Tag: کوئٹہ ڈبل روڈ

  • کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہل کار شہید

    کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہل کار شہید

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا، جس میں ایک اہل کار شہید جب کہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردی کا شکار ہو گیا ہے، ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ایک اہل کار شہید ہو گیا، ترجمان سول اسپتال نے بتایا کہ دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق شہر کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر اس وقت زور دار دھماکا ہوا جب پولیس کے ریپڈ رسپانس گروپ کی گاڑی اہل کاروں کو لے کر گزر رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہل کار جاں بحق جب کہ چار اہل کاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرایع کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بم سے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے سے ایک رکشا اور 5 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، 4 گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ: مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

    تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    یاد رہے 16 اگست کو کوئٹہ، کچلاک میں مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 22 زخمی ہو گئے تھے۔

  • کوئٹہ: ڈبل روڈ پر فائرنگ سےایف سی کا ترجمان زخمی

    کوئٹہ: ڈبل روڈ پر فائرنگ سےایف سی کا ترجمان زخمی

    کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور کا ترجمان زخمی ہوگیا ہے۔

    ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی ترجمان خان واسع گھر سے دفتر کے لئے آرہے تھے کہ ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایف سی ترجمان کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں ہیں۔