Tag: کوئٹہ گلیڈی ایٹر

  • حسن نواز نئے میچ فنشر، آخری بال پر چھکا لگا کر کوئٹہ کو میچ جتوایا

    حسن نواز نئے میچ فنشر، آخری بال پر چھکا لگا کر کوئٹہ کو میچ جتوایا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے جارح مزاج بیٹر حسن نواز نے پی ایس ایل 10 میں ایک بار پھر میچ فنش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جیت کےلیے 11 رنز درکار تھے، ایسے میں حسن نواز نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر میچ جتوادیا۔

    ملتان کے بولرز محمد حسنین آخری اوور کرنے کےلیے آئے، انھوں نے پہلی بال ڈاٹ کی جبکہ دوسری بال پر حسن نے دو رنز لیے۔

    اس کے بعد والی بال پھر ڈاٹ رہی جس کے بعد میچ مزید سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا اور کوئٹہ کو 3 بالز پر جیت کےلیے 9 رنز درکار تھے، اگلی بال پر حسن نواز نے حسنین کو چھکا جڑ دیا۔

    اس کے پانچویں بال پر ابرار احمد رن آئوٹ ہوگئے، تاہم حسن نے اپنے حواس قابو میں رکھے اور آخری بال پر جب جیت کےلیے 3 رنز درکار تھے انھوں نے چھکا لگا کر کوئٹہ کو جیت دلوادی۔

    https://urdu.arynews.tv/khawaja-nafis-brilliant-innings-multan-fifty-off-26-balls/

  • حسن نواز نے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو میچ جتوایا، ویڈیو

    حسن نواز نے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو میچ جتوایا، ویڈیو

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے آخری اوور میں اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے دوچھکے لگائے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوادیا۔

    اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والا مقابلہ اب تک پاکستان سپر لیگ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہوا، کوئٹہ کی ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے اور اس کی دو وکٹیں باقی تھیں، ایسے میں حسن نواز نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے اسلام آباد کے پنجوں سے جیت چھین لی۔

    آخری اوور میں کوئٹہ کے بیٹر حسن نواز پر قسمت خاصی مہربان رہی اور اسلام آباد کے فیلڈرز نے گھبراہٹ میں ان کے تین کیچز چھوڑے جس نے میچ کو مزید دلچسپ بنادیا۔

    ملنے والے مواقعوں کا حسن نواز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دو بلند و بالا چھکے لگا کر میچ کا پانسہ کوئٹہ کی طرف موڑ دیا، انھوں نے اننگز کی سیکنڈ لاسٹ بال پر محمد شہزاد کو سکسر مار کر کوئٹی کو فتح دلائی۔

    اس طرح پی ایس ایل 10 کے 22ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف ایک گیند قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، حسن نواز نے 41 بالز پر 64 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-quetta-gladiator-v-islamabad-united-match-23/

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے محمد نواز کو رخصت کرنے پر کیا کہا؟

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے محمد نواز کو رخصت کرنے پر کیا کہا؟

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آل راؤنڈر محمد نواز سے راہیں جدا کرنے کے بعد ان کے لیے بیان جاری کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر قومی کرکٹر محمد نواز کی سابق ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا۔ بیان میں فرنچائز کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے سپر اسٹار کا کیریئر گلیڈی ایٹر میں شاندا رہا۔

    کوئٹہ نے لکھا کہ محمد نواز نے ہمارے ساتھ آٹھ سیزن گزارے، وہ ہمارے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی رہے انھوں نے 76 میچز میں 70 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔

    فرنچائز کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آخری دو میچز میں ہم نے جو کامیابی سمیٹی اس میں نواز کا کردار اہم رہا۔

    مستقبل میں وہ جس ٹیم کا بھی حصہ بنیں ان کی کامیابی کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں، ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشنز کے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آل راؤنڈر محمد نواز کو ریلیز کردیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریٹین اور ٹریڈ میں سرفراز احمد، رائلی روسو، محمد وسیم جونیئر، جیسن رائے، ونندو ہسارنگا، محمد حسنین، ابرار احمد اور ول اسمتھ شامل ہیں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹ کو شکست،  لاہورقلندرز کی پی ایس ایل میں پہلی کامیابی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹ کو شکست، لاہورقلندرز کی پی ایس ایل میں پہلی کامیابی

    دبئی: لاہور قلندرز نے پاکستان سپرلیگ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ایونٹ میں پہلی ناکامی کاسامناکرناپڑا۔

    لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرکو رنزکے پہاڑ تلے دباکرایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، سرفرازاحمد نے ٹاس جیتا اوراظہرعلی کی لاہور قلندرز نے میچ جیت لیا۔

    اوپنرزنے لاہور قلندرزکو باسٹھ رنزکاپراعتماد آغازفراہم کیا، عمراکمل کے دمادم مست قلندرنے تو میلہ ہی لوٹ لیا، عمراکمل اورکیمرون ڈیل پورٹ نے بولرزکی خوب درگت بناتے ہوئے سات اووروں میں پچانوے رنزبناڈالے۔

    عمراکمل کے ترانوے اورڈیل پورٹ کے تہتررنزکی بدولت لاہور نے پی ایس ایل کاسب سے بڑا اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

    ایک سو پچانوے رنزکے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے اوپنرپہلی بار فلاپ ہوئے، کیون پیٹرسن بھی کچھ نہ کرسکے، سرفرازاورمحمد نوازنے کچھ مزاحمت کی لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی ٹیم پورے اوورزکھیلے بغیرہی ایک سو اکتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، عمر اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو3 وکٹوں سے ہرا دیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو3 وکٹوں سے ہرا دیا

    دبئی : سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرنےجیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ پشاور زلمی کو پی ایس ایل میں پہلی شکست کاسامناکرناپڑا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا نے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کو3وکٹوں سے شکست دے دی۔

    سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا، بولرزنے کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی اوران فارم اوپننگ جوڑی کو چوبیس رنزپرپویلین کی راہ دکھائی۔

    پشاورزلمی کے کپتان شاہدآفریدی کو عمرگل نے کھاتہ کھولے بغیر ہی روانہ کردیا۔ انسٹھ رنزپرپشاورکی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، اس وقت ڈیرن سیمی نے اڑتالیس رنزبناکر اسکورکو ایک سو پینتیس رنزتک پہنچایا۔

    پشاور زلمے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے136رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ہدف کے تعاقب میں احمدشہزاد اورلیوک رائٹ نے پینتس رنزکامضبوط آغازفراہم کیا۔

    شان ٹیٹ نے احمدشہزاد اورآفریدی نے لیوک رائٹ کوآؤٹ کرکے میچ میں کم بیک کیا۔ کیون پیٹرسن نے پینتس رنزجوڑکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، لیکن پیٹرسن کے آؤٹ ہوتے ہی پشاورزلمی کو میچ میں برتری حاصل ہوگئی۔

    انورعلی نےسنسنی خیز چھکا لگا کرمیچ کا نتیجہ اپنی ٹیم کے حق میں کرلیا۔ آخری اوورمیں چھ گیندوں پرسات رنزدرکارتھے، چگمبوراکے چوکے نے پشاورزلمی کا کام تمام کیا۔ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے میچ تین وکٹ سے جیت لیا۔