Tag: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

  • لاہور میں یہاں ہوں‘ویوین رچرڈ

    لاہور میں یہاں ہوں‘ویوین رچرڈ

    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے ہیڈ کوچ سرویوین رچرڈ کا کہناہےکہ لاہورمیں پی ایس فائنل کےلیےبہترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹیم کےلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹراور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےہیڈکوچ سر ویوین رچرڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ایک طویل عرصے کےبعدمیں لاہورآیاہوں یہاں پرسیکورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں‘۔

    سر ویوین رچرڈ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ ان کی بہت سی اچھی یادیں وابستہ ہیں اورانہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اس سرزمین پرکرکٹ دوبارہ لوٹ آئی ہے‘۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے پہلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد پشاور زلمی کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

    یاد رہےکہ سر ویوین رچرڈ نےچار روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےپی ایس ایل فائنل میں پہنچنے پرٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاتھاکہ ’تیار رہوپاکستانیوں‘ لاہور ہم آرہے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں آج فیصلہ کن مقابلہ ہوگا

    واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ ٹوکا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

  • پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہورپہنچ گئے

    پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہورپہنچ گئے

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کےفائنل کے لیے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے،کھلاڑیوں کوسخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچادیاگیا۔

    تفصیلا ت کےمطابق پی ایس فائنل میں شرکت کے لیےپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی،مارلن سیموئلز،کرس جارڈن اور ڈیوڈ میلان جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےعہدیدار ویوین رچرڈز اورجولئین فاؤنٹین شامل ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کےفائنل کےلیے آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے سخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایاگیا۔اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹر انعام الحق لاہور پہنچے تھےاور انہوں نے کوئٹہ ٹیم کا حصہ بننےپرخوشی کااظہارکیا۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں آج فیصلہ کن مقابلہ ہوگا

    واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ ٹوکا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

  • سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے، کہتے ہیں سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اپنی لاہور آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سیکیورٹی کا بہترین انتظام موجود ہے، امید ہے لاہور میں اچھا وقت گزرے گا۔

    یاد رہے ڈین جونز پاکستان سپرلیگ 2 میں دفاعی چمیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ تھے، اُن کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی تاہم وہ صرف فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچے۔

    واضح رہے پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، سرفراز الیون میں شامل چار غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا اور وہ پلے آف میچ کھیلنے کے بعد اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے جبکہ پشاور زلمی کےکپتان سیمی نے پاکستان آکر فائنل کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لیے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم میں فی الحال کوئی غیر ملکی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 2 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وطن پہنچ گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ معین خان کھلاڑیوں کے ہمراہ کراچی پہنچے۔

    ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے جیت کے عزم کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے ٹیم کی بہترین کارکردگی کو کھلاڑیوں کی مشترکہ کاوش قرار دیا۔

    پاکستان پہنچنے والوں میں بالنگ کوچ عبدالرزاق، احمد شہزاد، سعد نسیم، ذوالفقار بابر، عمر امین، محمد نواز، اسد شفیق، انور علی اور نور ولی شامل ہیں۔ کوئی غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے جن میں ٹائمل ملز، لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن، ناتھن میک کلم اور رلی روسو شامل ہیں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پشاور زلمی پہلی پوزیشن پر

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پشاور زلمی پہلی پوزیشن پر

    دبئی : شاہد آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیدی۔ پشاور زلمی نے پوائٹنس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ایڈیشن ٹو کا ایک اور میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان سپر لیگ ٹو کے سلسلے کا انیسواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا۔

    زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، جواباً زلمی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 19 اعشاریہ 2 اوورز میں مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔

    شاہد آفریدی نے چھکے اور چوکے کی برسات کرکے میلہ لوٹ لیا۔ شاہد آفریدی نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 23 گیندیں کھیل کر 45 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بلے باز بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ کیون پیٹرسن اکتالیس اور روسوو نے اڑتیس رنز کی اننگز کھیل سکے، جیت کیلئے پشاور زلمی کو ایک سو انتیس رنز کا ہدف ملا، مطلوبہ ہدف تک پہنچنا پشاور زلمی کیلئے آسان ثابت نہیں ہوا۔

    کامران اکمل چھبیس، محمد حفیظ بائیس رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے گراؤنڈ میں قدم جماتے ہی بولرز کے چھکے چھڑا دیئے، پینتالیس رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو دو وکٹوں سے فتح دلا دی۔ جیت کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے پوائٹنس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو1رن سے ہرا دیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو1رن سے ہرا دیا

    دبئی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جیت کے لیے 166 رنز درکار تھے۔ احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کی نصف سنچری بھی کام نہ آسکی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منہ سے فتح چھین لی، دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو ایک رن سے ہرادیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ ہوا، پہلے ہی اوور میں ڈیوئن اسمتھ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

    پہلا میچ کھیلنے والے حسین طلعت نے دھواں دھار ففٹی بنائی۔ مصباح الیون مقررہ اوورز میں ایک سو پنسٹھ رنزبناسکی۔ ذوالفقاربابر اورانورعلی نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کو بھی ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، ابتدائی نقصان کے بعد کوئٹہ سنبھل گیا۔ احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کے درمیان ایک سو تینتس رنز کی شراکت نے میچ یکطرفہ بنادیا۔

    شاداب خان نے کیون پیٹرسن کو 69 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لیکن میچ میں انہونی اس وقت ہوئی، جب کوئٹہ کو بارہ گیندوں پر صرف سات رنز درکار تھے، لیکن کوئٹہ ایک رن سے ہارگیا۔

    محمد سمیع کو ان کی کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ذوالفقار بابر نے 17 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں لیکن دوسری جانب انور علی بہت مہنگے ثابت ہوئے اور اپنے چار اوورز میں 51 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔

  • کراچی کنگزکی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ٹکرائے گی

    کراچی کنگزکی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ٹکرائے گی

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی, یہ اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دوسری بار دبئی میں آج مدمقابل ہوں گی۔ کراچی کنگز کے پاس ہار کا بدلہ لینے کا بہترین موقع ہے۔

    کراچی کنگز کی گاڑی جیت کے ٹریک پرآگئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح اسے پلے آف مرحلے میں پہنچا سکتی ہے جبکہ کراچی کنگز کے شیروں نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے مسلسل دو میچز جیت کرکوئٹہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

     سرفرازالیون سات پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں سرفہرست ہے۔ کراچی کنگز کے پانچ میچ کھیل کر سب سے کم چار پوائنٹس ہیں۔

    کوئٹہ کی ٹیم بیٹنگ پر انحصار کرے گی۔ کراچی کنگز کے باؤلرز کو ڈینجر مین کیون پیٹرسن، سرفراز احمد اور رلی روسو کا روکنا ہوگا۔

    بیٹنگ میں سب کو کرس گیل کے چلنے کا انتظار ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیلیں گی۔ کوئٹہ جیت گیا تو اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گا۔ کراچی کامیابی حاصل کرکے اپنی پوزیشن بہتر بنائے گا۔

  • پی ایس ایل 2017: آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل

    پی ایس ایل 2017: آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل

    دبئی: پاکستان سپر لیگ 2017 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی کنگز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل آئے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

    پی ایس ایل میں سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔ آج دبئی کے انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں رات 9 بجے کراچی کنگز کے شیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر جھپٹیں گے۔

    دونوں ٹیموں کا لیگ میں یہ دوسرا میچ ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو زیر کیا تھا۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

    کراچی کنگز کا بیٹنگ اور بولنگ اٹیک کوئٹہ سے زیادہ مضبوط مانا جارہا ہے۔ کراچی کے پاس مار دھاڑ کے ماہر بیٹسمین موجود ہیں۔ بولنگ میں محمد عامر اور سہیل خان وکٹیں اڑانا جانتے ہیں۔

    دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا لاہور قلندرز سے ہوگا۔ دو اہم کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد اسلام آباد بیٹنگ لائن کمزور ہوگی جس کا لاہور کی ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

    دبئی: اسلام آبا یونائیٹڈ نے دھواں دار بیٹنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے جس میں احمد شہزاد 64رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کاآغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اوپنرر بسم اللہ خان میچ کی تیسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آوٹ ہو گئے۔

    کیون پیٹرسن بھی بڑے میچ میں بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور 33 رنز کے مجموعی سکور پر 18 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کمار سنگا کارا اور احمد شہزاد نے 87 رنز کی جارحانہ پارٹنر شپ قائم کی۔

    کمار سنگا کارا 2 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کوئٹہ کی جانب سے انور علی 13،محمد نواز 7اورکپتان سرفراز احمد 3رنز بنا سکے ۔اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل نے 3، محمد عرفان نے 2جبکہ محمد سمیع اور سنیل بدری نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا جار حانہ آغاز فراہم کیا۔ گزشتہ میچ کے سنچری میکر شرجیل خان صرف 13 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد بریڈ ہیڈن اور ڈیوائن سمتھ نے کوئٹہ کے بولرز پر چوکوں اور چھکو ں کی بارش کر دی اور 85 رنز کی خارحانہ شراکت داری قائم کی۔

     

    ڈیوائن سمتھ 51 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔خالد لطیف 16 اور  آندرے رسل صرف 7رنز بنا سکے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی ، اعزاز چیمہ ،نیتھن میکلم اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

     

     

     


    براہ راست اپڈیٹ


     

     


    اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز


     

    چوتھی وکٹ: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیخالد لطیف 16 رنز  بناکر انور علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 18  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 169/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 17  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 12 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 159/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی رسیوئل 7 رنز  بناکر اعزاز چیمہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 147/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سمتھ 73 رنز  بناکر ذوالفقار بابر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 15  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 137/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 14  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 130/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 120/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 104/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 94/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 83/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 09  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 79/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 08  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 1 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 68/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 07  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 12 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 67/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 55/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شرجیل خان 13  رنز  بناکر مکیولم کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 05  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 46/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 40/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 32/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 24/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 01  ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 15 رنز بنا لئے ،  اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 15/0 ہوگیا۔

     


    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز


     

    اوور نمبر 20  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 15 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  174/7 ہوگیا۔

    ساتویں وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی 13  رنز  بناکر انندرے ریسوئل کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 19  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  159/6 ہوگیا۔

    اوور نمبر 18  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ مزید ایک کھلاڑی کے نقصان پر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  155/6 ہوگیا۔

    چھٹی وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سرفراز احمد 3  رنز  بناکر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 17  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ مزید ایک کھلاڑی کے نقصان پر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  150/5 ہوگیا۔

    پانچویں وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی  احمد شہزاد 64  رنز  بناکر محمد سمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ مزید ایک کھلاڑی کے نقصان پر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  140/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی  محمد نواز 7  رنز  بناکر بدری کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 15  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ مزید ایک کھلاڑی کے نقصان پر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  129/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی  کمار سنگارا  55 رنز  بناکر انندرے ریسوئل کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 14 کمار سنگاکارا  شاندار ففٹی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 16 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  117/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  101/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  90/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  78/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  68/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 09  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  58/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 08  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  51/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 07  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 8 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  44/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  36/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی  پیٹرسن  18 رنز  بناکر انندرے ریسوئل کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 05  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  33/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  26/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 9 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  14/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور  5/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 01  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کے نقصان پر صرف ایک رن بنایا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 1/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر  بسم اللہ  بغیر کوئی رن بنا ئے محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

     


    ٹیم


    فائنل میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد،کمار سنگاکارا، کیون پیٹرسن،بسمہ اللہ خان، ایلٹن چکمبورا، گرانٹ ایلیٹ،نیتھن میکولم،اعزاز چیمہ،انورعلی، عمر گل، اسد شفیق، اکبرالرحمان، محمد نواز، لیوک رائٹ اور ذوالفقاربابر کا ساتھ حاصل ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شرجیل خان، ڈیوائن اسمتھ، سین بلنگ، بریڈ ہیڈن، خالد لطیف،کپتان مصباح الحق، اشعرزیدی،سیموئل بدری، آندرے رسلز،محمد سمیع،محمد عرفان،سعید اجمل، رومان رئیس،بابراعظم،آصف علی اور کامران غلام شامل ہیں۔

     

     


    ٹاس


    پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ آج کے میچ میں بھی اپنی کارکردگی برقرار رکھیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیت بھی جاتے تو بھی پہلے ہی بیٹنگ کرتے کیونکہ ہم بڑا سکور بورڈ پر سجا نا چاہتے ہیں ۔

     


     میچ سے قبل مناظر


     

     


    شائقین پرجوش


     

     


     

      اختتامی تقریب

     


     

    پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے پہلے ایونٹ کی اختتامی تقریب ہوئی، جس میں شاندار اور رنگا رنگ آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دبئی میں پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کا آغاز شاندار آتشبازی سے ہوا، جس کے بعد رنگا رنگ روشنیوں کا سمندر میدان میں امنڈ آیا،  بیس روز تک متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کا بخار سر چڑھا کر بولا۔ ایونٹ کا آغاز دبئی میں ہوا پھر دوسرے مرحلے کے میچز شارجہ میں کھیلے گئے اور آخری مرحلے کے میچز ایک بار پھر دبئی میں کھیلے گئے۔پی ایس ایل کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان جاری ہے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل کےفائنل میں، پشاورزلمی کو شکست

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل کےفائنل میں، پشاورزلمی کو شکست

    دبئی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کو شکست دے کر پاکستان سپرلیگ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ محمد نواز آل راؤنڈ پرفارمنس پرمین آف دی میچ قرار پائے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹرز پی ایس ایل کےفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، کوئٹہ گلیڈیٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ایک رن سےفتح حاصل کرلی، اعزاز چیمہ کے آخری اوور میں8رنز نہ بن سکے.

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بسم اللہ خان اور احمد شہزاد کا بلارنز اگلنے میں ناکام رہا۔

    کیون پیٹرسن اورکمارسنگاکاراکے لاٹھی چارج نے آفریدی الیون کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی۔ پیٹرسن اور سنگاکارا نے صرف 53 گیندوں پر 79 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی لائن گئی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی ایک سو تینتس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی کا آغاز بھی مایوس کن رہا۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

    ڈیرن سیمی کی اڑتیس رنزکی دھواں دھار اننگز نے پشاورزلمی کو جیت کی امید دلوائی لیکن سیمی کے آؤٹ ہوتے ہی میچ پرکوئٹہ کی گرفت مضبوط ہوگئی۔

    آخری اوور میں آٹھ رنزدرکارتھے، لیکن اعزازچیمہ نے دو گیندوں پردوکھلاڑیوں کو پویلین بھیج کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں پہنچادیا۔ محمد نواز کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔