Tag: کوئٹہ گلیڈئیٹرز

  • نسیم شاہ کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی

    نسیم شاہ کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اہم ہتھیار نسیم شاہ کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی، پیسر کے مکمل فٹ نہ ہونے پر ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کر کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز پانے والے نسیم شاہ سے میچ کے اختتام پر رمیز راجہ نے فٹنس سے متعلق سوال کیا تو بولر نے بتایا کہ معمولی انجری ہے ایک دو دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔

    نسیم شاہ کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد سے جب پوچھا گیا کہ ٹیم کے اہم ہتھیار کیا پی ایس ایل کھیلیں گے تو کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ جیسے ہی فٹ ہوں گے تو کھیلیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا نسیم شاہ انجری کا شکار تھے؟

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹائٹل کا دفاع کرنےکی کوشش کریں گے جس طرح کی کرکٹ کھیلتے آ رہےہیں، ویسا ہی کھیلیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بار ساری ٹیمیں بہت اچھی ہیں مقابلہ سخت ہوگا، پی ایس ایل سےپاکستان میں کرکٹ کی واپسی کوبہت فائدہ ہوگا جب کہ کراچی:کوئٹہ کی عوام ہوم گراونڈ پر کرکٹ مس کر رہی ہے۔

  • پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈئیٹرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈئیٹرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں ہی بڑا اپ سیٹ ہوگیا، پہلا معرکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈ ئیٹرز کے درمیان دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا جو کوئٹہ گلیڈ ئیٹرز نے جیت لیا۔

    پاکستان سپر لیگ کا پہلا معرکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو 129 رنز کا ہدف دیدیا ۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور پھر کوئٹہ کے بولرز نے اپنے کپتان سرفراز احمد کے فیصلے کو درست بھی ثابت کردیا۔

    ابتدائی وکٹیں کھونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان مصباح الحق نے رسل آرنلڈ کے ساتھ مل کر کچھ مزاحمت کی، مصباح اکتالیس رنز اور رسل آرنلڈ پینتیس رنز بناسکے تاہم اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو ایک سو انتیس رنز کا ہدف دے دیا۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹیڈ کی جانب سے کپتان مصباح الحق 41اور آندرے رسل 35نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا ۔بابر اعظم 15رنز بنا سکے،شرجیل خان دس اور عمر امین بغیر رن بنائے آوٹ ہوئے۔

    جواب میں کوئٹہ نے طوفانی انداز میں آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں2 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ لیوک رائٹ نے شاندار نصف سنچری بنائی۔محمد نواز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت مصبا ح الحق کر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں۔