Tag: کوئٹہ کمیشن رپورٹ

  • کوئٹہ کمیشن رپورٹ: تحریک انصاف نےقومی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرادی

    کوئٹہ کمیشن رپورٹ: تحریک انصاف نےقومی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرادی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تحریک التوا جمع کرادی۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسممبلی میں کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تحریک التوا جمع کرادی ہے۔تحریک التوا شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور منزہ حسین نے جمع کرائی ۔

    تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی جس میں سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں وزارت داخلہ کی نااہلی کی طرف نشاندہی کی گئی ہے۔

    تحریک التوا میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن رپورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی ذکر ہے۔

    رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے رونما ہونے میں صوبائی حکومت کی کوتاہی اور غفلت بھی شامل ہے۔

    بلوچستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ صوبائی حکومت اور سیاسی قیادت کی کرپشن ہے، کرپشن کے خاتمے تک دہشت گردی سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا۔

    واضح رہے کہ تحریک التوا میں کہا گیا ہےکہ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے،اس لیے قومی اسمبلی کی کارروائی روک کر اس پر بحث کرائی جائے۔

  • چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے،شاہ محمودقریشی

    چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: پا کستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی اجلاس کے بعد شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوئٹہ پرکمیشن رپورٹ سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی ہے۔

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ رپورٹ بہت سوچ بچار کے بعد پیش کی گئی،مگر چوہدری نثارنے اسے یکطرفہ قرار دے دیا۔

    شاہ محمود نے کہا کہ حکومت نےزورلگایاکہ رپورٹ کوشائع نہ کیاجائے مگر سب واقف ہیں کہ جسٹس قاضی فائزعیسی ٰ دباؤمیں آنےوالےنہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا حکومت کو سینیٹ اورقومی اسمبلی میں ٹف ٹائم دینےکافیصلہ

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بغیرنام دیئے مولانالدھیانوی وزارت داخلہ کےدفترمیں کیسے آئے،انہوں نے کہاکہ ایک جانب پی ٹی آئی کارکنوں کو گھسیٹا گیا جبکہ دوسری جانب اسلام آباد میں شہدافاؤنڈیشن کااجتماع ہوا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت بےچینی اورگھبراہٹ کاشکار ہے،انہوں نے استفسار کیاکہ جنوری میں فوجی عدالتوں سےمتعلق ترمیم کی معیادختم ہورہی ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ کیا فوجی عدالتوں کی معیاد میں ترمیم کی جا ئے گی؟یامقدمات انسداددہشت گردی عدالتوں میں منتقل کئےجائیں گے،وزیراعظم کل اسمبلی میں آئیں اور اس ابہام کو دورکریں۔