Tag: کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل

  • کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کی اصل کہانی اے آر وائی نیوز پر، فرانزک رپورٹ نے سارے راز کھول دیے

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کی اصل کہانی اے آر وائی نیوز پر، فرانزک رپورٹ نے سارے راز کھول دیے

    کوئٹہ: کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کی اصل کہانی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، فرانزک رپورٹ نے اس کیس کے سارے راز کھول دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل فرانزک رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکیاں ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی تھیں، ہدایت اور خلیل نے 4 لڑکیاں مردوں کو ورغلانے کے لیے رکھی تھیں۔

    فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ہدایت کے ساتھ چیٹ کے دوران کریمہ نے راز کھولنے کی دھمکی دی تھی، فرانزک رپورٹ میں اس چیٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کے مطابق ملزم ہدایت کے ساتھ اختلاف ہونے پر کریمہ نے سب راز کھولے ہیں، چیٹ میں کریمہ ملزم کو کہتی ہے میں سب کچھ باہر بتا دوں گی۔

    ملزم نے کریمہ کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر باہر کچھ بولا تو تمہاری ویڈیوز نیٹ پر چڑھا دوں گا۔

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس نیا موڑ اختیار کرگیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان پارٹی کے نام پر لوگوں کو بلاتے تھے، اور لڑکیوں سمیت سب کو نشہ پلاتے تھے، اس کے بعد وہ نشے کی حالت میں غیر اخلاقی ویڈیوز بناتے تھے، انھی ویڈیوز کی بنیاد پر مہمانوں اور لڑکیوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا، اور مہمانوں سے رقم وصول کی جاتی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ملنے والی 280 میں سے 254 ویڈیوز اوریجنل ہیں، جب کہ باقی ویڈیوز میں تھوڑی ایڈیٹنگ ہوئی ہے، تاہم موصول ہونے والی ویڈیوز میں زیادتی نظر نہیں آ رہی، پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویڈیوز اور چیٹ میں بچوں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

  • ویڈیو اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت، ملزم ہدایت خلجی کیخلاف شکایت کرنے والی خاتون سے زیادتی کی تصدیق

    ویڈیو اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت، ملزم ہدایت خلجی کیخلاف شکایت کرنے والی خاتون سے زیادتی کی تصدیق

    کوئٹہ : ویڈیو اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ، ملزم ہدایت خلجی کے خلاف درخواست گزار خاتون سے مبینہ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں ملزم ہدایت خلجی کے خلاف درخواست گزار خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

    ہدایت خلجی پر زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون کا طبی معائنہ بولان اسپتال میں کیاگیا ، میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خاتون اور ملزم ہدایت خلجی کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    یاد رہے نازیبا ویڈیو اسکینڈل میں مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہ ہوسکیں ، مشیرداخلہ ضیالانگو کا کہنا تھا کہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی کیلئے افغان حکام سےرابطہ کیا ہے اور لڑکیوں کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    صوبائی حکومت کے اجلاس کے بعد ویڈیو سکینڈل پر میڈیا کو اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ضیاء اللہ لنگو نے کہا کہ وہ اس کیس میں ملزمان کو نہیں بخشیں گے کیونکہ ان کی کارروائیوں سے بلوچستان کی روایات پر دھبہ لگا ہے، جہاں خواتین کی بہت عزت کی جاتی ہے۔

    مزید برآں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے ہدایت خلجی کے ویڈیو اسکینڈل کے تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ، جس پر لڑکیوں کو اغوا کرنے اور ان کی فحش ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔

    خیال رہے ہدایت خلجی سمیت دو مشتبہ افراد پہلے ہی حراست میں ہیں اور انہیں مقامی عدالت نے 14 دن کے لیے ریمانڈ پر دے رکھا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز لاہور کی فرانزک لیب کو بھیج دی گئی ہیں ، رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔