچستان حکومت نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔صوبے بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے اور پاکستان کےلیے دکھ کا لمحہ ہے۔کوئٹہ میں لوگ شہیدوں کی میتیں اٹھارہے ہیں۔

    سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا

    کوئٹہ میں گزشتہ روز رات گئے پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس سینٹر میں اداکردی گئی۔

    نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری،وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،ڈی جی ایم آئی،کورکمانڈر بلوچستان،آئی جی بلوچستان سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا جہاں انہیں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    دہشت گردوں کےاس حملے شہیدہونے والے اہلکاروں میں کوئٹہ کے علاوہ پنجگور، گوادر، پسنی، لورالائی، چمن اور قلعہ عبداللہ  سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت اہلکارشامل ہیں۔

    b1

    یاد رہے گزشتہ روز رات گئے آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے آپریشن کی تکمیل کے بعد وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں فائرنگ کی اطلاع ملنے کے فوراََ بعد ہم نے آپریشن شروع کیا اور آپریشن کو مکمل کرنے میں چار گھنٹے لگے.


    Sarfraz bugti & IG FC media talk by arynews

    post-2

    انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکورایف سی  کا کہنا تھا کہ حملے میں 3 دہشت گرد شامل تھے جنہوں نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی اور دو نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ تیسرے کو آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا۔

    آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ کالج میں زیر تربیت زخمی اہلکاروں میں کسی کو سنجیدہ زخم نہیں آئے تاہم آپریشن میں حصہ لینے والے چند فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

    post-1

     میجر جنرل شیر افگن کا مزیدکہناتھاکہ حملہ آوروں کا تعلق ممنوعہ تنظیم لشکر جھنگوی عالمی سے تھا اور انھیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔

    بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کاکہناتھاکہ سب سے پہلا حملہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے عقبی علاقے میں واقع واچ ٹاور پر کیا گیا جہاں موجود اہلکار نے بھرپور مقابلہ کیا لیکن جب وہ شہید ہوا تو حملہ آور دیوار پھلانگ کر کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    post-4

    سرفراز بگٹی کا کہناتھاکہ حملہ آوروں میں سےدو نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ ایک کو سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ میں ہلاک کیا۔

    صدر ممنون حسین کی پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت

    صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہید اہلکاروں کےا ہلخانہ کے ساتھ ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائےگا۔

    وزیر اعظم نوازشریف کی پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت

    وزیر اعظم میاں نواز شریف نےکوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے اس حملے کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن علاج اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    بلوچستان کے صوبائی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔

    post-3

    بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ ثناء اللہ زہری کا کہناتھاکہ چند روز پہلے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ دہشت گرد کوئٹہ شہر میں گھس گئے ہیں جس کے بعد پورے شہر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا تھا۔ انھیں شہر کے اندر موقع نہیں ملا تو وہ شہر سے باہر تربیتی مرکز تک پہنچ گئے۔

    b2

    ثناءاللہ زہری کا کہناتھاکہ سکیورٹی کے بارے میں کہناتھاکہ تریتی مرکز خاصے بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کا رقبہ دو ڈھائی سو ایکڑ ہےاور یہ شہر سے 15 کلومیٹر دور ہے۔

    سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ کاکہناتھاکہ  85 زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال پہنچایا گیا ہے جبکہ 25 سے زائد زخمی اہلکاروں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور دیگر اہلکاروں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیاگیا۔

    b3

    واضح رہے کہ حملے کے بعد زیر تربیت اہلکار کا کہناتھا کہ اس نے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کرتے اور اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا،حملہ آور ٹریننگ سینٹر میں واقع بیرکس میں گھسے ہیں اور انہوں نے اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی۔

    b4

  • کوئٹہ میں بس پر فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

    کوئٹہ میں بس پر فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

    کوئٹہ: شہر بس پر فائرنگ سے چار خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی،سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے نمائندے مصطفیٰ خان ترین نے بتایا کہ کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے کرانی روڈ سے گزرنے والی ایک بس کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے روکا اور اس پر فائرنگ کردی جس کے باعث دو خواتین جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں‌ فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہیں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، بس پر فائرنگ کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔

    رپورٹر کے مطابق یہ لوکل بس ہے جو کوئٹہ شہر تا کرانی روڈ چلتی ہے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان نے واقعے میں چار خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور دیگر نے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے۔

  • کوئٹہ میں دوگروپوں میں تصادم، ایک ہلاک،5زخمی

    کوئٹہ میں دوگروپوں میں تصادم، ایک ہلاک،5زخمی

    کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد میں دو گروپوں میں تصادم کےد وران ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے، مقتول کے ورثا نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسپتال کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ لگادی۔

    اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد میں دو گروپوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس میں دونوں اطراف سے مارکٹائی کے سبب ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    امدادی اداروں نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

    مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اور سول اسپتال کے باہر گاڑی کو آگ لگادی، ، مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ حملہ آور افغان مہاجرین ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔

    پولیس واقعے کا جائزہ لے رہے ہی، مقتول کے ورثا کی جانب سے قتل میں نامزدگی کے بعد گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

  • کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ : سخت سیکورٹی کے باوجود دہشت گردی نہ رک رسکی، آج صبح جوائنٹ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت تین افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کوئٹہ میں دہشتگرد پھر سرگرم ہیں، صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردوں نے جوائنٹ روڈ پاسپورٹ آفس کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔

    جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے بلدیہ پلازہ پر ایف سی اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپے کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، کوئٹہ میں گزشتہ روز باچا خان روڈ پر دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں تین زخمی ہوئے تھے۔

  • کوئٹہ فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، 3زخمی

    کوئٹہ فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، 3زخمی

    کوئٹہ: ہنہ بائی باس کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ میں پولیس اہلکار دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ، ہنہ بائی پاس کے قریب فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کی جان لے لی گئی جبکہ گولیاں لگنے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

  • کوئٹہ فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

    کوئٹہ فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

    کوئٹہ: ملتانی محلہ اور میر احمد خان روڈ پر واقع مساجد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقع شہر کے وسطی علاقے ملتانی محلہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا۔

    دوسرا واقع میر احمد خان روڈ پر واقع مدرسے میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل

    کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل

    کوئٹہ : نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر ایریگیشن کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے گوشت کی دکان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر دکان میں موجود باپ بیٹے سمیت ایک اور شخص زخمی ہوگئے۔

    جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ تینوں راستے میں ہی دم توڑ گئے، مزید کارروائی کے لئے لاشیں سول ہسپتال میں رکھی گئیں ہیں، جنہیں بعد میں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا ، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔