Tag: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندر

  • پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا

    پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں شاندار اور سنسنی خیز فائنل کی روایت رہی ہے اور اس بار بھی کوئٹہ اور لاہور کے درمیان ہونے والا میچ نہایت سنسنی خیز ثابت ہوا، قلندرز نے صرف ایک گیند قبل اس دلچسپ مقابلے میں گلیڈی ایٹرز کو6 وکٹوں سے شکست دی

    لیگ کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

    لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے سکند رضا کے چوکے کی مدد سے حاصل کیا، کوشال پریرا نے 30 گیندوں پر 61 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، سکندر رضا نے 7 گیندوں پر فتح گر 22 رنز اسکور کیے۔

    محمد نعیم نے 46 اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بناکر جیت میں اپنا حصہ ڈالا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد عامر، فہیم اشرف، ابرار احمد اور عثمان طارق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    فاتح‌ٹیم کے کوشال پریرا کو میچ وننگ اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز کو پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہورقلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، نوجوان بیٹر حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔

    آل رائونڈر فہیم اشرف نے آخری اوور میں زبردست لاٹھی چارج کیا، انھوں نے سلمان مرزا کے آخری اوور میں 23 رنز بٹورے، فہیم اشرف نے صرف 8 بالز پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ان کے علاوہ فرنینڈو 29، رائلی روسو اور چندی مل 22، 22 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان سعود شکیل 4 اور فن ایلن 12 رنز بناسکے۔

    دریں اثنا فائنل میں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے قائد سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پریشر میچ میں بڑا ٹوٹل بنالیا تو حریف کو دباؤ میں لےسکتے ہیں، فائنل بہت بڑا میچ ہوتا ہے، پی ایس ایل فائنل کو بھی عام میچ کی طرح کھیلیں گے۔

    کس ٹیم کا پی ایس ایل چیمپئن بننا مشکل ہے؟ سابق کرکٹر نے بتادیا

    سعود شکیل نے کہا کہ پریشر میچ میں بڑا ٹوٹل بنالیا تو حریف کو دباؤ میں لےسکتے ہیں، وسیم جونیئر کی جگہ خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا ہے، وسیم جونیئر کو انجری ہوئی ہے۔

    کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ سب منجھے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ٹیم میں شکیب الحسن کی جگہ سکندر رضا کو شامل کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-final-match-tribute-pakistan-navy/

  • نافع نے اپنی جارحانہ اننگز میں وہ کر دکھایا جو پی ایس ایل میں کوئی نہ کرسکا!

    نافع نے اپنی جارحانہ اننگز میں وہ کر دکھایا جو پی ایس ایل میں کوئی نہ کرسکا!

    نوجوان بلے باز خواجہ نافع نے پی ایس ایل کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے وہ کارنامہ کردکھایا جو اب تک کوئی نہ کرسکا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹر خواجہ نافع پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنھوں نے 30 سے زائد گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔

    انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 31 بالز کا سامنا کیا اور سوائے ایک بال کے ہر گیند پر رن اسکور کیا۔ ان کی شاندار اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔

    نوجوان بیٹر پی ایس ایل کے 9 ایڈیشن میں اب تک کے ایسے پہلے بلے باز بنے جنھوں نے 30 گیندوں سے زائد کی اننگز کے دوران صرف ایک بار بال ضائع کی اور اسے ڈاٹ کی صورت میں کھیلا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر خواجہ نافع نے میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب دیا گیا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا.

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ون ڈاؤن بیٹر خواجہ نافع کو ناقابل شکست 60 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔