Tag: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

  • کوئٹہ نے لاہور کو شکست دیکر پی ایس ایل کے پلے آف میں جگہ بنالی

    کوئٹہ نے لاہور کو شکست دیکر پی ایس ایل کے پلے آف میں جگہ بنالی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل نائن کے پلےآف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ فاتح ٹیم نے 167 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

    اوپنر سعود شکیل نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، خواجہ نافع 26 اور جیسن رائے 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 41 رنز دے کر 2 اپنے نام کیں جبکہ جہانداد خان نے بھی 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پی ایس ایل کے 28 ویں مقابلے میں لاہور نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔

    صاحبزادہ فرحان اور جارج لنڈے کی لاہور کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ کوئٹہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم جونیئرکو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

    ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کر ایونٹ کا اچھا اختتام کریں گے۔

    لاہور قلندرز کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم نے فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔

  • لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا

    لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا

    کراچی: پی ایس ایل کے 28 ویں مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں آج ہونے والے دوسرے میچ میں قلندرز کی ٹیم نے گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے اپنے بلے بازوں کی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    صاحبزادہ فرحان اور جارج لنڈے کی لاہور کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم جونیئرکو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کر ایونٹ کا اچھا اختتام کریں گے۔

    لاہور قلندرز کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم نے فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔

    اس سے قبل آج ہونے والے سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو آخری بال پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق امپائرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق کا ایکشن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں رپورٹ کیا، ایکشن درست ہونے تک عثمان طارق پی ایس ایل نائن مزید نہیں کھیل سکیں گے۔

    عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا گیا کہ بولنگ کرنے سے پہلے وہ تھوڑا رک جاتے ہیں، بولنگ کراتے ہوئے اسپنر اپنا ہاتھ 15 ڈگری تک بینڈ کرسکتا ہے لیکن عثمان کا ہاتھ محض 12 ڈگری تک جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے میگا ایونٹ میں تین میچ کھیل کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  • پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کیلئے پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کیلئے پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نوین ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے کرکٹ میلے میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں، پہلے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہے۔

    پہلے میچ میں پشاورل زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس کے بعد گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے اوپنر جیسن روئے اور سعود شکیل نے 157 رنز سے آغاز کیا جس میں جیسن نے 75 اور سعود شکیل نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

     کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں پر 206 رنز اسکور کیے، پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ، محمد ذیشان نے ایک ایک سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں لیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم نئی قیادت کے ساتھ میدان میں اتری ہے، باہمی مقابلوں میں اب تک پشاور زلمی کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 22 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس  میں 12 بار زلمی نے میدان مارا تو گلیڈیئٹرز 9 بار فاتح رہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

    سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سے سرفراز احمد کو ہٹائے جانے پر سعود شکیل کا ردعمل آگیا۔

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو ہٹانے یا بنانے کا فیصلہ فرنچائز مالکان کا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سینئر ہیں اور ہمارے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں، ان کا ٹیم میں کردار پہلے جیسا ہی رہے گا۔

    سعود شکیل نے کہا کہ کپتان رائلی روسو دنیا بھر میں لیگز کھیلتے ہیں انہیں اندازہ ہے کہ ٹیم کو کیسے ساتھ لے کر چلنا ہے، وہ اچھا کمبی نیشن بنائیں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان نے کہا کہ محمد عامر ورلڈ کلاس بولر ہیں، ان کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، انہوں نے دنیا بھر کی لیگز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    سعود شکیل نے کہا کہ نائب کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ہے کوشش ہے رواں سیزن میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کروں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گزشتہ روز سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹایا تھا، سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک بار پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی تھی اور سرفراز نے آٹھ سال تک گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔

  • سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ جلد متوقع

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ جلد متوقع

    پاکستا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مزید قیادت سنبھالیں گے یا نہیں، فیصلہ بدھ کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ سرفراز احمد جو کئی سالوں سے پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں مزید وہ اس منصب پر فائز رہیں گےیانہیں، اس بات کا فیصلہ بدھ کوہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اس بار پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیا کپتان مقرر کیا جائےگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گزشتہ 4 سیزن میں پلے آف مرحلے تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ پہلے سیزن سے اب تک سرفراز احمد ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم 2019 میں ہونے والے ایڈیشن میں ایک بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔

  • شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا، شین واٹسن اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

    گزشتہ دنوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں شین واٹسن مین آف دی ٹورنامنٹ رہے اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    شین واٹسن نے 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، وہ دو مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ 2007 اور 2015 کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے واٹسن کے تجربے سے کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے۔

  • کیا سرفراز ملتان سلطان کے خلاف آج کا میچ کھیلیں گے؟

    کیا سرفراز ملتان سلطان کے خلاف آج کا میچ کھیلیں گے؟

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنی ٹیم کا اہم میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بدھ کو انگلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے پشاور زلمی کے خلاف بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

    سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد نواز کوئٹہ کی قیادت کریں گے جبکہ ان کی جگہ بسم اللہ خان کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔

    پلے آف میں پہنچنے کیلئے کوئٹہ کو نہ صرف یہ میچ بہت اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا بلکہ یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ اتوار کو پشاور زلمی اسلام آباد کیخلاف اپنا میچ بری طرح ہار جائے۔ اس صورت میں بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ پلے آف میں جاسکتا ہے۔

  • ویڈیو: اعظم خان کی شاندار بیٹنگ پر معین خان نے کیا کہا؟

    ویڈیو: اعظم خان کی شاندار بیٹنگ پر معین خان نے کیا کہا؟

    کراچی: پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے بیٹر اعظم خان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اننگز پر ان کے والد معین خان کا ردعمل آیا ہے۔

    گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ میں اسلام  آباد کی جانب سے کھیلنے والے اعظم خان کی دھواں دھار بیٹنگ نے ان کی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    میچ  کے بعد شاداب اور اعظم خان جب گراؤنڈ سے نکلے تو سامنے معین خان کھڑے تھے جو ان دونوں کی جانب بڑھے۔

    شاداب نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان سے سوال کیا کہ ‘معین بھائی آپ خوش ہیں یا غم میں ہیں؟ جواب میں سابق کرکٹر نے کہا ففٹی ففٹی ہوں، شاداب نے کہا نہیں آپ ففٹی ففٹی نہیں ہوسکتے’۔

    شاداب نے کہا ‘ مجھے لگتا ہے آپ 70 اور 30 ہیں، مجھے لگتا ہے آپ 70 فیصد بیٹے کی پرفارمنس کے باعث خوش ہیں’۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فٹنس کی وجہ سے تنقید کا شکار رہنے والے اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

  • کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حفیظ کو نمبر 8 پر کھلا کر غلطی کی؟

    کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حفیظ کو نمبر 8 پر کھلا کر غلطی کی؟

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ملتان میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جیت میں احسان اللہ کی تباہ کن بولنگ اور روسو کی دھواں دار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.5  اوورز میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 13.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

    اسی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی بیٹر محمد حفیظ آٹھویں نمبر پر آئے، جس پر سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ کوئٹہ پہلا میچ کھیل رہا تھا، لیکن انہوں نے اچھا نہیں کھیلا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پچھلے میچ کو دیکھتے ہوئے میچ کی تیاری نہیں کی تھی، ٹیم کو ملتان کی پچ پر بیٹنگ بولنگ کی تیاری کے علاوہ ٹیم کے ایند بیلنس کی تیاری بھی کرنی تھی۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ اسی پچ پر ملتان کی جانب سے بہت بہترین بیٹنگ کی گئی جس کی وجہ سے وہ میچ جیت گئے، اس پچ پر گینڈ باؤنس ہوتی ہے اور محمد حفیظ ایسی گیند کو کھیلنے کی مہارت رکھتے ہیں، انہیں اوپر بھیجنا چاہیے تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر محمد حفیظ پہلے آتے تو شاید یہ مقابلہ اتنا یک طرفہ نہ ہوتا، اگر وہ شروع میں آکر 20،25 رنز کر دیتے تو شاید ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملتا۔